تازہ ترین

Marquee xml rss feed

وزیراعلی پنجاب نے تقرر و تبادلوں پر پابندی لگا دی-حکومت کا شرعی قوانین کے تحت احتجاجی مظاہروں کیخلاف مسودہ تیار حکومت نے احتجاجی مظاہرے ’’شریعت اور قانون کی نظرمیں“ کے عنوان سے مسودہ تیارکیا ہے، مسودے کو اگلے ایک ... مزید-دھماکے میں پاکستانی قونصل خانے کا تمام عملہ محفوظ رہا، ڈاکٹر فیصل دھماکا آئی ای ڈی نصب کرکے کیا گیا، قونصل خانے کی سکیورٹی بڑھانے کیلئےافغان حکام سے رابطے میں ہیں۔ ترجمان ... مزید-جلال آباد میں پاکستان سفارت خانے کے باہر دھماکا دھماکے میں ایک سکیورٹی اہلکار سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے، دھماکا پاکستانی سفارتخانے کی چیک پوسٹ کے 200 میٹر فاصلے پر ہوا۔ ... مزید-گلوکارہ ماہم سہیل کے گانے سجن یار کی پری سکریننگ کی تقریب کا انعقاد-پاک ہیروز ہاکی کلب کی 55 ویں سالگرہ پر ٹورنامنٹ کا انعقاد-صفائی مہم کے دوران 47 ہزار ٹن کچرا نالوں سے نکالا گیا ہے‘ وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی-مودی کے دورہ فرانس پر”انڈیا دہشتگرد“ کے نعرے لگ گئے جب کوئی دورہ فرانس پرتھا، ترجمان پاک فوج کا دلچسپ ٹویٹ، سینکڑوں کشمیری، پاکستانی اورسکھ کیمونٹی کے لوگوں کا ایفل ... مزید-حالیہ پولیو کیسز رپورٹ ہونے کے بعد بلوچستان میں خصوصی پولیو مہم شروع کی جا رہی ہے، راشد رزاق-آئی جی پولیس نے راولپنڈی میں شہری سے فراڈ کے واقعہ کا نو ٹس لے لیا

