تازہ ترین

Marquee xml rss feed

آص�� بھٹو کو انسانوں کی بجائے آوار� پاگل کتوں کی زندگی عزیز بلاول بھٹو کی �مشیر� کے حکم کے بعد کتا مار م�م ختم کی گئی، سندھ میں ایک ما� کے دوران آوار� کتوں کے کاٹنے کے ... مزید-عدالت نوازشری� کو جانے دیتی �ے تو �میںڈ کوئی اعتراض ن�یں �وگا، ش�زاد اکبر پاکستان میں سب کیلئے یکساں قانون �ے،نواز شری� کو جرمان� حکومت نے ن�یں عدالتوں نے کیا �ے، میڈیا ... مزید-عمران نیازی کی حکومت کے دن گنے جاچکے ، مولانا �ضل الرحمن-اپوزیشن ر�نما اپنی بدعنوانی چھپانے کیلئے موقع کا �ائد� اٹھاتے �وئے دھرنے کا حص� بنے، ی� سب بھارت کے �اتھوں میں کھیلنے کے متراد� �ے وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ... مزید-بلاول صاحب اگلے سال نئے انتخابات کی بات کرکے آپ نے بی بی ش�ید کے �لس�ے، جم�وری حکومتوں کو اپنی آئینی مدت پوری کرنی چا�ئے، کی ن�ی کر دی �ے‘آپ ایک سانس میں جم�وریت کی ... مزید-گلوبل وارمنگ سے پاکستان سمیت پوری دنیا متاثر �ور�ی �ے، اس کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے عالمی سطح پر اقدامات کرنا �ونگے صدر مملکت ڈاکٹر عار� علوی کا سرسبز پائیدار �ن تعمیر ... مزید-کسی بھی معاشرے کی ترقی، استحکا م اور امن کیلئے خواتین کا کردار انت�ائی ا�میت کا حامل �وتا �ے، �مارے ملک کی نص� سے زیاد� آبادی خواتین پر مشتمل �ے، ان کو سیاسی و معاشی طور ... مزید-پاکستان موثر پالیسیوں کی وج� سے مشکلات سے نکل ر�ا �ے، غیر ملکی سرمای� کاری کے �روغ کیلئے کاروبار میں آسانی پیدا کی جار�ی �ے، پاکستان اپنی معیشت کو دستاویزی شکل میں لا ... مزید-قبائلی عوام کی ضروریات اور خوا�شات کے مطابق اقدامات یقینی بنائے جائیں گے،وزیراعلیٰ محمودخان-کابین� کی نجکاری کمیٹی نے ایس ایم ای بینک کی نجکاری کی منظوری دیدی 17 اداروں کو نجکاری کی ��رست سے نکالنے کی درخواست رد کر دی کمیٹی کی پی آئی اے کے نیویارک اور پیرس میں ... مزید

GB News

چینی وفد کی وزیراعلیٰ سے ملاقات،چیری کی درآمدات کے فروغ کیلئے تبادلہ خیال

Share Button

بیجنگ(آئی این پی/شِنہوا)چین پاکستان سے چیری سمیت مشہور پھلوں کودر آمد کرنے کیلئے اقدامات اٹھا رہاہے ۔ اس ضمن میں چینی وفد نے پاکستان کے صوبہ گلگت بلتستان کا دورہ کیا جو چیری کیلئے مشہور ہے ، چینی وفد نے چیری کے باغات کی سیر کی اور جی بی کے سرکاری عہدیداران سے ملاقات کی، چینی وفد نے جی بی کے وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمان سے ملاقات کی چیری کی درآمدات کے فروغ کیلئے تبادلہ خیال کیا۔چائنہ اکنامکس نیٹ کی رپورٹ کے مطابق چین نے پاکستان سے چیری سمیت مشہور پھلوں کی درآمدات میں اضافے کیلئے مزید اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔اس ضمن میں چینی وفد نے پاکستان کے صوبہ جی بی کا دورہ کیا۔ وفد میں صحافیوں کا ایک گروپ بھی شامل تھا۔ چینی وفد نے عالمی سطح پر مشہور چیری کے باغات کی سیر کی اور جی بی کے وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمان سمیت سرکار ی عہدیداران سے گفتگو کی ۔ ملاقات میں چیری کی درآمدات کے فروغ اوردو طرفہ اقتصادی صورتحال میں ترقی اور بہتری کیلئے تبادلہ خیال کیا۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق وفد نے پاکستان کے پھل کی مارکیٹ ویلیو چیک کی ، چینی وفد مطمئن ہو کر واپس گیا ہے ۔ امید ہے چین جلد ہی چیری کی درآمدات میں اضافہ کیلئے کام شروع کر دے گا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر جی بی وزارت تحفظ خوراک شاہد عبداللہ نے میڈیا ٹاک کے دوران کہا ہے کہ جی بی4ہزار میٹرک ٹن ایک سیزن میں چیری کی پیداوار دیتا ہے جبکہ مقامی طور پر اس کی کھپت بہت کم ہے ۔چیری کی معیاری مدت کو بڑھانے کیلئے آسانی کے ساتھ اقدامات کئے جا سکتے ہیں ۔ پاکستان کو چیری کی برآمدات بڑھانے کیلئے قریبی مارکیٹ کو تلاش کرنا چاہئے ۔ چین پاکستان کا سب سے قریبی ہمسایہ ہے جہاں چیری کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے ۔ یہ پاکستان کیلئے بہترین موقع ہے ۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی چین کو چیری کے سیمپل بھیجے گئے تھے جن کو چین نے حفظان صحت کے اصولوں کے تحت مسترد کر دیا تھا جبکہ اب چین چیری درآمد کرنے کیلئے تیار ہے ۔ چونکہ اب چیری کو زیادہ بہتر طریقے سے محفوظ کیا جاتا ہے ۔ چینی وفد چیری کے درختوں کے پتے اور بُر پیتھالوجسٹک کیلئے لیکر اپنے ملک گیا ہے کہ دیکھا جائے کہ یہ بیماریوں سے محفوظ ہیں یا نہیں ۔جس چینی وفد نے جی بی صوبے کا دورہ کیا ان کا کہنا ہے کہ ہم نے جی بی میں موجود لیبارٹریز کا بھی دورہ کیا ہے ہم یہاں کے حفاظتی اصولوں سے مطمئن ہیں ۔اس ضمن میں جی بی کونسل کے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر عمران نے میڈیا کو بتایا کہ چینی وفد نے یقین دلایا ہے کہ چیری کی برآمدات میں تمام رکاوٹوں کو دور کرنے کی بھر پور کوششیں کی جائیں گی۔چین کے سرکاری عہدیداران کا کہنا ہے کہ چینی گورنمنٹ کو چیری کی درآمدات بارے سفارشات پیش کی جائیں گی کہ پاکستان سے چیری کی درآمد شر وع کر دی جائے ۔

Facebook Comments
Share Button