تازہ ترین

Marquee xml rss feed

وزیراعلی پنجاب نے تقرر و تبادلوں پر پابندی لگا دی-حکومت کا شرعی قوانین کے تحت احتجاجی مظاہروں کیخلاف مسودہ تیار حکومت نے احتجاجی مظاہرے ’’شریعت اور قانون کی نظرمیں“ کے عنوان سے مسودہ تیارکیا ہے، مسودے کو اگلے ایک ... مزید-دھماکے میں پاکستانی قونصل خانے کا تمام عملہ محفوظ رہا، ڈاکٹر فیصل دھماکا آئی ای ڈی نصب کرکے کیا گیا، قونصل خانے کی سکیورٹی بڑھانے کیلئےافغان حکام سے رابطے میں ہیں۔ ترجمان ... مزید-جلال آباد میں پاکستان سفارت خانے کے باہر دھماکا دھماکے میں ایک سکیورٹی اہلکار سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے، دھماکا پاکستانی سفارتخانے کی چیک پوسٹ کے 200 میٹر فاصلے پر ہوا۔ ... مزید-گلوکارہ ماہم سہیل کے گانے سجن یار کی پری سکریننگ کی تقریب کا انعقاد-پاک ہیروز ہاکی کلب کی 55 ویں سالگرہ پر ٹورنامنٹ کا انعقاد-صفائی مہم کے دوران 47 ہزار ٹن کچرا نالوں سے نکالا گیا ہے‘ وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی-مودی کے دورہ فرانس پر”انڈیا دہشتگرد“ کے نعرے لگ گئے جب کوئی دورہ فرانس پرتھا، ترجمان پاک فوج کا دلچسپ ٹویٹ، سینکڑوں کشمیری، پاکستانی اورسکھ کیمونٹی کے لوگوں کا ایفل ... مزید-حالیہ پولیو کیسز رپورٹ ہونے کے بعد بلوچستان میں خصوصی پولیو مہم شروع کی جا رہی ہے، راشد رزاق-آئی جی پولیس نے راولپنڈی میں شہری سے فراڈ کے واقعہ کا نو ٹس لے لیا

GB News

طاہر شگری حقیقی معنوں میں عوامی نمائندہ ہیں، اشرف صدا

Share Button

شگر(نامہ نگار) ممبر جی بی کونسل وچیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی اشرف صدا نے کہا ہے کہ گذشتہ انتخابات میں طاہرشگری کو پارٹی ٹکٹ سے محروم رکھنا ہماری سب سے بڑی سیاسی غلطی ثابت ہوا جس کا وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سمیت تمام مرکزی قیادت کو افسوس اور پشیمانی ہے۔جس کا اعتراف کرنے میں ہمیں کوئی عار نہیں۔انہوں نے گلاب پور میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طاہرشگری حقیقی معنوں میں عوامی نمائندہ ہے اور عوام کی خدمات کو عبادت سمجھتے ہیں۔ کسی بھی عوامی عہدہ نہ ہونے کے باﺅجود ان کی کوششوں سے وزیر اعلیٰ نے ضلع شگر کو سب سے زیادہ میگا پراجیکٹ دئے ۔ جس کا کریڈٹ انہیں جاتا ہے۔انشا ¾ اللہ آنے والے الیکشن میں طاہر شگری بھاری اکثریت سے کامیابی کے بعد ضلع شگر کو ترقی کی راہ پر گامزن کرینگے۔ان کا کہنا تھا مسلم لیگ (ن) نے جتنے بھی وعدے کئے سب کو عملی جامہ پہنایا ۔ اور گذشتہ چارسالوں میں جو ترقیاتی کام کئے ان کا اعتراف ہمیں بدترین مخالفین بھی کرنے پر مجبور ہیں۔انشاءاللہ عوام باشعور ہوچکا ہے اور انہیں اپنے فائدے اور نقصان کا علم ہے۔اور عوام دشمن پارٹیوں کو الیکشن میں دفنادینگے

Facebook Comments
Share Button