تازہ ترین

Marquee xml rss feed

وزیراعلی پنجاب نے تقرر و تبادلوں پر پابندی لگا دی-حکومت کا شرعی قوانین کے تحت احتجاجی مظاہروں کیخلاف مسودہ تیار حکومت نے احتجاجی مظاہرے ’’شریعت اور قانون کی نظرمیں“ کے عنوان سے مسودہ تیارکیا ہے، مسودے کو اگلے ایک ... مزید-دھماکے میں پاکستانی قونصل خانے کا تمام عملہ محفوظ رہا، ڈاکٹر فیصل دھماکا آئی ای ڈی نصب کرکے کیا گیا، قونصل خانے کی سکیورٹی بڑھانے کیلئےافغان حکام سے رابطے میں ہیں۔ ترجمان ... مزید-جلال آباد میں پاکستان سفارت خانے کے باہر دھماکا دھماکے میں ایک سکیورٹی اہلکار سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے، دھماکا پاکستانی سفارتخانے کی چیک پوسٹ کے 200 میٹر فاصلے پر ہوا۔ ... مزید-گلوکارہ ماہم سہیل کے گانے سجن یار کی پری سکریننگ کی تقریب کا انعقاد-پاک ہیروز ہاکی کلب کی 55 ویں سالگرہ پر ٹورنامنٹ کا انعقاد-صفائی مہم کے دوران 47 ہزار ٹن کچرا نالوں سے نکالا گیا ہے‘ وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی-مودی کے دورہ فرانس پر”انڈیا دہشتگرد“ کے نعرے لگ گئے جب کوئی دورہ فرانس پرتھا، ترجمان پاک فوج کا دلچسپ ٹویٹ، سینکڑوں کشمیری، پاکستانی اورسکھ کیمونٹی کے لوگوں کا ایفل ... مزید-حالیہ پولیو کیسز رپورٹ ہونے کے بعد بلوچستان میں خصوصی پولیو مہم شروع کی جا رہی ہے، راشد رزاق-آئی جی پولیس نے راولپنڈی میں شہری سے فراڈ کے واقعہ کا نو ٹس لے لیا

GB News

مریم کی گرفتاری سیاسی انتقام،حکومت اس طرح نااہلی چھپا نہیں سکتی، وزیراعلیٰ

Share Button

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے مریم نواز کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے انتقامی اندھیر نگری مچا رکھی ہے،ملک جس نازک دور سے گزر رہاہے اس وقت وفاقی حکومت کی جانب سے سیاسی مخالفین کی جانب سے انتقامی کارروائیوں سے اتحاد کو نقصان پہنچے گا۔ کسی الزام کے بغیر مریم نواز کی گرفتاری سیاسی انتقام کی بدترین مثال ہے۔ مہنگائی، غربت کیخلاف مخالفین کی آواز دبانے کیلئے تبدیلی سرکار انتقامی سیاست کی انتہاء کررہی ہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ مریم نواز پاکستان کے عوام کی آواز ہے۔ وفاقی حکومت مریم نواز کے جلسوں کی وجہ سے بوکھلاہٹ کا شکار ہوئی ہے۔ سیاسی انتقامی کارروائی ملک کی خدمت نہیں،سیاسی انتقامی کارروائیوں سے وفاقی حکومت کی نااہلی نہیں چھپ سکتی ہے،مریم نواز نے تبدیلی کے نام پر آنے والی حکومت کی نااہلی اور ناکامی جس طرح عوام کے سامنے بے نقاب کیا اس وجہ سے وفاقی حکومت مریم نواز سے خوف زدہ ہوگئی ہے۔ گرفتاریوں سے تبدیلی اور جھوٹے نعروں سے بننے والی حکومت کی نااہلی چھپ نہیں سکتی ہے۔ 11 مہینوں میں مہنگائی، بے روزگاری اور ملک پر قرضوں کا جو ریکارڈ جھوٹے نعرے لگانے والی نااہلی حکومت نے قائم کیا ہے اس کی مثال نہیں ملتی ہے۔ عوام کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام ہونے والی حکومت سیاسی مخالفین کے خلاف انتقامی کارروائیاں کررہی ہے۔ ملک کو جس وقت اتحاد کی ضرورت ہے ایسے میں تبدیلی سرکار کی انتقامی کارروائیاں قابل مذمت ہیں۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ احتساب کے نام پر حکومتی نااہلی بے نقاب کرنے والوں کیخلاف انتقامی کارروائیاں کی جارہی ہیں۔ سیاسی یکجہتی دکھانے کے وقت میں بھی نااہل تبدیلی سرکار انتقامی کارروائی سے باز نہیں رہی۔

Facebook Comments
Share Button