تازہ ترین

Marquee xml rss feed

وزیراعلی پنجاب نے تقرر و تبادلوں پر پابندی لگا دی-حکومت کا شرعی قوانین کے تحت احتجاجی مظاہروں کیخلاف مسودہ تیار حکومت نے احتجاجی مظاہرے ’’شریعت اور قانون کی نظرمیں“ کے عنوان سے مسودہ تیارکیا ہے، مسودے کو اگلے ایک ... مزید-دھماکے میں پاکستانی قونصل خانے کا تمام عملہ محفوظ رہا، ڈاکٹر فیصل دھماکا آئی ای ڈی نصب کرکے کیا گیا، قونصل خانے کی سکیورٹی بڑھانے کیلئےافغان حکام سے رابطے میں ہیں۔ ترجمان ... مزید-جلال آباد میں پاکستان سفارت خانے کے باہر دھماکا دھماکے میں ایک سکیورٹی اہلکار سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے، دھماکا پاکستانی سفارتخانے کی چیک پوسٹ کے 200 میٹر فاصلے پر ہوا۔ ... مزید-گلوکارہ ماہم سہیل کے گانے سجن یار کی پری سکریننگ کی تقریب کا انعقاد-پاک ہیروز ہاکی کلب کی 55 ویں سالگرہ پر ٹورنامنٹ کا انعقاد-صفائی مہم کے دوران 47 ہزار ٹن کچرا نالوں سے نکالا گیا ہے‘ وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی-مودی کے دورہ فرانس پر”انڈیا دہشتگرد“ کے نعرے لگ گئے جب کوئی دورہ فرانس پرتھا، ترجمان پاک فوج کا دلچسپ ٹویٹ، سینکڑوں کشمیری، پاکستانی اورسکھ کیمونٹی کے لوگوں کا ایفل ... مزید-حالیہ پولیو کیسز رپورٹ ہونے کے بعد بلوچستان میں خصوصی پولیو مہم شروع کی جا رہی ہے، راشد رزاق-آئی جی پولیس نے راولپنڈی میں شہری سے فراڈ کے واقعہ کا نو ٹس لے لیا

GB News

گیل آسٹریلوی میڈیا کیخلاف ہتک عزت کیس جیتنے میں کامیاب

Share Button

ویسٹ انڈین ہارڈ ہٹر بلے باز کرس گیل آسٹریلوی میڈیا کیخلاف ہتک عزت کیس جیتنے میں کامیاب ہو گئے۔آسٹریلوی میڈیا گروپ کرس گیل کو دو لاکھ ڈالرز سے زائد جرمانہ ادا کرے گا۔ فیئر فیکس نامی آسٹریلوی میڈیا گروپ نے کرکٹر پر ڈریسنگ روم میں خاتون کیساتھ انتہائی نازیبا رویہ اختیار کرنے کا الزام لگایا تھا۔کرس گیل نے الزامات کو بھرپور طریقے سے مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ 2016ء میں ایسی متعدد خبریں شائع کرنے والے صحافیوں کا مقصد ان کو ’تباہ‘ کرنا تھا۔گذشتہ سال اکتوبر میں عدالت نے کرس گیل کے ہتک عزت کیس کا فیصلہ ان کے حق میں سنایا تھا۔ عدالت کا کہنا تھا کہ فیئر فیکس میڈیا گروپ کی جانب سے کرکٹ سٹار پر لگائے گئے الزامات میں بغض کا عنصر نظر آیا تھا اور میڈیا گروپ الزام کے دفاع میں شواہد پیش کرنے میں ناکام رہا۔میڈیا گروپ نے عدالتی فیصلے سے اختلاف کرتے ہوئے اپیل دائر کی کہ اسے منصفانہ سماعت تک رسائی نہیں دی گئی۔ کرس گیل نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ 2 لاکھ 11 ہزار ڈالرز ہرجانے کی رقم بڑھائی جائے جو عدالت نے مسترد کر دی۔

Facebook Comments
Share Button