تازہ ترین

GB News

عمران خان نے کشمیر کو بیچ دیا، فضل الرحمان

Share Button

جمعیت علماء اسلام (ف)کے سربراہ مولانافضل الرحمن نے کہاہے کہ عمران خان نے کشمیرکوبیچ دیاہے،اپوزیشن کے ساتھ مشاورت جاری ہے،جلداے پی سی بلاکر سلیکٹڈ حکومت کے خلاف لائحہ عمل طے کریں گے،ان خیالات کااظہارانہوں نے حاجی محمدقاسم ایثارکی سربراہی میں جمعیت بلوچستان کے وفدسے گفتگوکرتے ہوئے کیااس موقع پرمولانافیض محمد،مولاناآغامحمودشاہ،صاحبزادہ کمال الدین،عبدالواسع سحر،سلیم اللہ علوزئی،حاجی ناصرخان شمشوزئی،مولوی سیف اللہ،مفتی ہارون آغا،محمدقسیم محمود،عبدالباری شہزاداورعطاء اللہ بھی موجودتھے،مولانافضل الرحمن نے کہاکہ اکتوبرمیں جعلی حکومت کے خلاف جس تحریک کااعلان کیاہے اپوزیشن کے ساتھ اس پرمشاورت کریں گے اورمسئلہ کشمیرسمیت اس تحریک کوآگے لے جائیں گے،انہوںنے کہاکہ سلیکٹڈحکومت نے اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلنے کا موقع گنوادیا ہے، کشمیر قومی مسئلہ ہے ، جو کسی ایک سیاسی جماعت کا ایشو نہیں ہے مگر افسوس حکومت نے غیرسنجیدگی کا مظاہرہ کیاہے۔

Facebook Comments
Share Button