تازہ ترین

GB News

ہندرپ نالے سے گلگت بلتستان کے 4 افراد کا اغوا دہشتگردی ہے،کیپٹن(ر)محمد شفیع

Share Button

گلگت(پ ر) قائد حزب اختلاف گلگت بلتستان اسمبلی کیپٹن(ر)محمد شفیع نے ایک بیان میں کہا ہے ہندرپ نالے سے گلگت بلتستان کے 4 افراد کا اغوا دہشتگردی ہے۔کے پی حکومت گلگت بلتستان کے سرحدی حدود سے کہلواڑ بند کرے گلگت بلتستان کے پرامن لوگوں کو نہ اکسایا جائے وگرنہ نتائج سنگین ہونگے۔وزیر اعظم عمران خان ہندرپ نالے کے اغوا کاروں کے خلاف نوٹس لیں اور کے پی کی جانب سے سرحدی حدود کی خلاف ورزیوں کا بھی نوٹس لیں۔گلگت بلتستان کی قوم اپنی سرحدوں کی حفاظت کرنا جانتی ہے۔خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت اور وفاقی حکومت ہندرپ نالہ، شندور اور دیامر میں سرحدی خلاف وزریوں کو روکے بصورت دیگر گلگت بلتستان کے عوام اپنے حدود کے تحفظ کے لئے خود گھروں سے باہر آئینگے اور اس وقت کے حالات کے ذمہ دار تحریک انصاف کی صوبائی اور وفاقی حکومت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ جب سے عمران خان کی حکومت آئی ہے سرحدی حدود کے تنازعے بڑھ گئے ہیں کیا۔ہم عمران خان سے یہ توقع کریںکہ ان کی حکومت میں ہماری چراگاہیں اور سرحدیں غیر محفوظ ہوں گی۔

Facebook Comments
Share Button