GB News

گلگت بلتستان ترقی کے لحاظ سے پورے پاکستان میں پہلے نمبر پر ہے،شمس میر

Share Button

غذر(نمائندہ خصوصی) مشیر اطلاعات گلگت بلتستان شمس میر نے گاہکوچ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جی بی میں ہمارے دورے اقتدار میں بے شمار اصلاحات کی گئیں جس کے ثمرات سامنے آنا شروع ہوئے ہیں گلگت بلتستان ترقی کے لحاظ سے پورے پاکستان میں پہلے نمبر پر ہے انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے علاقے میں مثالی امن قائم کیا ہے جس کے باعث جی بی امن و امان اور انتظامی لہذا سے دنیا میں پہلے نمبر ہے جس کا اقوام متحدہ اور آغاخان فاونڈیشن بھی معترف ہیں ملکوں کو ترقیاتی دنیا کے برابر لانے کے لئے سسٹم میں اصلاحات کرنی پڑتی ہیں اور ہماری پارٹی کا منشور یہی ہے کہ ہم اصلاحات کرتے ہیں اور ترقی پر زور دیتے ہیں جس سے علاقے میں خوشحالی آجاتی ہے انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی تاریخ میں ہمارے دور اقتدار میں جو ترقیاتی کام ہوئے ہیں اس کی کوئی مثال نہیں ملتی ہے ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان ایک انتہائی حساس علاقہ ہے اس کے باوجود بھی نواز شریف نے جی بی آرڈر میں اصلاحات کیں جس کے تحت گلگت بلتستان کی ترقی کے لئے اربوں روپے کے فنڈز مختص کئے اور انہی فنڈز سے گلگت بلتستان میں اربوں کے منصوبے چل رہے ہیں اور کچھ تکمیل کو پہنچ چکے ہیں مشیر اطلاعات شمس میر نے کہا کہ غذر کے بالائی علاقے میں جو واقعہ رونماء ہوا تھا وہ قابل افسوس ہے غذر شہیدوں غازیوں اور نشان حیدر لینے والوں کی سرزمین ہے ۔غذر کے لوگوں کا تحفظ کرنا ہماری زمہ داری ہے اور ہم یہ زمہ داری احسن طریقے سے نبھائیں گے گلگت بلتستان میں غیرت مند لوگوں کی حکومت ہے ڈاکو چوروں کی حکومت نہیں کہ کوئی کمزوری دیکھیں ہم ہر قیمت پر اپنے لوگوں کی جان مال عزت کا تحفظ یقینی بنائیں گے انہوں نے کہا کہ ہمارا معاشرہ تعلیمی لحاظ سے پورے ملک میں پہلے نمبر پر ہے لیکن زمینی حقائق یہ ہیں کہ ہماری کارکردگی صفر ہے ہم معاشرے کے لئے کچھ نہیں دے سکتے ہیں ہماری اس ناکامی میں میڈیا کا سب سے بڑا کردار ہے یہ میڈیا کی کوتاہی کہ وہ معاشرے کی ترقی کے لئے کچھ نہیں کرتا ہے میڈیا بے شک ہماری کمزوریاں دکھائیں لیکن کسی کی کردار کشی کرنا میڈیا کا کام نہیں ہے اور نہ ہی کسی کے کردار پر سوال اٹھانا کوئی خبر ہے خبر ہوتی ہے جس میں زمینی حقائق ہو اور صحافی اپنی تحقیق کے زریعے ان حقائق کی حقیقت کو سامنے لائے اسی کا نام خبر ہے کسی سیاسی مخالف کولیکر کسی کے اوپر بے بنیاد الزامات لگا کر بیان دے اور آپ اس کو خبر سمجھ کرشائع کریں یہ صحافتی اصولوں کی خلاف ورزی ہے صحافت کے اپنے ضابطے اصول اخلاقیات اور حدود مقرر ہیں اگر کوئی صحافی صحافت کے ان بنیادی اصولوں پر کاربند نہ رہے تو وہ نہ تو صحافی ہے اور نہ ہی یہ کوئی صحافت ہے ان کا کہنا تھا کہ میڈیا کا بنیادی کام معاشرہ سازی کرنا ہے اور معاشرہ سازی کے لئے میڈیا کو اپنا بھر پور رول ادا کرنا ہوگا ہم آزاد صحافت کے حامی ہیں اظہار رائے کی آزادی ہونی چائیے شمس میر نے کہا کہ ہم سیاسی لوگ ہیں ہم بھی کبھی کبھی میڈیا کے ساتھ جارحانہ انداز اپناتے ہیں اور کبھی دفاعی پوزیشن میں ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے پہلی بار جی بی میں میڈیا پالیسی بنائی ہے جس کے تحت اشتہارات کی تقسیم بھی منصفانہ طریقے سے ہورہی ہے ہماری حکومت نے گلگت بلتستان کے تین ڈویژن میں انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے دفاتر بھی قائم کردیئے ہیں اور گلگت بلتستان کے دس ڈسڑکٹ میں پریس کلب تعمیر کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے گلگت بلتستان کے تمام پریس کلب کے لئے سالانہ ترقیاتی بجٹ رکھا ہوا ہے جو منڈیٹری کے تحت مل رہے ہیں انہوں بھارت کی جانب سے کشمیر کے خصوصی حیثیت کو ختم کرنے کی بھی شدید مذمت کی انہوں کہا کہ بھارت پاکستان کی بنیادی نظریات کا دشمن ہے تقریب سے وزیرسیاحت فدا خان فدا غلام محمد مشیر خواک نے بھی خطاب کیا اس سے پہلے شمس میر نے وزیر سیاحت فدا خان فدا اور مشیر خواک غلام محمد کے ہمراہ غذر پریس کلب میں تعمیر ہونے والے ہال کا سنگ بنیاد رکھا ۔

Facebook Comments
Share Button