تازہ ترین

Marquee xml rss feed

وزیراعلی پنجاب نے تقرر و تبادلوں پر پابندی لگا دی-حکومت کا شرعی قوانین کے تحت احتجاجی مظاہروں کیخلاف مسودہ تیار حکومت نے احتجاجی مظاہرے ’’شریعت اور قانون کی نظرمیں“ کے عنوان سے مسودہ تیارکیا ہے، مسودے کو اگلے ایک ... مزید-دھماکے میں پاکستانی قونصل خانے کا تمام عملہ محفوظ رہا، ڈاکٹر فیصل دھماکا آئی ای ڈی نصب کرکے کیا گیا، قونصل خانے کی سکیورٹی بڑھانے کیلئےافغان حکام سے رابطے میں ہیں۔ ترجمان ... مزید-جلال آباد میں پاکستان سفارت خانے کے باہر دھماکا دھماکے میں ایک سکیورٹی اہلکار سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے، دھماکا پاکستانی سفارتخانے کی چیک پوسٹ کے 200 میٹر فاصلے پر ہوا۔ ... مزید-گلوکارہ ماہم سہیل کے گانے سجن یار کی پری سکریننگ کی تقریب کا انعقاد-پاک ہیروز ہاکی کلب کی 55 ویں سالگرہ پر ٹورنامنٹ کا انعقاد-صفائی مہم کے دوران 47 ہزار ٹن کچرا نالوں سے نکالا گیا ہے‘ وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی-مودی کے دورہ فرانس پر”انڈیا دہشتگرد“ کے نعرے لگ گئے جب کوئی دورہ فرانس پرتھا، ترجمان پاک فوج کا دلچسپ ٹویٹ، سینکڑوں کشمیری، پاکستانی اورسکھ کیمونٹی کے لوگوں کا ایفل ... مزید-حالیہ پولیو کیسز رپورٹ ہونے کے بعد بلوچستان میں خصوصی پولیو مہم شروع کی جا رہی ہے، راشد رزاق-آئی جی پولیس نے راولپنڈی میں شہری سے فراڈ کے واقعہ کا نو ٹس لے لیا

GB News

گلگت بلتستان کے عوام بھارت کے ناپاک عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، گورنر

Share Button

گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق ریاست جموںو کشمیر کی قسمت کا فیصلہ ایک آزادانہ اور غیر جانبدارانہ رائے شماری کے ذریعے کرانا لازمی ہے لیکن بھارت نے ان قراردادوں کو مکمل نظر انداز کرتے ہوئے ریاست جموں و کشمیرپر غاصبانہ قبضہ اب تک جما رکھا ہے اور پھر گزشتہ دو دہائیوں کے دوران جس قدر ظلم و بربریت کے پہاڑ توڑ ڈالے اس کی مثال نہیں مل سکتی۔ اب ریاست جموں و کشمیر کی خودمختاری کو بھی سلب کرنے اور انسانی حقوق سے کشمیری عوام کو مکمل محروم کرنے کا جو منصوبہ تیار کیا ہے اس کی جس قدر مذمت کی جائے کم ہے خصوصاً لداخ اور جموں کو بھارتی یونین میں شامل کرنے کیلئے جو حکومت عملی اختیار کی جا رہی ہے اسے کشمیری عوام قبول نہیں کریں گے اور نہ ہی متعلقہ عالمی ادارے تسلیم کریں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں گلگت بلتستان کے عوام کی جانب سے ان بھارتی سازشوں کی بھرپور مذمت کرتا ہوں اور اس حوالے سے گلگت بلتستان اسمبلی کے حالیہ اجلاس میں تمام اراکین نے شدید رد عمل کا اظہار بھی کیا ہے کیونکہ بھارت کا یہ اقدام اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے جس کے حوالے سے حکومت پاکستان اور عوام پاکستان کی جانب سے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں تمام ممبران نے بھی بھرپور مخالفت کی ہے۔ گورنر راجہ جلال حسین مقپون نے مزید کہا کہ ہمارا عزم ہے کہ گلگت بلتستان اور پاکستان بھر کے عوام بھارت کو ان ناپاک عزائم میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے میرا ایمان ہے کہ انشاء اللہ عالمی ادارے اور اقوام متحدہ بھی بھارت کے ان ناپاک عزائم کو روکنے میں اپنا کردار ادا کریگی ۔ تحریک انصاف کی حکومت مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کو کسی بھی لحاظ سے تنہا نہیں چھوڑے گی اور وزیر اعظم پاکستان عمران کا ویژن واضح ہے کہ وہ کشمیری بھائیوں کی ہر سطح پر مدد کرینگے چاہے وہ سیاسی ہو، سفارتی ہو یا اخلاقی۔ پوری پاکستانی قوم بشمول گلگت بلتستان سب کے سب مقبوضہ اور جموں کشمیر کے بھائیوں کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے جب تک بھارت مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کو حق خودارادیت نہیں دے دیتا۔ہم جدوجہدجاری رکھیںگے۔

Facebook Comments
Share Button