تازہ ترین

Marquee xml rss feed

وزیراعلی پنجاب نے تقرر و تبادلوں پر پابندی لگا دی-حکومت کا شرعی قوانین کے تحت احتجاجی مظاہروں کیخلاف مسودہ تیار حکومت نے احتجاجی مظاہرے ’’شریعت اور قانون کی نظرمیں“ کے عنوان سے مسودہ تیارکیا ہے، مسودے کو اگلے ایک ... مزید-دھماکے میں پاکستانی قونصل خانے کا تمام عملہ محفوظ رہا، ڈاکٹر فیصل دھماکا آئی ای ڈی نصب کرکے کیا گیا، قونصل خانے کی سکیورٹی بڑھانے کیلئےافغان حکام سے رابطے میں ہیں۔ ترجمان ... مزید-جلال آباد میں پاکستان سفارت خانے کے باہر دھماکا دھماکے میں ایک سکیورٹی اہلکار سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے، دھماکا پاکستانی سفارتخانے کی چیک پوسٹ کے 200 میٹر فاصلے پر ہوا۔ ... مزید-گلوکارہ ماہم سہیل کے گانے سجن یار کی پری سکریننگ کی تقریب کا انعقاد-پاک ہیروز ہاکی کلب کی 55 ویں سالگرہ پر ٹورنامنٹ کا انعقاد-صفائی مہم کے دوران 47 ہزار ٹن کچرا نالوں سے نکالا گیا ہے‘ وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی-مودی کے دورہ فرانس پر”انڈیا دہشتگرد“ کے نعرے لگ گئے جب کوئی دورہ فرانس پرتھا، ترجمان پاک فوج کا دلچسپ ٹویٹ، سینکڑوں کشمیری، پاکستانی اورسکھ کیمونٹی کے لوگوں کا ایفل ... مزید-حالیہ پولیو کیسز رپورٹ ہونے کے بعد بلوچستان میں خصوصی پولیو مہم شروع کی جا رہی ہے، راشد رزاق-آئی جی پولیس نے راولپنڈی میں شہری سے فراڈ کے واقعہ کا نو ٹس لے لیا

GB News

وزراء نااہلی چھپانے کیلئے اسمبلی اجلاس میں نہیں آتے،اپوزیشن لیڈر

Share Button

گلگت (نمائندہ خصوصی) قائد حزب اختلاف کیپٹن (ر) محمد شفیع خان نے کہا ہے کہ حکومتی وزراء اپنی نااہلیوں کی وجہ سے اسمبلی اجلاس سے غیر حاضر رہتے ہیں اور اسمبلی کا کورم پورا نہیں ہوتا.دوسری جانب گزشتہ روز کے اجلاس میں ڈپٹی سپیکر جعفر اللہ خان نے قانون کا مذاق بنا دیا۔اگر کورم پورا نہیں ہوتا ہے تو سپیکر پہلے مرحلے میں 15 منٹ کا وقفہ دیتا ہے اور دوسری بار بھی کورم پورا نہیں ہوتا ہے تو 30 منٹ کا وقفہ دیا جاتا ہے اور دوسرے وقفے کے بعد بھی کورم پورا نہیں ہوتا ہے تو پھر سپیکر کا اختیار ہوتا کہ وہ اجلاس کو ملتوی کرے۔ گزشتہ روز ڈپٹی سپیکر خود آدھا گھنٹہ لیٹ آئے اور قانون کی پامالی کرتے ہوئے اجلاس کو غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دیا۔ گزشتہ روز کے اجلاس میں کشمیر کے معاملے پر بحث ہونے والی تھی اس اہم اجلاس میں حکومتی وزراء کا اجلاس سے غائب ہونا سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار میڈیا کے لئے جاری اپنے ایک بیان میں کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے ایک طرف وزراء غائب ہوتے ہیں تو دوسری جانب جعفر اللہ نے قانون کا مذاق بنایا ہوا ہے۔گلگت بلتستان میں اضافی حلقوں کی قرارداد اور حلقہ نمبر 3 کو ڈسٹرکٹ بنانے کی قرارداد کو بھی جعفر اللہ نے جان بوجھ کر ہاوس بزنس ایڈوائزری سے خارج کر وادیا ہے اورعوامی نوعیت کے تمام معاملات میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں

Facebook Comments
Share Button