تازہ ترین

Marquee xml rss feed

وزیراعلی پنجاب نے تقرر و تبادلوں پر پابندی لگا دی-حکومت کا شرعی قوانین کے تحت احتجاجی مظاہروں کیخلاف مسودہ تیار حکومت نے احتجاجی مظاہرے ’’شریعت اور قانون کی نظرمیں“ کے عنوان سے مسودہ تیارکیا ہے، مسودے کو اگلے ایک ... مزید-دھماکے میں پاکستانی قونصل خانے کا تمام عملہ محفوظ رہا، ڈاکٹر فیصل دھماکا آئی ای ڈی نصب کرکے کیا گیا، قونصل خانے کی سکیورٹی بڑھانے کیلئےافغان حکام سے رابطے میں ہیں۔ ترجمان ... مزید-جلال آباد میں پاکستان سفارت خانے کے باہر دھماکا دھماکے میں ایک سکیورٹی اہلکار سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے، دھماکا پاکستانی سفارتخانے کی چیک پوسٹ کے 200 میٹر فاصلے پر ہوا۔ ... مزید-گلوکارہ ماہم سہیل کے گانے سجن یار کی پری سکریننگ کی تقریب کا انعقاد-پاک ہیروز ہاکی کلب کی 55 ویں سالگرہ پر ٹورنامنٹ کا انعقاد-صفائی مہم کے دوران 47 ہزار ٹن کچرا نالوں سے نکالا گیا ہے‘ وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی-مودی کے دورہ فرانس پر”انڈیا دہشتگرد“ کے نعرے لگ گئے جب کوئی دورہ فرانس پرتھا، ترجمان پاک فوج کا دلچسپ ٹویٹ، سینکڑوں کشمیری، پاکستانی اورسکھ کیمونٹی کے لوگوں کا ایفل ... مزید-حالیہ پولیو کیسز رپورٹ ہونے کے بعد بلوچستان میں خصوصی پولیو مہم شروع کی جا رہی ہے، راشد رزاق-آئی جی پولیس نے راولپنڈی میں شہری سے فراڈ کے واقعہ کا نو ٹس لے لیا

GB News

گلگت میں جشن آزادی کی تقریب کے دوران دیوار گرنے سے 5افراد شہید اور 18افراد زخمی ہوگئے

Share Button
گلگت(نمائندہ خصوصی)گلگت میں جشن آزادی کی تقریب کے دوران دیوار گرنے سے 5افراد شہید اور 18افراد زخمی ہوگئے،زخمیوں کو سی ایم ایچ میں داخل کرادیا گیا ،ڈاکٹروں کے مطابق 2زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے،تفصیلات کے مطابق منگل کی شب گلگت میں جشن آزادی کی تقریب جاری تھی کہ اس دوران اچانک دیوار تقریب کے شرکا پر آگری جس سے بھگدڑ مچ گئی،دیوار گرنے سے پانچ افراد جام شہادت نوش کرگئے شہید ہونے والوں میں  تیرہ سالہ  علی ولدغلام حسین،تیرہ سالہ امجد ساکن اوشکھنداس،کریم اللہ ساکن جوٹیال،ذاکرحسین ساکن دنیور شامل ہیں جبکہ ایک شہید کی شناخت آخری اطلاعات تک نہیں ہوسکی تھی،ریاض خان اور نائیک مجاہدسمیت تین افراد شدید زخمی ہوگئے،جبکہ لانس نائیک ریٹائرڈ ظفراللہ،سپاہی شعیب،حوالدار ریٹائرڈ غلام عباس،علی افضل،ثقلین نور،لیاقت علی،غلام عباس،شہزاد،امجدعلی،نیت  پانا،نعیم عباس،شیرامین،ظفر اللہ خان،شعیب،زوہیر،ایان حیدر،زرخان اورزوجہ شعیب سلطان کو معمولی زخم آئے ، حادثہ ہوتے ہی پاک فوج کے جوانوں نے امدادی سرگرمیاں شروع کردیں لاشوں اور زخمیوں کو سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا کمانڈر ایف سی این اے میجر جنرل احسان محمود خان،ڈپٹی سپیکر جعفر اللہ خان،وزیرتعمیرات ڈاکٹر اقبال،سیکرٹری داخلہ بھی  ہسپتال پہنچ گئے اور زخمیوں کی عیادت کی،کمانڈر ایف سی این اے نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں
Facebook Comments
Share Button