تازہ ترین

Marquee xml rss feed

وزیراعلی پنجاب نے تقرر و تبادلوں پر پابندی لگا دی-حکومت کا شرعی قوانین کے تحت احتجاجی مظاہروں کیخلاف مسودہ تیار حکومت نے احتجاجی مظاہرے ’’شریعت اور قانون کی نظرمیں“ کے عنوان سے مسودہ تیارکیا ہے، مسودے کو اگلے ایک ... مزید-دھماکے میں پاکستانی قونصل خانے کا تمام عملہ محفوظ رہا، ڈاکٹر فیصل دھماکا آئی ای ڈی نصب کرکے کیا گیا، قونصل خانے کی سکیورٹی بڑھانے کیلئےافغان حکام سے رابطے میں ہیں۔ ترجمان ... مزید-جلال آباد میں پاکستان سفارت خانے کے باہر دھماکا دھماکے میں ایک سکیورٹی اہلکار سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے، دھماکا پاکستانی سفارتخانے کی چیک پوسٹ کے 200 میٹر فاصلے پر ہوا۔ ... مزید-گلوکارہ ماہم سہیل کے گانے سجن یار کی پری سکریننگ کی تقریب کا انعقاد-پاک ہیروز ہاکی کلب کی 55 ویں سالگرہ پر ٹورنامنٹ کا انعقاد-صفائی مہم کے دوران 47 ہزار ٹن کچرا نالوں سے نکالا گیا ہے‘ وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی-مودی کے دورہ فرانس پر”انڈیا دہشتگرد“ کے نعرے لگ گئے جب کوئی دورہ فرانس پرتھا، ترجمان پاک فوج کا دلچسپ ٹویٹ، سینکڑوں کشمیری، پاکستانی اورسکھ کیمونٹی کے لوگوں کا ایفل ... مزید-حالیہ پولیو کیسز رپورٹ ہونے کے بعد بلوچستان میں خصوصی پولیو مہم شروع کی جا رہی ہے، راشد رزاق-آئی جی پولیس نے راولپنڈی میں شہری سے فراڈ کے واقعہ کا نو ٹس لے لیا

GB News

امام الحق کی مبینہ محبوبہ نے ان کی غیر اخلاقی تصویر سوشل میڈیا پر جاری کردی

Share Button

قومی ٹیم کے بلے باز 7 سے 8 لڑکیوں کیساتھ معاشقہ کرنے کے الزامات اور سامنے آنے والی تصاویر اور ویڈیوز کے باعث شدید تنقید اور بڑے تنازعے کا شکار ہوگئے

امام الحق کی مبینہ محبوبہ نے ان کی غیر اخلاقی تصویر سوشل میڈیا پر جاری کردی، قومی ٹیم کے بلے باز 7 سے 8 لڑکیوں کیساتھ معاشقہ کرنے کے الزامات اور سامنے آنے والی تصاویر اور ویڈیوز کے باعث شدید تنقید اور بڑے تنازعے کا شکار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹر امام الحق پر مبینہ طور پر کئی خواتین سے دھوکہ دہی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اوپنر امام الحق پر مبینہ طور پر ایک سے زیادہ خواتین کے ساتھ دھوکہ دہی کا الزام عائد کرتے ہوئے ان کی مبینہ وٹس ایپ بات چیت کے سکرین شاٹ سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی مختلف پوسٹس میں امام الحق کی مبینہ محبوبہ کی جانب سے ان کی ایک غیر اخلاقی تصویر بھی جاری کی گئی ہے۔

دوسری جانب امام الحق کی مبینہ وٹس ایپ چیٹ جاری کرنے والے صارف کی جانب سے امام الحق پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ گزشتہ 6 ماہ کے دوران ایک ہی وقت میں 7 سے 8 خواتین کو نہ صرف بے وقوف بناتے رہے بلکہ انہیں دھوکہ بھی دیتے رہے۔

سوشل میڈیا پر الزام عائد کرنے والے شخص نے کہا ہے کہ ان کے پاس امام الحق کی وٹس اپ پر بات چیت کے مزید سکرین شاٹس اور ویڈیو بھی موجود ہیں تاہم وہ متاثرین کی رضا مندی کے بعد ہی اسے جاری کریں گے۔

واضح رہے کہ بائیں بازو سے کھیلنے والے کھلاڑی امام الحق2017ءسے اب تک اپنے انٹر نیشنل کیریئر کے دوران 10 ٹیسٹ میچز، 36 ایک روزہ میچز اور بین الاقوامی ٹی ٹونٹی میچز کھیل چکے ہیں۔23 سالہ امام الحق ورلڈ کپ 2019 ءمیں بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کے سکواڈ میں شامل تھے، امام الحق قومی ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کے بھتیجے بھی ہیں ۔ اب اس تازہ ترین تنازعے کے باعث امام الحق کا کیرئیر شدید خطرات سے دوچار ہوگیا ہے۔ امام الحق کو اس وقت سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا ہے، جبکہ ان کیخلاف ڈسپلنری کاروائی کیے جانے کا بھی امکان ہے۔ تاہم اس حوالے سے تاحال امام الحق یا پی سی بی کی جانب سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔
Facebook Comments
Share Button