تازہ ترین

Marquee xml rss feed

وزیراعلی پنجاب نے تقرر و تبادلوں پر پابندی لگا دی-حکومت کا شرعی قوانین کے تحت احتجاجی مظاہروں کیخلاف مسودہ تیار حکومت نے احتجاجی مظاہرے ’’شریعت اور قانون کی نظرمیں“ کے عنوان سے مسودہ تیارکیا ہے، مسودے کو اگلے ایک ... مزید-دھماکے میں پاکستانی قونصل خانے کا تمام عملہ محفوظ رہا، ڈاکٹر فیصل دھماکا آئی ای ڈی نصب کرکے کیا گیا، قونصل خانے کی سکیورٹی بڑھانے کیلئےافغان حکام سے رابطے میں ہیں۔ ترجمان ... مزید-جلال آباد میں پاکستان سفارت خانے کے باہر دھماکا دھماکے میں ایک سکیورٹی اہلکار سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے، دھماکا پاکستانی سفارتخانے کی چیک پوسٹ کے 200 میٹر فاصلے پر ہوا۔ ... مزید-گلوکارہ ماہم سہیل کے گانے سجن یار کی پری سکریننگ کی تقریب کا انعقاد-پاک ہیروز ہاکی کلب کی 55 ویں سالگرہ پر ٹورنامنٹ کا انعقاد-صفائی مہم کے دوران 47 ہزار ٹن کچرا نالوں سے نکالا گیا ہے‘ وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی-مودی کے دورہ فرانس پر”انڈیا دہشتگرد“ کے نعرے لگ گئے جب کوئی دورہ فرانس پرتھا، ترجمان پاک فوج کا دلچسپ ٹویٹ، سینکڑوں کشمیری، پاکستانی اورسکھ کیمونٹی کے لوگوں کا ایفل ... مزید-حالیہ پولیو کیسز رپورٹ ہونے کے بعد بلوچستان میں خصوصی پولیو مہم شروع کی جا رہی ہے، راشد رزاق-آئی جی پولیس نے راولپنڈی میں شہری سے فراڈ کے واقعہ کا نو ٹس لے لیا

GB News

گلگت بلتستان اسمبلی، قائمہ کمیٹی برائے زراعت کی سفارشات کی منظوری دیدی گئی

Share Button

گلگت بلتستان اسمبلی نے قائمہ کمیٹی برائے محکمہ زراعت کی سفارشات کی متفقہ طورپر منظوری دی جس میں محکمہ زراعت گلگت بلتستان سے واٹر مینجمنٹ کو الگ کر کے محکمہ ایری گیشن و واٹر مینجمنٹ گلگت بلتستان کے نام سے ایک خود مختار ادارے کا قیام عمل میں لانے کی سفارش کی گئی ہے۔دوسری سفارش میں کہاگیا ہے کہ محکمہ لوکل گورنمنٹ ،واٹر مینجمنٹ اور اے کے آر ایس پی ایری گیشن سسٹم کیلئے کام کررہے ہیں ان تینوں اداروںکے باہمی تعاون کے فقدان کی وجہ سے ڈپلیکشن کا مسئلہ پیدا ہورہا ہے اس لئے محکمہ ایری گیشن و مینجمنٹ کے دائرہ اختیار کاموں کا صحیح تعین ہوتاکہ ادارہ خوش اسلوبی اورذمہ داری سے اپنے فرائض سرانجام دے سکیں۔زراعت کی قائمہ کمیٹی کی سفارشات راجہ جہانزیب خان نے ایوان میں پیش کی تمام ممبران نے ان سفارشات کی حمایت کی جس پر ڈپٹی سپیکر جعفر اللہ خان نے ان سفارشات کی متفقہ منظوری کااعلان کیا۔

Facebook Comments
Share Button