تازہ ترین

Marquee xml rss feed

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات دونوں رہنماوں کے درمیان ملاقات امریکی صدارتی محل وائٹ ہاوس میں ہوئی، پرجوش انداز میں ایک دوسرے ساے مصافحہ بھی ... مزید-وزیراعظم کی جانب سے امریکی صدر سے مسئلہ کشمیر پر بات چیت کے بعد کشمیر میں بھی عمران خان کے چرچے عمران خان پہلے لیڈر ہیں جنہوں نے نہتے کشمیریوں کے لیے آواز اٹھائی، علی گیلانی-وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر کو دورہ پاکستان کی باقاعدہ دعوت دے دی ڈونلڈ ٹرمپ نے بنا کسی اعتراض کے دورہ پاکستان کی دعوت فوری قبول کر لی، دورے سے متعلق معاملات بعد ... مزید-امریکہ صدر امریکہ سے زیادہ پاکستانی رپورٹرز کو پسند کرنے لگے میں یہاں کچھ پاکستانی رپورٹرز کی موجودگی چاہتا تھا مجھے وہ اپنے ملک کے رپورٹرز سے زیادہ پسند ہیں، امریکی ... مزید-افغانستان کے معاملے پر پاکستان کے پاس وہ پاور ہے جو دیگر ممالک کے پاس نہیں امریکا پاکستان کے ساتھ مل کر افغان جنگ سے باہر نکلنے کی راہ تلاش کر رہا ہے، پاکستان ماضی میں ... مزید-امریکی صدر نے وزیراعظم عمران خان کیلئے الیکشن مہم چلانے کی خواہش کا اظہار کردیا ہم دونوں اپنے ملکوں کی نئی قیادت کے طور پر ابھر کر سامنے آئے ہیں، عمران خان کے پاس وقت ہے ... مزید-بھارت نے امریکہ سے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ثالث بننے کی درخواست دینے کی تردید کر دی وزیراعظم نریندر مودی نے ڈونلڈ ٹرمپ سے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کبھی ثالث بننے کی درخواست ... مزید-امریکی صدر سے ملاقات کے بعد عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق وزیراعظم کا بڑا اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے معاملے پر بھی بات ہوگی: عمران خان ... مزید-اے ایس ایف کی پیشہ وارانہ کارکردگی اور سرگرمیاں قابل تعریف ہیں وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کی نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے دورہ کے موقع پر گفتگو-ہر گزرتے دن کے ساتھ وکلاء کی عزت کم ہو رہی ہے، وکلاء پیسہ کمانے کی طرف جانے کی بجائے لوگوں کی خدمت کریں پیسہ خود ان کے پیچھے آئے گا، اگرایک وکیل اور جج ایک دوسرے کو ماریں ... مزید

GB News

سینیٹ، اپوزیشن جماعتوں نے میر حاصل بزنجو کو امیدوار نامزد کردیا

Share Button

رہبر کمیٹی نے نیشنل پارٹی کے حاصل بزنجو کو چیئرمین سینٹ کیلئے نامزدکردیاہے،رہبر کمیٹی کے رہنما اکرم درانی نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے حاصل بزنجو کے نام پر اتفاق کیا ہے،تمام اپوزیشن جماعتوں کے نما ئند ے چیئرمین سینٹ کیلئے حاصل بزنجو کو ووٹ ڈالیں گے اور دیگر جماعتوں سے حمایت حاصل کرنے کی کوشش کریں گے، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ حکومت کے پاس نمبر پورے نہیں وہ کامیاب نہیں ہو ں گے حکمران سینیٹ اجلاس بلانے سے راہ فرار اختیار کر رہے ہیں، چودہ روز کے اندر اجلاس بلانا آئینی تقاضہ ہے کسی کو جمہوریت اور آئین کے ساتھ کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے مسلم لیگ متحد ہو کر چیئرمین سینیٹ کیلئے ووٹ دے گی۔تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام (ف)کے رہنما اکرم درانی کی زیرصدارت رہبر کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں فرحت اللہ بابر،ہاشم بابر،طاہربزنجو،شفیق پسروری ،نیئربخاری،اکرم درانی،شاہدخاقان عباسی، احسن اقبال شریک ہوئے،اکرم درانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن نے حاصل بزنجوکوچیئرمین سینیٹ کیلئے نامزدکیاہے، سب اپوزیشن جماعتیں حاصل بزنجوکوووٹ دیں گی،ان کا کہناتھا کہ حاصل بزنجوکانام اتفاق رائے سے تجویزکیاگیاہے میر حاصل بزنجو کو اپنا امیدوار سمجھاپنا اپنا ووٹ دیں گے اور باہر سے بھی ووٹ حاصل کرنیکی کوشش کریں گیانہوں نے کہاکہ ریکوزیشن کے بعد کم سے کم سات دن اور زیادہ سے زیادہ چودہ دن کے اندر اجلاس بلانا ضروری ہوتاہے ۔ کمیٹی میں راجہ ظفرالحق، پرویز رشید، مصدق ملک اور میر حاصل بزنجو کے نام پر غور کیا گیا۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے جیل لاہور میں ملاقات کی ہے جہاں نواز شریف نے میرحاصل خان بزنجوکا نام چیئرمین سینیٹ کے امیدوار کے لیے تجویز کیا۔رہبر کمیٹی کے اجلاس کے بعد کنوینیئر اکرم خان درانی نے کہا کہ نئے چیئرمین سینیٹ کے لیے میر حاصل بزنجو کا نام تجویز کیا گیا ہے سب جماعتوں کا میر حاصل بزنجوکے نام پر اتفاق ہوا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگی رہنما احسن اقبال نے کہاکہ حکومت کے پاس نمبر پورے نہیں وہ کامیاب نہیں ہو ں گے حکمران سینیٹ اجلاس بلانے سے راہ فرار اختیار کر رہے ہیں ۔ حکمران اس مین کامیاب نہیں ہوں گے چودہ روز کے اندر اجلاس بلانا آئینی تقاضہ ہے کسی کو جمہوریت اور آئین کے ساتھ کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے مسلم لیگ متحد ہو کر چیئرمین سینیٹ کیلئے ووٹ دے گی۔ادھر پاکستان مسلم لیگ ن کے صدراور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے چیئرمین سینیٹ کے لئے اپوزیشن کے متفقہ امیدوار میر حاصل خان بزنجو کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار کے طور پر میر حاصل خان بزنجو کی نامزدگی سے ایک نئی تاریخ لکھی گئی ہے ،اپوزیشن کا بلوچستان کے امیدوار پر اتفاق وفاق پاکستان کی مضبوطی کے لئے ہے، ،وہ بطور چیئرمین آئین و قانون کی بالادستی اور وفاق پاکستان کی مضبوطی کی علامت بن کر ابھریں گے۔ جمعرات کو پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے میر حاصل خان بزنجو کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار کے طور پر میر حاصل خان بزنجو کی نامزدگی سے ایک نئی تاریخ لکھی گئی ہے ،اپوزیشن کا بلوچستان کے امیدوار پر اتفاق وفاق پاکستان کی مضبوطی کے لئے ہے،ان کی جمہوری خدمات کے سب معترف ہیں ، ان کے سیاسی تجربے سے ملک و قوم کو فائدہ ملے گا،وہ بطور چیئرمین آئین و قانون کی بالادستی اور وفاق پاکستان کی مضبوطی کی علامت بن کر ابھریں گے۔

Facebook Comments
Share Button