تازہ ترین

Marquee xml rss feed

وزیراعلی پنجاب نے تقرر و تبادلوں پر پابندی لگا دی-حکومت کا شرعی قوانین کے تحت احتجاجی مظاہروں کیخلاف مسودہ تیار حکومت نے احتجاجی مظاہرے ’’شریعت اور قانون کی نظرمیں“ کے عنوان سے مسودہ تیارکیا ہے، مسودے کو اگلے ایک ... مزید-دھماکے میں پاکستانی قونصل خانے کا تمام عملہ محفوظ رہا، ڈاکٹر فیصل دھماکا آئی ای ڈی نصب کرکے کیا گیا، قونصل خانے کی سکیورٹی بڑھانے کیلئےافغان حکام سے رابطے میں ہیں۔ ترجمان ... مزید-جلال آباد میں پاکستان سفارت خانے کے باہر دھماکا دھماکے میں ایک سکیورٹی اہلکار سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے، دھماکا پاکستانی سفارتخانے کی چیک پوسٹ کے 200 میٹر فاصلے پر ہوا۔ ... مزید-گلوکارہ ماہم سہیل کے گانے سجن یار کی پری سکریننگ کی تقریب کا انعقاد-پاک ہیروز ہاکی کلب کی 55 ویں سالگرہ پر ٹورنامنٹ کا انعقاد-صفائی مہم کے دوران 47 ہزار ٹن کچرا نالوں سے نکالا گیا ہے‘ وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی-مودی کے دورہ فرانس پر”انڈیا دہشتگرد“ کے نعرے لگ گئے جب کوئی دورہ فرانس پرتھا، ترجمان پاک فوج کا دلچسپ ٹویٹ، سینکڑوں کشمیری، پاکستانی اورسکھ کیمونٹی کے لوگوں کا ایفل ... مزید-حالیہ پولیو کیسز رپورٹ ہونے کے بعد بلوچستان میں خصوصی پولیو مہم شروع کی جا رہی ہے، راشد رزاق-آئی جی پولیس نے راولپنڈی میں شہری سے فراڈ کے واقعہ کا نو ٹس لے لیا

GB News

شاہد خاقان کی گرفتاری بھونڈی حرکت، نیب عمران کا آلہ کار ہے، شہباز شریف

Share Button

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ نیب عمران نیازی کے ہاتھ میں آلہ کار بنا ہوا ہے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہیں، نیب کے ادارے کو سیاسی انتقام کے لیے استعمال کیا جارہا ہے، نیب اور عمران نیازی کی ملی بھگت سے مسلم لیگ (ن) پر وار ہوا ہے جب کہ نیب عمران نیازی کے ہاتھ میں آلہ کار بنا ہوا ہے اور شاہد خاقان عباسی کو بھونڈے طریقے سے گرفتار کیا گیا لیکن ہم ایسے اوچھے ہتھگنڈوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کیے جاسکتے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ احتساب کے نام پر یہ (ن) لیگ کے خلاف سیاسی انتقام ہے، نیب کے عقوبت خانوں میں ساری (ن) لیگ کی قیادت پڑی ہے، غصے، ناکامی، نااہلی کا سارا نزلہ (ن) لیگ پر گر رہا ہے، جنھوں نے مسائل حل کیے آج وہ انتقام کا نشانہ بن رہے ہیں، ان اقدامات سے ملک کی جگ ہنسائی ہوتی ہے اور اپوزیشن کو ننگی گالیاں دینے والے کو وفاقی وزیر بنا دیا گیا۔اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ پاکستانی معیشت کا بیڑا غرق کر دیا گیا، ڈالر بڑھنے سے آج قرضوں میں کھربوں روپے کا اضافہ ہو چکا ہے، عوام پر ٹیکس کا کلہاڑا چلایا گیا، غریب کیلئے جینا مشکل ہو گیا ہے، کہاں سے مہنگی روٹی لائے، 15 روپے کی روٹی ہو تو خاندان کا کھانا کہاں تک جائے گا، جو ادویات ہمارے دور میں مفت ملتی تھیں آج ناپید ہیں جب کہ اب تو تاجر برادری بھی چیخ اٹھی ہے اور ہڑتال میں کوئی سیاسی آمیزش نہیں تھی، مجھے اور میرے ساتھیوں کو ہڑتال کا کوئی علم نہیں تھا۔مسلم لیگ (ن) کے صدر کا کہنا تھا کہ ہم سے غلطیاں ہوئی ہوں گی، ہم بھی انسان ہیں لیکن خدا کی قسم کھا کر کہتا ہوں ایک طالبعلم، مریض، عوام کی خدمت کی، ہمارے منصوبے عمران خان کو سونے نہیں دیتے، عمران خان مکمل طور پر ناکام، ضدی، غصے سے بھرا ہوا وزیراعظم ہے، قوم عمران خان سے حساب لے گی۔

Facebook Comments
Share Button