تازہ ترین

GB News

زرداری، شریف برادران کو پلی بارگین کی پیشکش

Share Button

معاون خصوصی احتساب شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ شہباز شریف قوم کو گمراہ نہ کریں اور اپنے داماد علی عمران کو ادا کی گئی 6 کروڑ روپے کی رقم کا حساب دیں۔شریف برادران ، آصف زرداری یا ان کے گھر کا کوئی فرد پلی بارگین کرنا چاہتا ہے تو چیئرمین نیب کے ساتھ معاہدہ کرنا ہو گا ہمیں انہیں جیلوں میں رکھنے کی کیا ضرورت ہے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہزاد اکبر نے کہا کہ ‘شہباز شریف نے آج شعبدہ بازی کی اور ان کی میڈیا سے گفتگو جذبات سے بھری تقریر کے سوا کچھ نہیں تھی، انہیں برطانوی اخبار کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ‘علی عمران اینڈ کو کے 3 ادائیگیوں کے چیکس دکھائے گئے، علی اینڈ کو کمپنی شہباز شریف کے داماد علی عمران کی ہے، کمپنی کو تین ادائیگیاں کی گئیں جن کی کْل رقم 6 کروڑ روپے بنتی ہے، ہم شہباز شریف سے صرف 3 ادائیگیوں کا پوچھ رہے ہیں جو ایرا کے فنڈز سے کی گئیں۔شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ ‘نوید اکرام نے عدالت میں علی عمران کا کردار بتایا، اس نے اپنی بدعنوانی میں علی عمران کے ملوث ہونے کا اعتراف کیا، چیک سے ادائیگی نوید اکرام نے کی جبکہ پاور آف اٹارنی علی عمران کے نام کی تھی، نوید اکرام کے معاملے میں شہباز شریف کا انصاف سمجھ نہیں آیا، وہ غریب تھا تو چھترول کرادی لیکن علی عمران کا کیا کیا؟ علی عمران کو لندن بھیج دیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ علی عمران، فرخ رشید اور نوید اکرام کا بدعنوانی میں گٹھ جوڑ رہا جو ملک چھوڑ کر مفرور ہوچکا ہے، نوید اکرام ایرا کے پیسے سے زمین کیسے خرید رہا تھا، 13 کروڑ روپے ادائیگی سے زمین خریدی گئی لہٰذا شہباز شریف قوم کو گمراہ نہ کریں اور 6 کروڑ روپے کا حساب اپنے داماد سے لیں۔شہزاد اکبر نے کہا کہ ‘شہباز شریف کی پریس کانفرنس کی اصل وجہ یہ ہے کہ پورے ٹبر کی چوری پکڑی گئی، شہباز شریف کے خاندان نے 2 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی منی لانڈرنگ کی اور ان کے خاندان کو بذریعہ ٹی ٹی کروڑوں روپے بھیجے گئے اور حمزہ، سلمان، نصرت شہباز، علی عمران کے نام رقوم بھیجی گئیں۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف خاندان کی چوری پکڑی گئی جس کا وہ جواب نہیں دے رہے، شہباز شریف کی ساری جائیداد ٹی ٹی کے ذریعے بنائی گئی جبکہ جو گھر اٹیچ کیے گئے وہ آپ کے جدی نہیں ٹی ٹی کے پیسوں سے بنائے گئے اور ہمارے پاس ٹی ٹی کا تمام ریکارڈ موجود ہے جس سے گھر، گاڑیاں خریدی گئیں۔معاون خصوصی احتساب کا کہنا تھا کہ ‘شہباز شریف نے مجھ سے وعدہ کیا تھا برطانوی عدالت میں مقدمہ کروں گا، ان سے پھر کہتا ہوں کہ میرے خلاف لندن میں مقدمہ کریں، آئندہ ہفتے شہباز شریف کی منی لانڈرنگ سے متعلق مزید انکشافات کروں گا۔

Facebook Comments
Share Button