تازہ ترین

Marquee xml rss feed

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات دونوں رہنماوں کے درمیان ملاقات امریکی صدارتی محل وائٹ ہاوس میں ہوئی، پرجوش انداز میں ایک دوسرے ساے مصافحہ بھی ... مزید-وزیراعظم کی جانب سے امریکی صدر سے مسئلہ کشمیر پر بات چیت کے بعد کشمیر میں بھی عمران خان کے چرچے عمران خان پہلے لیڈر ہیں جنہوں نے نہتے کشمیریوں کے لیے آواز اٹھائی، علی گیلانی-وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر کو دورہ پاکستان کی باقاعدہ دعوت دے دی ڈونلڈ ٹرمپ نے بنا کسی اعتراض کے دورہ پاکستان کی دعوت فوری قبول کر لی، دورے سے متعلق معاملات بعد ... مزید-امریکہ صدر امریکہ سے زیادہ پاکستانی رپورٹرز کو پسند کرنے لگے میں یہاں کچھ پاکستانی رپورٹرز کی موجودگی چاہتا تھا مجھے وہ اپنے ملک کے رپورٹرز سے زیادہ پسند ہیں، امریکی ... مزید-افغانستان کے معاملے پر پاکستان کے پاس وہ پاور ہے جو دیگر ممالک کے پاس نہیں امریکا پاکستان کے ساتھ مل کر افغان جنگ سے باہر نکلنے کی راہ تلاش کر رہا ہے، پاکستان ماضی میں ... مزید-امریکی صدر نے وزیراعظم عمران خان کیلئے الیکشن مہم چلانے کی خواہش کا اظہار کردیا ہم دونوں اپنے ملکوں کی نئی قیادت کے طور پر ابھر کر سامنے آئے ہیں، عمران خان کے پاس وقت ہے ... مزید-بھارت نے امریکہ سے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ثالث بننے کی درخواست دینے کی تردید کر دی وزیراعظم نریندر مودی نے ڈونلڈ ٹرمپ سے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کبھی ثالث بننے کی درخواست ... مزید-امریکی صدر سے ملاقات کے بعد عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق وزیراعظم کا بڑا اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے معاملے پر بھی بات ہوگی: عمران خان ... مزید-اے ایس ایف کی پیشہ وارانہ کارکردگی اور سرگرمیاں قابل تعریف ہیں وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کی نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے دورہ کے موقع پر گفتگو-ہر گزرتے دن کے ساتھ وکلاء کی عزت کم ہو رہی ہے، وکلاء پیسہ کمانے کی طرف جانے کی بجائے لوگوں کی خدمت کریں پیسہ خود ان کے پیچھے آئے گا، اگرایک وکیل اور جج ایک دوسرے کو ماریں ... مزید

GB News

گلگت:بھاری مقدار میں آٹے کے تھیلوں کی سمگلنگ ناکام

Share Button

گلگت (پ ر ) اسسٹنٹ کمشنر /سب ڈویژنل مجسٹریٹ کیپٹن (ر) محمد شاہ رخ چیمہ کی قیادت میں ضلعی انتظامیہ نے پولیس کے ہمراہ 4فلور ملوں راجپوت فلور مل ،آفتاب فلور مل،گلگت فلور مل اور الکریم فلورمل پر چھاپے مارے، بھاری مقدار میںآٹے کے تھیلوں کی سمگلنگ ناکام بنانے کے ساتھ سینکڑوں جعلی پرنٹ شدہ 450تھیلے برآمد کئے ۔جبکہ آٹے کو کھلے عام نیلام کردیا گیا۔جمعہ اور ہفتے کی رات 10سے صبح 06بجے تک خفیہ اطلاع اور عوامی شکایات پر فلور ملوں پر چھاپے مارے گئے چھاپوں کے دوران دیگر اضلاع لیجانے کیلئے تیار آٹے کے چار ٹرک موقع پر پکڑے گئے ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر گلگت کیپٹن (ر) محمد شاہ رخ چیمہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر گلگت نوید احمد پر آٹا سمگلرز کے خلاف کامیاب کارروائی کی ہے گلگت سے آٹے کی سمگلنگ کے حوالے سے خفیہ اطلاع ملی تھی چار فلور ملوں پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران بین الاضلاعی سمگلنگ گینگ کو ناکام بناتے ہوئے آٹے کی بڑی کھیپ پکڑلی ہے جو کہ ضلعی انتظامیہ کی شاندار کامیابی ہے کوٹے کے آٹے کو کسی حال میں کسی دوسرے ضلع نہیں جانے دیا جائے گا ملوث تمام کرداروں کو قانونی کاروائی کے ذریعے جزا و سزا دی جائے گی انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک ہفتے تحقیقات کی جارہی تھیں ہم چاہتے تھے کہ انہیں رنگے ہاتھوں گرفتار کریں آج ہم نے کامیاب کارروائی کے ذریعے عوام کے کٹہرے میں لاکھڑا کیا ہے ہفتے کی رات خفیہ اطلاع ملنے پر میں نے خود موقع پر جاکر چھاپہ مار کارروائی کی ملزمان کوٹے کے آٹے کو سمگل کرنے کیلئے ملک کے دیگر صوبوںکی مختلف فلور ملوں کے جعلی تھیلوں کا استعمال کررہے تھے ۔ نصف درجن ملزمان کو سب ڈویژنل مجسٹریٹ کے حکم پر ایگزیکٹو مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا ، ایگزیکٹو مجسٹریٹ اصغر خان نے آٹا سمگلنگ میں ملوث 4ملز مالکان محمد فاروق ،شاہد عالم ،مستقیم اور شاہد کو جرم ثابت ہونے پرایک ایک ماہ قید اور40,40ہزار روپے جرمانے کی سز ا سنادی ،قبضے میں لیا گیا آٹے کو عوام کے سامنے نیلام کرنے اور جرمانے کی کل رقم ایک لاکھ 60ہزار روپے قومی خزانے میں جمع کرنے کا حکم دے دیا ۔

Facebook Comments
Share Button