تازہ ترین

GB News

کنٹرول لائن پر بھارتی گولہ باری،پاک فوج کے حوالدار شہید

Share Button

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)ایل او سی پر بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے حوالدار منظور عباسی شہید جب کہ خاتون اور دو بچیوں سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی کے علاقوں بٹل، ستوال، کھنجر، نکیال،

جندروٹ سیکٹر پر بلااشتعال گولہ باری کی ہے، بھارتی فوج نے شہری آبادی پر مارٹر گولے اور راکٹ فائر کیے جس کے باعث حوالدار منظور عباسی شہید ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی گولہ باری سے خاتون اور 2 بچیوں سمیت 4 افراد زخمی بھی ہوئے جواب میں پاک فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے کئی بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔ادھر شمالی وزیرستان میں آرمی چیک پوسٹ کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکے سے چار اہلکار زخمی ہوگئے،دوزخمیوں کی حالت تشویشناک تھی۔

Facebook Comments
Share Button