تازہ ترین

GB News

ڈی ایچ کیو ہسپتال گاہکوچ: ڈاکٹروں کی کمی ، عوام کو علاج معالجے میں شدید مشکلات کا سامنا

Share Button

غذر( معراج عباسی)ڈی ایچ کیو ہسپتال گاہکوچ میں ڈاکٹروں کی کمی سے عوام کو علاج معالجے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ڈسٹرکٹ ہسپتال میں میڈیکل سرجیکل اور گائناکالوجسٹ کی تعنیاتی نہ ہو سکی غذر کے لاکھوں نفوس پر مشتمل آبادی کیلئے ایک بھی سپیشلسٹ ڈاکٹر کا نہ ہونا حکومت وقت کیلئے لمحہ فکریہ ہے ۔جمعہ کے روز ڈپٹی کمشنر غذر دلدار احمد ملک نے ڈی ایچ کیو ہسپتال گاہکوچ کا دورہ کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پونیال ا شکومن حبیب الرحمن بھی ہمراہ تھے ڈی سی غذر نے ٹھیکیدار کو سختی کے ساتھ ہدایت دی ہے کہ 20 اگست 2019 ءکے بعد کوئی بہانہ نہیں سنوں گا،20 اگست کو ڈی ایچ کیو کا کام مکمل کر کے حوالہ کیا جائے یا تین مہینے کیلئے جیل کی تیاری کرے پیسوں کی کمی نہیں ہے اگر پیسوں کے حوالے سے محکمہ سستی کر رہا ہے تو ان سے بھی بات کرینگے کام میں سستی برداشت نہیں کی جائے گی میں کئی بار اس ہسپتال کے حوالے سے کہا ہے کہ جلدی سے کام مکمل کیا جائے لیکن اس کے باوجود کام میں سستی نظر آرہی ہے یہ آخری وراننگ دے رہا ہوں بیس تاریخ کے بعد کوئی بہانہ قابل قبول نہیں ہو گا ۔ٹھیکیدار نے بیس تاریخ کو کام مکمل کرنے کا وعدہ کیا اور کام میں تیزی لانے کیلئے مزید کاریگر وں کو کام میں لگانے کیلئے جدوجہد شروع کر دی ۔

Facebook Comments
Share Button