تازہ ترین

Marquee xml rss feed

وزیراعلی پنجاب نے تقرر و تبادلوں پر پابندی لگا دی-حکومت کا شرعی قوانین کے تحت احتجاجی مظاہروں کیخلاف مسودہ تیار حکومت نے احتجاجی مظاہرے ’’شریعت اور قانون کی نظرمیں“ کے عنوان سے مسودہ تیارکیا ہے، مسودے کو اگلے ایک ... مزید-دھماکے میں پاکستانی قونصل خانے کا تمام عملہ محفوظ رہا، ڈاکٹر فیصل دھماکا آئی ای ڈی نصب کرکے کیا گیا، قونصل خانے کی سکیورٹی بڑھانے کیلئےافغان حکام سے رابطے میں ہیں۔ ترجمان ... مزید-جلال آباد میں پاکستان سفارت خانے کے باہر دھماکا دھماکے میں ایک سکیورٹی اہلکار سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے، دھماکا پاکستانی سفارتخانے کی چیک پوسٹ کے 200 میٹر فاصلے پر ہوا۔ ... مزید-گلوکارہ ماہم سہیل کے گانے سجن یار کی پری سکریننگ کی تقریب کا انعقاد-پاک ہیروز ہاکی کلب کی 55 ویں سالگرہ پر ٹورنامنٹ کا انعقاد-صفائی مہم کے دوران 47 ہزار ٹن کچرا نالوں سے نکالا گیا ہے‘ وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی-مودی کے دورہ فرانس پر”انڈیا دہشتگرد“ کے نعرے لگ گئے جب کوئی دورہ فرانس پرتھا، ترجمان پاک فوج کا دلچسپ ٹویٹ، سینکڑوں کشمیری، پاکستانی اورسکھ کیمونٹی کے لوگوں کا ایفل ... مزید-حالیہ پولیو کیسز رپورٹ ہونے کے بعد بلوچستان میں خصوصی پولیو مہم شروع کی جا رہی ہے، راشد رزاق-آئی جی پولیس نے راولپنڈی میں شہری سے فراڈ کے واقعہ کا نو ٹس لے لیا

GB News

قبائلی اضلاع انتخابات: آزاد امیدواروں نے برتری حاصل کرلی

Share Button

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)قبائلی اضلاع میں خیبر پختونخوا اسمبلی کی نشستوں پر ہونے والے انتخابات میں آزاد امیدواروں نے برتری حاصل کرلی،ہفتہ کو خیبرپختونخوا میں ضم ہونے والے قبائلی علاقوں میں صوبائی اسمبلی کی 16نشستوں پر انتخابات ہوئے،اس موقع پر سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے پولنگ سٹیشنوں کے باہر فوجی اہلکار تعینات تھے جبکہ حساس پولنگ سٹیشنوں کے اندر بھی فوجی جوان تعینات کئے گئے تھے، رات گئے تک موصول ہونے والے غیرحتمی نتائج کے مطابق آزادامیدواروں کو سات،تحریک انصاف کو چار،جماعت اسلامی اور جے یو آئی کو دو،دو اور اے این پی کو ایک نشست پر برتری حاصل تھے،غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پی کے 100 باجوڑ 1میں تحریک انصاف کے انور زیب خان 10916 ووٹ لے کر پہلے نمبر پراور جماعت اسلامی کے وحید گل 8529 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پرتھے،پی کے 102 باجوڑ 3میں جماعت اسلامی کے سراج الدین 11101 ووٹ کے ساتھ آگے اور آزاد امیدوار خالد خان 6931 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پرتھے،پی کے 103 مہند 1میں اے این پی کے نثار احمدکو برتری حاصل تھی جبکہ پی ٹی آئی کے رحیم شاہ 10092 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پرتھے،پی کے 104 مہمند 2میں آزاد امیدوار عباس الرحمان 4958 ووٹ لے کر پہلے نمبر پراور پی ٹی آئی کے سجاد خان 3432 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پرتھے،پی کے 105 خیبر 1میں آزاد امیدوار شفیق آفریدی 18100 ووٹ لے کر پہلے نمبر پراور آزاد امیدوار شیرمت خان 6603 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پرتھے،پی کے 106 خیبر 2میں آزاد امیدوار بلاول آفریدی 8745 ووٹ لے کر پہلے نمبر پرپی ٹی آئی کے عامر محمد خان آفریدی 4514 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پرتھے،پی کے 107 خیبر 3میں آزاد امیدوار محمد شفیق 10139 ووٹ کے ساتھ برتری لئے تھے،آزاد امیدوار حمید اللہ جان آفریدی 8250 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر تھے،پی کے 108 کرم 1میں جے یو آئی ف کے محمد ریاض پہلے اور آزاد امیدوار جمیل خان دوسرے نمبر پر تھے،پی کے 109 کرم 2میں پی ٹی آئی کے سید اقبال میاں آگے اور آزاد امیدوار عنایت حسین دوسرے نمبر پرتھے،پی کے 110 اورکزئی میں آزاد امیدوار سید غازی غازن 11651 ووٹ کے ساتھ پہلے نمبر پراور تحریک انصاف کے شعیب حسن 7294 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پرتھے،پی کے 111 شمالی وزیرستان 1 تحریک انصاف کے محمد اقبال خان کو برتری حاصل تھی،پی کے 112 شمالی وزیرستان 2میں آزاد امیدوار میر کلام خان 5559 ووٹ کے ساتھ پہلے نمبر پراور جے یو آئی (ف) کے صدیق اللہ 4033 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پرتھے،پی کے 113 جنوبی وزیرستان 1میں آزاد امیدوار وحید خان پہلے نمبر پرتھے ،پی کے 114 جنوبی وزیرستان 2میں تحریک انصاف کے نصیر اللہ خان 6278کو برتری حاصل تھی،پی کے 115 سابقہ فرنٹیئر ریجنزمیں جے یو آئی (ف) کے محمد شعیب برتری حاصل کئے ہوئے تھے، الیکشن کمیشن کے مطابق ترجمان الیکشن کمیشن چوہدری ندیم قاسم کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ قبائلی اضلاع میں ووٹ ڈالنے کا عمل پرامن انداز میں اختتام پذیر ہوا،ان کا کہنا ہے کہ جن علاقوں میں رات کو نقل وحرکت نہیں ہوتی وہاں نتائج صبح موصول ہونا شروع ہوں گے،ضلع کرم میں خواتین ووٹرز نے سی سی ٹی وی کیمروں پر تحفظات کا اظہار کیا۔سیکریٹری الیکشن کمیشن نے ڈی آر او کرم ایجنسی کو ٹیلی فون کر کے خواتین کے تحفظات سے آگاہ کیا۔ترجمان الیکشن کمیشن الطاف حان کا کہنا ہے کہ ڈی آر او نے خواتین کو یقین دہانی کرائی کہ کیمرے صرف سکیورٹی کے لیے ہیں، تحفظات دور ہونے پر 11 خواتین نے ووٹ کاسٹ کر لیے۔

Facebook Comments
Share Button