تازہ ترین

GB News

جرمنی میں مسجد کی بے حرمتی،قرآنی نسخے شہید

Share Button

جرمنی کے شہر مونسٹر کے قریب واقع منڈن نامی قصبے میں نامعلوم شرپسندوں نے مسجد کی بے حرمتی کرتے ہوئے اسے نقصان پہنچانے کے بعد موجود قرآن پاک کے نسخوں کو شہید کردیا ۔ جرمن ذرائع ابلاغ کے حوالے سے رپورٹ شائع کی ہے کہ مجرمانہ اور شرپسندانہ ذہنیت کے حامل افراد نے ترک اسلامی انجمن کے زیر انتظام منڈن باروس جامع مسجد پہ حملہ کرنے کے دوران انسانی غلاظت پھیلائی اور مسجد کو نقصان پہنچایا۔علاقہ پولیس نے اس ضمن میں تحریری رپورٹ ملنے کے بعد تفتیش و تحقیق شروع کردی ہے۔ گزشتہ دس دنوں کے دوران سات مساجد کو حملہ آوروں نے نشانہ بنایا ہے۔مغربی ممالک میں مسلمانوں اور ان کی مذہبی عبادت گاہوں سمیت دیگر املاک کو نشانہ بنانے میں گزشتہ کئی ماہ سے تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔ نسل پرست اور مذہبی منافرت پر یقین رکھنے والوں کے خلاف مغربی ممالک کی پولیس اور شہری انتظامیہ نے خاطر خواہ اقدامات بھی اٹھائے ہیں مگر اس کے باوجود اس قسم کے سانحات رونما ہورہے ہیں جو اس امر کے متقاضی ہیں کہ مزید سخت اقدامات اٹھانا ناگزیر ہیں۔

Facebook Comments
Share Button