تازہ ترین

Marquee xml rss feed

وزیراعلی پنجاب نے تقرر و تبادلوں پر پابندی لگا دی-حکومت کا شرعی قوانین کے تحت احتجاجی مظاہروں کیخلاف مسودہ تیار حکومت نے احتجاجی مظاہرے ’’شریعت اور قانون کی نظرمیں“ کے عنوان سے مسودہ تیارکیا ہے، مسودے کو اگلے ایک ... مزید-دھماکے میں پاکستانی قونصل خانے کا تمام عملہ محفوظ رہا، ڈاکٹر فیصل دھماکا آئی ای ڈی نصب کرکے کیا گیا، قونصل خانے کی سکیورٹی بڑھانے کیلئےافغان حکام سے رابطے میں ہیں۔ ترجمان ... مزید-جلال آباد میں پاکستان سفارت خانے کے باہر دھماکا دھماکے میں ایک سکیورٹی اہلکار سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے، دھماکا پاکستانی سفارتخانے کی چیک پوسٹ کے 200 میٹر فاصلے پر ہوا۔ ... مزید-گلوکارہ ماہم سہیل کے گانے سجن یار کی پری سکریننگ کی تقریب کا انعقاد-پاک ہیروز ہاکی کلب کی 55 ویں سالگرہ پر ٹورنامنٹ کا انعقاد-صفائی مہم کے دوران 47 ہزار ٹن کچرا نالوں سے نکالا گیا ہے‘ وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی-مودی کے دورہ فرانس پر”انڈیا دہشتگرد“ کے نعرے لگ گئے جب کوئی دورہ فرانس پرتھا، ترجمان پاک فوج کا دلچسپ ٹویٹ، سینکڑوں کشمیری، پاکستانی اورسکھ کیمونٹی کے لوگوں کا ایفل ... مزید-حالیہ پولیو کیسز رپورٹ ہونے کے بعد بلوچستان میں خصوصی پولیو مہم شروع کی جا رہی ہے، راشد رزاق-آئی جی پولیس نے راولپنڈی میں شہری سے فراڈ کے واقعہ کا نو ٹس لے لیا

GB News

اداکار محسن عباس کیخلاف اہلیہ فاطمہ سہیل پر تشدد کا مقدمہ درج

Share Button

لاہور: اداکار و میزبان محسن عباس حیدر کے خلاف اہلیہ فاطمہ سہیل پر تشدد کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ 

محسن عباس کی اہلیہ فاطمہ سہیل نے شوہر پر بیوفائی اور تشدد کرنے کا الزام عائد کیا تھا جس کے جواب میں اداکار نے تمام الزامات کو مسترد کیا تھا۔

پولیس کی جانب سے گزشتہ روز دونوں سے تفتیش کی گئی جس کے بعد اب محسن عباس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق محسن عباس کے خلاف مقدمہ ان کی اہلیہ فاطمہ سہیل کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ  تھانہ ڈیفنس سی میں درج کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے فاطمہ سہیل کا کہنا تھا کہ پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کی چیئرپرسن فاطمہ چدھڑ نے مقدمہ درج کروانے میں کردار ادا کیا ہے جس پر ان کی شکر گزار ہوں۔

یاد رہے کہ اداکار کی اہلیہ فاطمہ نے گزشتہ روز بھی میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ محسن عباس نفسیاتی ہے، مجھے بھی اور خود کو بھی تھپڑ مارتا تھا، جان کا خطرہ ہے اور ان کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی، نہ ہی صلح کروں گی۔

Facebook Comments
Share Button