تازہ ترین

GB News

عوا م سے کئے تمام وعدے پورے کر رہے ہیں، تابان، ثنائی

Share Button

سینئر وزیر حاجی اکبر تابان اور ابراہیم ثنائی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)کی حکومت نے گلگت بلتستان کے عوام سے جتنے وعدے کیے تھے وہ تمام وعدے پورے کر دیئے اب عوام کی ذمہ داری ہے کہ وہ (ن)لیگ کا ساتھ دیں، شگر گلاب پور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا گلگت بلتستان کے عوام جو مینڈیٹ ہمیں دیا تھا اس مینڈیٹ کے مطابق ہم نے کام کر کے دکھایا ہے، پچھلے چار سالوں میں ہم نے کئی اہم ترقیاتی منصوبے شروع اور مکمل کیے ، علاقے کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے میجر امین طاہر شگری نے کہا کہ گلاب پور تحصیل مسلم لیگ کی طرف سے عوام کے لئے بہترین تحفہ ہے عوام اس کی احسان کا بدلہ چکاتے ہوئے الیکشن میں مسلم لیگ کا ساتھ دیں تاکہ عوام کی مشکلات کم ہوسکیں جلسے میں چیئرمین ایل ایس او باشہ شیخ محمد علی زاہدی نے سب ڈویثرن کے ٹو اور ہارڈ ایریا باشہ کے حوالے سے قرارداد پیش کیا اور بالائی چار یونین کونسلوں کی حقوق دلانے میں کردار ادا کرنے کی اپیل کی جس پر صوبائی وزرا نے کہا کہ بہت جلد شگر کی بالائی شگر کے عوام کو سب ڈویثرن کا تحفہ لے کر عوام کے سامنے حاضر ہوگا انہوں نے کہا مسلم لیگ کی حکومت عوام سے کیے گئے تمام وعدے پورے کرے گی اور تمام علاقوں کو اپنے حقوق دلایں گے باشہ ہارڈ ایریا عوام کا حق ہے باشہ کی عوام کو اپنا حقوق ضرور دلائیں گے اور پسماندہ علاقوں کی مسائل ان کی گھر کی دہلیز پر حل کرنے کے لیے جان کی بازی لگا کر کام کرینگے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزرا نے کہا وزیر اعلی پیکج طاہر شگری کی ڈیمانڈ پر دیا ہے رکن اسمبلی اس کو اپنے کھاتے میں ڈالنے کی کوشش نہ کریں شگر میں جتنے بھی ترقیاتی کام ہوئے اس کا کریڈٹ مسلم لیگ (ن) کو ملے گا ۔

Facebook Comments
Share Button