تازہ ترین

Marquee xml rss feed

وزیراعلی پنجاب نے تقرر و تبادلوں پر پابندی لگا دی-حکومت کا شرعی قوانین کے تحت احتجاجی مظاہروں کیخلاف مسودہ تیار حکومت نے احتجاجی مظاہرے ’’شریعت اور قانون کی نظرمیں“ کے عنوان سے مسودہ تیارکیا ہے، مسودے کو اگلے ایک ... مزید-دھماکے میں پاکستانی قونصل خانے کا تمام عملہ محفوظ رہا، ڈاکٹر فیصل دھماکا آئی ای ڈی نصب کرکے کیا گیا، قونصل خانے کی سکیورٹی بڑھانے کیلئےافغان حکام سے رابطے میں ہیں۔ ترجمان ... مزید-جلال آباد میں پاکستان سفارت خانے کے باہر دھماکا دھماکے میں ایک سکیورٹی اہلکار سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے، دھماکا پاکستانی سفارتخانے کی چیک پوسٹ کے 200 میٹر فاصلے پر ہوا۔ ... مزید-گلوکارہ ماہم سہیل کے گانے سجن یار کی پری سکریننگ کی تقریب کا انعقاد-پاک ہیروز ہاکی کلب کی 55 ویں سالگرہ پر ٹورنامنٹ کا انعقاد-صفائی مہم کے دوران 47 ہزار ٹن کچرا نالوں سے نکالا گیا ہے‘ وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی-مودی کے دورہ فرانس پر”انڈیا دہشتگرد“ کے نعرے لگ گئے جب کوئی دورہ فرانس پرتھا، ترجمان پاک فوج کا دلچسپ ٹویٹ، سینکڑوں کشمیری، پاکستانی اورسکھ کیمونٹی کے لوگوں کا ایفل ... مزید-حالیہ پولیو کیسز رپورٹ ہونے کے بعد بلوچستان میں خصوصی پولیو مہم شروع کی جا رہی ہے، راشد رزاق-آئی جی پولیس نے راولپنڈی میں شہری سے فراڈ کے واقعہ کا نو ٹس لے لیا

GB News

جسٹس (ر)سید جعفر شاہ کو تحریک انصاف گلگت بلتستان کا صدر بنادیاگیا

Share Button

گلگت(خصوصی رپورٹ)گلگت بلتستان کے نامور سیاست دان اور ممتاز قانون دان جسٹس (ر)سید جعفر شاہ کو تحریک انصاف گلگت بلتستان کا صدر بنادیاگیا پی ٹی آئی کے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی نے نوٹیفکیشن جاری کردیا جمعہ کے روز جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس (ر)سید جعفر شاہ صدر جبکہ فتح اللہ خان جنرل سیکرٹری ،شاہ ناصر سینئر نائب صدر ،کرنل (ر) عبید اللہ بیگ نائب صدر،امجد زیدی نائب صدر تقی اخونزادہ ایڈیشنل جنرل سیکرٹری،صابر حسین ،آمنہ انصاری اور نوشاد عالم ڈپٹی جنرل سیکرٹری ہونگے اجمل حسین کو فنانس سیکرٹری اور اکبر حسین اکبر کو سیکرٹری اطلاعات بنادیاگیا ہے۔حشمت اللہ کوسنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا گیا ہے۔ جسٹس (ر) سید جعفر شاہ گلگت بلتستان کے سینئر ترین اور تجربہ کار سیاستدان ہیں انہوں نے اپنی سیاست کا آغاز پاکستان پیپلزپارٹی سے 1970سے کیا انہوںنے کراچی سے قانون کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد کچھ عرصے تک کراچی میں وکالت کی جس کے بعد گلگت بلتستان میں سیاست کے ساتھ ساتھ وکالت کے شعبے سے بھی منسلک رہے سید جعفر شاہ نے پہلی بار 1983میں ناردرن ایریازکونسل کا الیکشن لڑا اور اس میں کامیابی حاصل کر کے ناردرن ایریا کونسل کے رکن منتخب ہوئے دوسری مرتبہ پھر 1987میں الیکشن میں حصہ لیا اور الیکشن میں کامیابی حاصل کر کے مسلسل دوسری مرتبہ ناردرن ایاز کونسل کے رکن منتخب ہوئے جسٹس(ر)سید جعفر شاہ نے 1994پہلی بار گلگت بلتستان میں جماعتی بنیاد پر ہونے والے الیکشن میں پی پی کے ٹکٹ پر حصہ لیا مگر اس مرتبہ الیکشن میں کامیاب نہ ہوسکے۔جس کے بعد 1999میں صدر مشرف کے دورمیں پی پی پی کے ٹکٹ پر چوتھی مرتبہ الیکشن میں حصہ لیا اور الیکشن میں کامیابی حاصل کرکے ناردرن ایریاز قانون ساز کونسل کے رکن منتخب ہوئے ۔سال 2004میں ہونے والے ناردرن ایریاز کونسل کے الیکشن میں جسٹس (ر) سید جعفر شاہ نے الیکشن میں حصہ نہیں لیا اور بحیثیت پارٹی صدر الیکشن مہم کی قیادت کی جبکہ 2009میں پی پی کی جانب سے گلگت بلتستان گورننس آرڈر 2009کے اعلان کے بعد جسٹس (ر) سید جعفر شاہ کو سپریم اپیلیٹ کورٹ کا جج بنادیاگیا۔سپریم اپیلیٹ کورٹ سے ریٹائرڈ ہونے کے بعد جسٹس (ر) سید جعفر شاہ دوسال تک سیاست سے دور رہے مگر گلگت بلتستان اسمبلی کے 2015میں ہونے والے الیکشن کے دوران ایک بار پھر فعال کردار ادا کیا اور پی پی کے الیکشن مہم کی نگرانی کی الیکشن کے بعد جسٹس (ر) سید جعفر شاہ کے پارٹی پالیسیوں کے حوالے سے پی پی کے قائدین سے اختلافات پیدا ہوگئے پارٹی کے کئی مرکزی قائدین نے ان اختلافات کو دورکرنے کی کوشش کی مگر اس میں کامیاب نہ ہوسکے جس کے بعد جسٹس (ر) سید جعفر شاہ نے ستمبر 2016میں اسلام آباد میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اورتحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

Facebook Comments
Share Button