تازہ ترین

Marquee xml rss feed

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات دونوں رہنماوں کے درمیان ملاقات امریکی صدارتی محل وائٹ ہاوس میں ہوئی، پرجوش انداز میں ایک دوسرے ساے مصافحہ بھی ... مزید-وزیراعظم کی جانب سے امریکی صدر سے مسئلہ کشمیر پر بات چیت کے بعد کشمیر میں بھی عمران خان کے چرچے عمران خان پہلے لیڈر ہیں جنہوں نے نہتے کشمیریوں کے لیے آواز اٹھائی، علی گیلانی-وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر کو دورہ پاکستان کی باقاعدہ دعوت دے دی ڈونلڈ ٹرمپ نے بنا کسی اعتراض کے دورہ پاکستان کی دعوت فوری قبول کر لی، دورے سے متعلق معاملات بعد ... مزید-امریکہ صدر امریکہ سے زیادہ پاکستانی رپورٹرز کو پسند کرنے لگے میں یہاں کچھ پاکستانی رپورٹرز کی موجودگی چاہتا تھا مجھے وہ اپنے ملک کے رپورٹرز سے زیادہ پسند ہیں، امریکی ... مزید-افغانستان کے معاملے پر پاکستان کے پاس وہ پاور ہے جو دیگر ممالک کے پاس نہیں امریکا پاکستان کے ساتھ مل کر افغان جنگ سے باہر نکلنے کی راہ تلاش کر رہا ہے، پاکستان ماضی میں ... مزید-امریکی صدر نے وزیراعظم عمران خان کیلئے الیکشن مہم چلانے کی خواہش کا اظہار کردیا ہم دونوں اپنے ملکوں کی نئی قیادت کے طور پر ابھر کر سامنے آئے ہیں، عمران خان کے پاس وقت ہے ... مزید-بھارت نے امریکہ سے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ثالث بننے کی درخواست دینے کی تردید کر دی وزیراعظم نریندر مودی نے ڈونلڈ ٹرمپ سے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کبھی ثالث بننے کی درخواست ... مزید-امریکی صدر سے ملاقات کے بعد عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق وزیراعظم کا بڑا اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے معاملے پر بھی بات ہوگی: عمران خان ... مزید-اے ایس ایف کی پیشہ وارانہ کارکردگی اور سرگرمیاں قابل تعریف ہیں وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کی نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے دورہ کے موقع پر گفتگو-ہر گزرتے دن کے ساتھ وکلاء کی عزت کم ہو رہی ہے، وکلاء پیسہ کمانے کی طرف جانے کی بجائے لوگوں کی خدمت کریں پیسہ خود ان کے پیچھے آئے گا، اگرایک وکیل اور جج ایک دوسرے کو ماریں ... مزید

GB News

وفاقی حکومت اور گلگت بلتستان کی حکومت اس وقت مک مکا پر کام کر رہی ہے،امجد حسین ایڈووکیٹ

Share Button

گلگت (نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت اور گلگت بلتستان کی حکومت اس وقت مک مکا پر کام کر رہی ہے تمام ادارے مفلوج ہوگئے ہیں اور گلگت بلتستان کے عوام کا جو ستر سالہ مسئلہ ہے اس پر کوئی بھی کام نہیں کر رہا ہے بلکہ آئینی حقوق کے نام پر عوام سے ووٹ لیکر بے وقوف بنایا جارہا ہے جس سے نوجوان نسل میں مایوسی پھیل رہی ہے آج نوجوان نسل باشعور ہوئی ہے نوجوانوں کے مسائل کا ادراک کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد اور گلگت بلتستان کے حکمرانوں نے مک مکا سیاست کے ذریعے عوام کی ملکیتی اراضی پر قبضہ کرنے شروع کردیئے ہیں,ایسے عناصر کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جاے گا,پیپلز پارٹی عوام کے حقوق پر کسی کو ڈاکہ نہیں ڈالنے دے گی,گلگت بلتستان میں جنگل کا قانون رائج ہے ادارے مفلوج ہو چکے,لوگ خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں نااہل حکمرانوں کا ایک ایک دن عوام کے لئے بڑے عذاب سے کم نہیں ہے نواز شریف نے حفیظ الرحمن پر احسان کیا تھا,مگر نواز شریف کے جیل جانے کے بعد حفیظ نے اسلام آباد میں رات کے اندھیروں میں عمران خان سے ملاقاتیں شروع کردی ہیں اس سے معلوم ہوتا ہے کہ بہت جلد گلگت بلتستان میں عمران خان مسلم لیگ وجود میں آنے والی ہے مستقبل پیپلزپارٹی کا ہے صوبائی حکومت بااختیار ہے تو نئے اضلاع، سب ڈویژن اور تحصیلیں بنانے کے اعلان پر عملدرآمد یقینی بنائے تحریک انصاف والوں کی حیثیت ہے تو حفیظ کے اعلانات اور جاری نوٹیفکیشن کو رکوا کے دکھائیں،پریس کانفرنس کے نام پر عوام کو گمراہ کرنے کی کوششوںکو بند کیا جائے عوام مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کی اصلیت جان چکے ہیں۔

Facebook Comments
Share Button