تازہ ترین

Marquee xml rss feed

آص�� بھٹو کو انسانوں کی بجائے آوار� پاگل کتوں کی زندگی عزیز بلاول بھٹو کی �مشیر� کے حکم کے بعد کتا مار م�م ختم کی گئی، سندھ میں ایک ما� کے دوران آوار� کتوں کے کاٹنے کے ... مزید-عدالت نوازشری� کو جانے دیتی �ے تو �میںڈ کوئی اعتراض ن�یں �وگا، ش�زاد اکبر پاکستان میں سب کیلئے یکساں قانون �ے،نواز شری� کو جرمان� حکومت نے ن�یں عدالتوں نے کیا �ے، میڈیا ... مزید-عمران نیازی کی حکومت کے دن گنے جاچکے ، مولانا �ضل الرحمن-اپوزیشن ر�نما اپنی بدعنوانی چھپانے کیلئے موقع کا �ائد� اٹھاتے �وئے دھرنے کا حص� بنے، ی� سب بھارت کے �اتھوں میں کھیلنے کے متراد� �ے وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ... مزید-بلاول صاحب اگلے سال نئے انتخابات کی بات کرکے آپ نے بی بی ش�ید کے �لس�ے، جم�وری حکومتوں کو اپنی آئینی مدت پوری کرنی چا�ئے، کی ن�ی کر دی �ے‘آپ ایک سانس میں جم�وریت کی ... مزید-گلوبل وارمنگ سے پاکستان سمیت پوری دنیا متاثر �ور�ی �ے، اس کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے عالمی سطح پر اقدامات کرنا �ونگے صدر مملکت ڈاکٹر عار� علوی کا سرسبز پائیدار �ن تعمیر ... مزید-کسی بھی معاشرے کی ترقی، استحکا م اور امن کیلئے خواتین کا کردار انت�ائی ا�میت کا حامل �وتا �ے، �مارے ملک کی نص� سے زیاد� آبادی خواتین پر مشتمل �ے، ان کو سیاسی و معاشی طور ... مزید-پاکستان موثر پالیسیوں کی وج� سے مشکلات سے نکل ر�ا �ے، غیر ملکی سرمای� کاری کے �روغ کیلئے کاروبار میں آسانی پیدا کی جار�ی �ے، پاکستان اپنی معیشت کو دستاویزی شکل میں لا ... مزید-قبائلی عوام کی ضروریات اور خوا�شات کے مطابق اقدامات یقینی بنائے جائیں گے،وزیراعلیٰ محمودخان-کابین� کی نجکاری کمیٹی نے ایس ایم ای بینک کی نجکاری کی منظوری دیدی 17 اداروں کو نجکاری کی ��رست سے نکالنے کی درخواست رد کر دی کمیٹی کی پی آئی اے کے نیویارک اور پیرس میں ... مزید

GB News

گلگت بلتستان میں بھی انجمن تاجران کی کال پر شٹرڈائون ہڑتال

Share Button

گلگت،سکردو(نمائندگان)ملک کے دیگر حصوں کی طرح گلگت بلتستان میں بھی انجمن تاجران کی کال پر شٹرڈائون ہڑتال کی گئی، دکانیں، مارکیٹیں اور بازار بند رہے، ٹریفک معمول سے بہت کم رہی، ہڑتال کے باعث لوگوں کو اشیائے خورونوش اور دیگر چیزوں کی خریداری میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ گلگت میں این ایل آئی مارکیٹ، صدر بازار، راجہ بازار، کشمیری بازار ، گھڑی باغ ، بنی بازار میں چھوٹے بڑے تمام کاروباری مراکز بند رہے تا ہم پونیال روڈ، خزانہ روڈ، ایئرپورٹ روڈ ، کشروٹ ، خومر ، جوٹیال ، ہسپتال روڈ ، کنوداس اور دنیور میں بیشتر دکانیں معمول کے مطابق کھلی رہیں، سکردو میں مکمل طور پر شٹرڈائون ہڑتال رہی، ضلع غذر میں بھی تاجر تقسیم ہو گئے ، گاہکوچ میں معمول کے مطابق کاروبار جاری رہا اور تمام مارکیٹیں کھلی رہیں، استور اور گانچھے میں ہڑتال نہیں کی گئی ، مرکزی انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری مسعود الرحمن آل پاکستان انجمن تاجران کی کال پر گلگت میں بھی ترجمان مرکزی انجمن تاجران ،حاجی غلام حسین ،سینئر نایب صدر قاری شیر زمان نے بتا یا کہ اشیاء خورد و نوش سمیت ضروریات زندگی کی قیمتوں میں آئے روز اضافہ ہوتا جارہاہے اور ٹیکس پے ٹیکس لگ رہے ہیں جس کی وجہ سے کاروبار چلانا مشکل ہوگیا ہے ملک بھر کی طرح گلگت بلتستان میں بھی مہنگائی کا طوفان آنے والا ہے کیوں کہ ایف بی آرسے معاہدہ کے بعدگلگت بلتستان کے تاجروں سے بھی کمپنیاں اضافی ٹیکس کا مطالبہ کر رہی ہیںجبکہ گلگت بلتستان ٹیکس فری زون ہے انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان کے تاجروں سے اضافی ٹیکس کی وصولی کے بعد اشیاء خورد و نوش کی قیمتوں میں فی کلو 15 سے 20 روپے کا اضافہ ہو سکتاہے جس کا پورا بوجھ غریب عوام پر پڑے گا ۔ انہوں نے کہاکہ کامیاب ہڑتال سے تاجر برادری اور عوام نے ثابت کردیا کہ مہنگائی اور ٹیکسز کے خاتمہ کیلئے ہم سب متحد ہیں اس اتحاد اور احتجاج کو دیکھ کر حکومت کو اپنے فیصلہ واپس لینا چاہے ۔انجمن تاجران بلتستان کے مرکزی صدر غلام حسین اطہر نے کامیاب ہڑتال کرنے پر تاجروں کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہاہیکہ تاجر متحد رہیں گے تو دنیا کی کوئی طاقت ان کے حقوق غصب نہیں کرسکتی حکومت نئے ٹیکسز کے نفاذ کے ذریعے تاجروں اور عام لوگوں کا معاشی قتل چاہتی ہے ہم حکومت کو عوام کے اوپر ظالمانہ فیصلے تھوپنے نہیں دیں گے زیادتیوں کا سلسلہ نہ رکا تو مذید راست اقدام کریں گے ودہولڈنگ ٹیکس کی بحالی سے عوام کیلئے نئی مشکلات پیدا ہونگی۔

Facebook Comments
Share Button