تازہ ترین

GB News

قانون سب کیلئے برابر، حکومت اداروں کے کام میں مداخلت نہیں کرے گی، وزیراعظم

Share Button

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملکی ترقی اور خوشحالی کیلئے صنعتی ترقی ناگزیر ہے۔ اس کی بدولت روزگار میسرہو گااور ملک میں دولت بڑھے گی،ماضی میں ان کی اہمیت کو نظر انداز کیا گیا جس کی وجہ سے آلودگی، بنیادی سہولیات کا فقدان اور دوسرے سماجی مسائل نے جنم لیا وزیرِ اعظم عمران خان نے ان خیالات کا اظہار لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نمائندگان سے ملاقات کے دوران کیا۔وزیراعظم عمران خان نے کاروبار میں آسانی اور کاروباری طبقے کو سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے شرکاء کو آگاہ کیا اور کہا جلد ہی کاروباری حضرات اس ضمن میں حکومتی کاوشوں کے نتائج سے مستفید ہوں گے۔وزیر اعظم نے انڈسٹریل زوننگ اور ٹاون پلاننگ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ماضی میں ان کی اہمیت کو نظر انداز کیا گیا جس کی وجہ سے آلودگی، بنیادی سہولیات کا فقدان اور دوسرے سماجی مسائل نے جنم لیا۔ وزیر اعظم نے اس ضمن میں متعلقہ اداروں کو مربوط حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت کی۔صنعتی ترقی کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ 1960 کی دہائی کا پاکستان ایشیائ میں بھرپور ترقی کر رہا تھا جس کی وجہ صنعتی ترقی تھی۔ بدقسمتی سے ہم ایک منفی مائنڈ سیٹ کا شکار ہو گئے اور خطے کے دوسرے ممالک ہم سے آگے نکل گئے۔وزیراعظم نے نمائندگان کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ وہ نمائندگان سے مسلسل رابطے میں رہیں گے۔لاہو رچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نمائندگان نے موجودہ حکومت کے جانب سے معیشت کو باقاعدہ دستاویزی شکل میں لانے اور ٹیکس اصطلاحات کے اقدامات پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ادارے قانون کی بالادستی کو یقینی بنائیں، حکومت اداروں کے کام میں مداخلت نہیں کرے گی۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ انڈسٹری کے فروغ کے لئے اقدامات اٹھا رہے ہیں، جب تک ٹیکس کانظام درست نہیں ہوگا،آگے نہیں بڑھ سکتے، مشکل حالات میں مشکل فیصلے کرنے پڑتے ہیں، ملک اس وقت مشکل حالات میں ہے تاجر اورعوام ہمارا ساتھ دیں۔ عمران خان کاکہنا تھا کہ قانون سب کے لیے برابر ہے۔وزیراعظم نے کاروبار میں آسانی اور کاروباری طبقے کو سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے شرکاء کو آگاہ کیا اور کہا کہ جلد ہی کاروباری حضرات اس ضمن میں حکومتی کاوشوں کے نتائج سے مستفید ہوں گے۔دریں اثناء اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں کے انتظام و انصرام کو دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ اورانصاف صحت کارڈ کا دائرہ کار صوبے کے پسماندہ علاقوں میں مزید بڑھایا جائے،خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کی حکومت نے صحت کے شعبے میں جو کامیابیاں سمیٹیں، وہ ہماری حکومت کی اس شعبے کو ترجیح دینے کا عملی ثبوت ہے،عام آدمی کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے سرکاری ہسپتالوں میں جزا و سزا کا جامع نظام متعارف کروائیں۔جمعرات کو وزیراعظم عمران خان کو شعبہ صحت کی بہتری کے سلسلے میں موجودہ حکومت کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔سیکرٹری ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن مومن آغا نے وزیراعظم کو ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے جاری منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کے درمیان ملاقات بھی ہوئی، ملاقات میں وزیر اعظم کو پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں سے متعلق آگاہ کیا گیا۔وزیراعظم عمران خان کو پنجاب حکومت کے مشیر ڈاکٹر سلمان شاہ نے سماجی و معاشی ترقی، زراعت اور صنعتوں کے فروغ کے حوالے سے اٹھائے جانے والے حکومتی اقدامات اور مستقبل کے لائحہ عمل پر بریفنگ دی ، عمران خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو عوام کو ریلیف فراہم کرنے ، مہنگاء پر قابو پانے اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف فوری اقدامات کی ہدایت کی۔

Facebook Comments
Share Button