تازہ ترین

Marquee xml rss feed

وزیراعلی پنجاب نے تقرر و تبادلوں پر پابندی لگا دی-حکومت کا شرعی قوانین کے تحت احتجاجی مظاہروں کیخلاف مسودہ تیار حکومت نے احتجاجی مظاہرے ’’شریعت اور قانون کی نظرمیں“ کے عنوان سے مسودہ تیارکیا ہے، مسودے کو اگلے ایک ... مزید-دھماکے میں پاکستانی قونصل خانے کا تمام عملہ محفوظ رہا، ڈاکٹر فیصل دھماکا آئی ای ڈی نصب کرکے کیا گیا، قونصل خانے کی سکیورٹی بڑھانے کیلئےافغان حکام سے رابطے میں ہیں۔ ترجمان ... مزید-جلال آباد میں پاکستان سفارت خانے کے باہر دھماکا دھماکے میں ایک سکیورٹی اہلکار سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے، دھماکا پاکستانی سفارتخانے کی چیک پوسٹ کے 200 میٹر فاصلے پر ہوا۔ ... مزید-گلوکارہ ماہم سہیل کے گانے سجن یار کی پری سکریننگ کی تقریب کا انعقاد-پاک ہیروز ہاکی کلب کی 55 ویں سالگرہ پر ٹورنامنٹ کا انعقاد-صفائی مہم کے دوران 47 ہزار ٹن کچرا نالوں سے نکالا گیا ہے‘ وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی-مودی کے دورہ فرانس پر”انڈیا دہشتگرد“ کے نعرے لگ گئے جب کوئی دورہ فرانس پرتھا، ترجمان پاک فوج کا دلچسپ ٹویٹ، سینکڑوں کشمیری، پاکستانی اورسکھ کیمونٹی کے لوگوں کا ایفل ... مزید-حالیہ پولیو کیسز رپورٹ ہونے کے بعد بلوچستان میں خصوصی پولیو مہم شروع کی جا رہی ہے، راشد رزاق-آئی جی پولیس نے راولپنڈی میں شہری سے فراڈ کے واقعہ کا نو ٹس لے لیا

GB News

شاہد خاقان گرفتار، مفتاح اسماعیل کی تلاش میں چھاپے

Share Button

قومی احتساب بیور و نے ایل این جی کیس میںقومی خزانے کوڈیڑھ ارب کا نقصان پہنچانے کے الزام میں سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے رہنما شاہد خاقان عباسی کو گرفتار کرلیا جبکہ سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کی گرفتاری کے لئے ان کے گھراور فیکٹری پر چھاپے ناکام رہے اور نیب ٹیم کو خالی ہاتھ واپس لوٹنا پڑا،نیب نے سابق ایم ڈی پی ایس او عمران الحق کو بھی گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جبکہ سابق سیکرٹری پیٹرولیم عابد سعید ،شاہد خاقان عباسی کے خلاف وعدہ معاف گواہ بن گئے ہیں اور انھوں نے بیان ریکارڈ کرادیا ہے اور اہم ثبوت نیب کے حوالے کردیئے ہیں ،عابد سعید کے وعدہ معاف گواہ بننے کے بعد ہی شاہد خاقان عباسی کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا گیا،تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر شاہد خاقان عباسی کو مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کیس میں گرفتار کرلیا۔نیب نے سابق وزیرپیٹرولیم شاہد خاقان عباسی کو تفتیش کے لیے طلب کر رکھا تھا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے تھے اس سے قبل نیب نے انہیں 8 مرتبہ طلبی کے نوٹس جاری کیے جس میں سے وہ 5 نوٹسز پر تفتیش کے لیے پیش ہوئے۔نیب کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹس میں شاہد خاقان عباسی کو ایل این جی ٹرمینل کیس میں سابق وزیر پیٹرولیم اور قدرتی وسائل کی حیثیت سے 18 جولائی (جمعرات) کو تفتیشی افسر ملک زبیر احمد کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی تھی لیکن شاہد خاقان عباسی نے پیشی سے معذرت کرتے ہوئے تین دن کی مہلت طلب کی تھی،سابق وزیراعظم شاہد خاقان کی جانب سے نیب کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ پیشی کے لیے تیار ہوں، مناسب وقت دیا جائے، پیشی کے لیے 3 دن کا وقت درکار ہے، نیب آفس طلبی کا خط گزشتہ روز موصول ہوا، صرف ایک دن کے نوٹس پر پیشی ممکن نہیں۔جس کے بعد جمعرات کو شاہد خاقان عباسی پارٹی صدر شہباز شریف کی پریس کانفرنس میں شرکت کے لئے احسن اقبال کے ہمراہ اسلام آباد سے لاہور جارہے تھے کہ موٹر وے پر ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب نیب ٹیم نے پولیس اہلکاروں کے ہمراہ ان کی گاڑی کو روکا، اس موقع پرانہیں گرفتار ی کیلئے گاڑی سے نیچے آنے کیلئے کہا گیا تاہم شاہد خاقان عباسی نے وارنٹ گرفتاری دکھانے تک گاڑی سے نیچے اترنے اور گرفتاری دینے سے انکار کر دیا ۔ بعد ازاں انہیں وارنٹ گرفتاری کی کاپی دکھائی گئی ،شاہد خاقان عباسی اصل تصدیق شدہ وارنٹ گرفتاری دکھانے کیلئے بضد رہے تاہم کچھ دیر بعد انہوں نے گرفتاری دیدی ۔ نیب کے اہلکار شاہد خاقان عباسی کو وہیں سے نیب لاہور کے ہیڈ کوارٹر لے گئے جہاںڈاکٹروں کی ٹیم نے ان کا چیک اپ کیانیب ہیڈ کوارٹر منتقل ہونے کے بعد نیب ٹیم شاہد خاقا ن عباسی کو لیکر راولپنڈی روانہ ہوگئی ‘انھیں ریمانڈ کے لئے آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائیگا،ادھر کراچی میں نیب نے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی گرفتاری کیلئے ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا تاہم غیر موجودگی کے باعث ان کی گرفتاری عمل میں نہ آسکی،گھر میں موجود ملازمین کا کہنا تھا کہ مفتاح اسماعیل دوپہر تین بجے گھر سے نکلے تھے لیکن واپس نہیں آئے،نیب ٹیم ملازمین کے پوچھ گچھ کے بعد مفتاح اسماعیل کی تلاش میں سائٹ ایریا میںان کی فیکٹری پہنچ گئی لیکن مفتاح اسماعیل وہاں بھی نہیں ملے،نیب ٹیم فیکٹری کا ریکارڈ چیک کرنے کے بعد واپس چلی گئی دوسری جانب چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے سابق ایم ڈی پی ایس او عمران الحق کے وارنٹ گرفتاری پربھی دستخط کردیے ہیں عمران الحق کی لاہور میں موجودگی کی اطلاعات ہیں۔

Facebook Comments
Share Button