تازہ ترین

Marquee xml rss feed

وزیراعلی پنجاب نے تقرر و تبادلوں پر پابندی لگا دی-حکومت کا شرعی قوانین کے تحت احتجاجی مظاہروں کیخلاف مسودہ تیار حکومت نے احتجاجی مظاہرے ’’شریعت اور قانون کی نظرمیں“ کے عنوان سے مسودہ تیارکیا ہے، مسودے کو اگلے ایک ... مزید-دھماکے میں پاکستانی قونصل خانے کا تمام عملہ محفوظ رہا، ڈاکٹر فیصل دھماکا آئی ای ڈی نصب کرکے کیا گیا، قونصل خانے کی سکیورٹی بڑھانے کیلئےافغان حکام سے رابطے میں ہیں۔ ترجمان ... مزید-جلال آباد میں پاکستان سفارت خانے کے باہر دھماکا دھماکے میں ایک سکیورٹی اہلکار سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے، دھماکا پاکستانی سفارتخانے کی چیک پوسٹ کے 200 میٹر فاصلے پر ہوا۔ ... مزید-گلوکارہ ماہم سہیل کے گانے سجن یار کی پری سکریننگ کی تقریب کا انعقاد-پاک ہیروز ہاکی کلب کی 55 ویں سالگرہ پر ٹورنامنٹ کا انعقاد-صفائی مہم کے دوران 47 ہزار ٹن کچرا نالوں سے نکالا گیا ہے‘ وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی-مودی کے دورہ فرانس پر”انڈیا دہشتگرد“ کے نعرے لگ گئے جب کوئی دورہ فرانس پرتھا، ترجمان پاک فوج کا دلچسپ ٹویٹ، سینکڑوں کشمیری، پاکستانی اورسکھ کیمونٹی کے لوگوں کا ایفل ... مزید-حالیہ پولیو کیسز رپورٹ ہونے کے بعد بلوچستان میں خصوصی پولیو مہم شروع کی جا رہی ہے، راشد رزاق-آئی جی پولیس نے راولپنڈی میں شہری سے فراڈ کے واقعہ کا نو ٹس لے لیا

GB News

پی آئی اے کے اے ٹی آر طیارے کا گلگت ایئرپورٹ پر کچے میں اترنے کے معاملے پر سیفٹی انویسٹی گیشن بورڈ کی ٹیم کی تحقیقات جاری

Share Button

اسلام آباد (آئی این پی) پی آئی اے کے اے ٹی آر طیارے کا گلگت ایئرپورٹ پر کچے میں اترنے کے معاملے پر سیفٹی انویسٹی گیشن بورڈ کی ٹیم کی تحقیقات جاری ہیں۔گلگت میں سیفٹی انویسٹی گیشن بورڈ کی ٹیم نے طیارے کے مختلف حصوں کا جائزہ لیا۔اس کے علاوہ پی آئی اے کے انجینئرز پر مشتمل ٹیکنیکل ٹیم گلگت پہنچ گئی۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق ایس آئی بی کی تحقیقات مکمل ہونے اور ان کی اجازت کے بعد انجینئرنگ ٹیم طیارے کی جانچ کرے گی۔ پی آئی اے کی انجینئرنگ ٹیم طیارے کو پہنچنے والے نقصان کی رپورٹ تیار کرے گی۔ترجمان نے مزید بتایا کہ گلگت میں پی آئی اے کا فضائی آپریشن معمول کے مطابق جاری ہے، تحقیقات مکمل ہونے تک اے ٹی آر کے حادثے پر کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا۔

Facebook Comments
Share Button