تازہ ترین

Marquee xml rss feed

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات دونوں رہنماوں کے درمیان ملاقات امریکی صدارتی محل وائٹ ہاوس میں ہوئی، پرجوش انداز میں ایک دوسرے ساے مصافحہ بھی ... مزید-وزیراعظم کی جانب سے امریکی صدر سے مسئلہ کشمیر پر بات چیت کے بعد کشمیر میں بھی عمران خان کے چرچے عمران خان پہلے لیڈر ہیں جنہوں نے نہتے کشمیریوں کے لیے آواز اٹھائی، علی گیلانی-وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر کو دورہ پاکستان کی باقاعدہ دعوت دے دی ڈونلڈ ٹرمپ نے بنا کسی اعتراض کے دورہ پاکستان کی دعوت فوری قبول کر لی، دورے سے متعلق معاملات بعد ... مزید-امریکہ صدر امریکہ سے زیادہ پاکستانی رپورٹرز کو پسند کرنے لگے میں یہاں کچھ پاکستانی رپورٹرز کی موجودگی چاہتا تھا مجھے وہ اپنے ملک کے رپورٹرز سے زیادہ پسند ہیں، امریکی ... مزید-افغانستان کے معاملے پر پاکستان کے پاس وہ پاور ہے جو دیگر ممالک کے پاس نہیں امریکا پاکستان کے ساتھ مل کر افغان جنگ سے باہر نکلنے کی راہ تلاش کر رہا ہے، پاکستان ماضی میں ... مزید-امریکی صدر نے وزیراعظم عمران خان کیلئے الیکشن مہم چلانے کی خواہش کا اظہار کردیا ہم دونوں اپنے ملکوں کی نئی قیادت کے طور پر ابھر کر سامنے آئے ہیں، عمران خان کے پاس وقت ہے ... مزید-بھارت نے امریکہ سے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ثالث بننے کی درخواست دینے کی تردید کر دی وزیراعظم نریندر مودی نے ڈونلڈ ٹرمپ سے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کبھی ثالث بننے کی درخواست ... مزید-امریکی صدر سے ملاقات کے بعد عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق وزیراعظم کا بڑا اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے معاملے پر بھی بات ہوگی: عمران خان ... مزید-اے ایس ایف کی پیشہ وارانہ کارکردگی اور سرگرمیاں قابل تعریف ہیں وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کی نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے دورہ کے موقع پر گفتگو-ہر گزرتے دن کے ساتھ وکلاء کی عزت کم ہو رہی ہے، وکلاء پیسہ کمانے کی طرف جانے کی بجائے لوگوں کی خدمت کریں پیسہ خود ان کے پیچھے آئے گا، اگرایک وکیل اور جج ایک دوسرے کو ماریں ... مزید

GB News

ملک سیاسی اور معاشی انارکی کی طرف بڑھ رہا ہے،شمس میر

Share Button

گلگت(پ ر)مشیر اطلاعات شمس میر نے کہا ہے کہ ملک سیاسی اور معاشی انارکی کی طرف بڑھ رہا ہے اور گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی کے خود ساختہ لیڈر ڈینگیں مار رہے ہیں۔مشیر اطلاعات نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی صوبائی حکومت نے گلگت بلتستان کو 70 سالہ وزارت امور کشمیر کی غلامی سے نجات دلائی ہے۔ تعمیر و ترقی ، امن اور صوبائی خود مختاری کے 70سالہ خواب کو 4سال میں شرمندہ تعبیر کیا ہے۔ معاشرتی آزادیوں کو یقینی بنایا ہے اور ایک محفوظ گلگت بلتستان کا امیج دنیا کے سامنے آیا ہے۔گلگت بلتستان کے عوام ، عالمی ادارے اور لاکھوں سیاح یہ تسلیم کرتے ہیںکہ گلگت بلتستان نے ستر سالوں کی محرومیوں ، استحصال اور پسماندگی کا سفر طے کرکے ثابت کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کی صوبائی حکومت اور وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن واقعی سچا میر کاررواں ہے جس نے گلگت بلتستان کو امن ترقی اور اصلاحات کا قومی نمونہ بنا کر دکھا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب زمینوں اور ٹھیکوں پر جھوٹا پراپیگنڈا کرکے سیاست کرنے کا زمانہ گزر گیا۔ زمینیں عوام کی ہیں۔ لینڈ ریفارمز اور ایفاد کے ذریعے زمینیں آباد کرکے عوام کو دے رہے ہیں تاکہ جہاں زمینوں کی ملکیت کے مسائل ہوں وہاں سڑکیں اور واٹر چینل بنا کر عوام کو ان کے پائوں پر کھڑا کریںگے۔ مشیر اطلاعات نے کہا کہ وزیر اعلیء حافظ حفیظ الرحمن کا یہ دور گلگت بلتستان میں قیام امن ، تعمیر و ترقی اور گڈ گورننس کی سنہری تاریخ کہلائے گا اور مخالفین کی باتیں تاریخ کا سب سے بڑا جھوٹ کہلائے گا۔

Facebook Comments
Share Button