تازہ ترین

Marquee xml rss feed

آص�� بھٹو کو انسانوں کی بجائے آوار� پاگل کتوں کی زندگی عزیز بلاول بھٹو کی �مشیر� کے حکم کے بعد کتا مار م�م ختم کی گئی، سندھ میں ایک ما� کے دوران آوار� کتوں کے کاٹنے کے ... مزید-عدالت نوازشری� کو جانے دیتی �ے تو �میںڈ کوئی اعتراض ن�یں �وگا، ش�زاد اکبر پاکستان میں سب کیلئے یکساں قانون �ے،نواز شری� کو جرمان� حکومت نے ن�یں عدالتوں نے کیا �ے، میڈیا ... مزید-عمران نیازی کی حکومت کے دن گنے جاچکے ، مولانا �ضل الرحمن-اپوزیشن ر�نما اپنی بدعنوانی چھپانے کیلئے موقع کا �ائد� اٹھاتے �وئے دھرنے کا حص� بنے، ی� سب بھارت کے �اتھوں میں کھیلنے کے متراد� �ے وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ... مزید-بلاول صاحب اگلے سال نئے انتخابات کی بات کرکے آپ نے بی بی ش�ید کے �لس�ے، جم�وری حکومتوں کو اپنی آئینی مدت پوری کرنی چا�ئے، کی ن�ی کر دی �ے‘آپ ایک سانس میں جم�وریت کی ... مزید-گلوبل وارمنگ سے پاکستان سمیت پوری دنیا متاثر �ور�ی �ے، اس کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے عالمی سطح پر اقدامات کرنا �ونگے صدر مملکت ڈاکٹر عار� علوی کا سرسبز پائیدار �ن تعمیر ... مزید-کسی بھی معاشرے کی ترقی، استحکا م اور امن کیلئے خواتین کا کردار انت�ائی ا�میت کا حامل �وتا �ے، �مارے ملک کی نص� سے زیاد� آبادی خواتین پر مشتمل �ے، ان کو سیاسی و معاشی طور ... مزید-پاکستان موثر پالیسیوں کی وج� سے مشکلات سے نکل ر�ا �ے، غیر ملکی سرمای� کاری کے �روغ کیلئے کاروبار میں آسانی پیدا کی جار�ی �ے، پاکستان اپنی معیشت کو دستاویزی شکل میں لا ... مزید-قبائلی عوام کی ضروریات اور خوا�شات کے مطابق اقدامات یقینی بنائے جائیں گے،وزیراعلیٰ محمودخان-کابین� کی نجکاری کمیٹی نے ایس ایم ای بینک کی نجکاری کی منظوری دیدی 17 اداروں کو نجکاری کی ��رست سے نکالنے کی درخواست رد کر دی کمیٹی کی پی آئی اے کے نیویارک اور پیرس میں ... مزید

GB News

کرس گیل اچانک دنیائے کرکٹ کو خیرباد کہہ گئے

Share Button

کرس گیل اچانک دنیائے کرکٹ کو خیرباد کہہ گئے، بھارت کیخلاف کیرئیر کے آخری میچ میں چوکے چھکوں کی برسات، تاریخ ساز اننگ کھیل ڈالی۔ تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کے دور حاضر کے سب سے بہترین اور جارح مزاج بلے باز کرس گیل بالآخر ایک روزہ کرکٹ کو خیر باد کہہ گئے ہیں۔ کرس گیل نے دوران ورلڈکپ ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کیا تھا، تاہم بعد ازاں انہوں نے یہ فیصلہ واپس لے لیا تھا۔جبکہ بدھ کے روز بھارت کیخلاف ایک روزہ سیریز کے تیسرے میچ میں اچانک خبر سامنے آئی کہ یہ کرس گیل کا ممکنہ طور پر آخری ایک روزہ میچ ہے۔ میچ کے بعد کرس گیل اس حوالے سے باقاعدہ اعلان کریں گے۔ کرس گیل نے 5 چھکوں کی مدد سے 72 رنز کی اننگز کھیلی۔

جبکہ اس میچ میں ویسٹ انڈین ٹیم نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ابتدائی 10 اوورز میں 8 چھکے لگا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

بدھ کو بھارت کے خلاف کھیلے گئے تیسرے اور آخری ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں ویسٹ انڈین بلے بازوں کرس گیل اور ایون لیوس نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف بائولرز کی خوب درگت بنائی اور ٹیم کو 10.5 اوورز میں 115 رنز کا آغاز فراہم کیا۔ اسی دوران دونوں بلے بازوں نے اننگز میں 8 چھکے لگا کر پہلے کھیلتے ہوئے ابتدائی 10 اوورز میں زیادہ چھکوں کا نیا عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔ لیوس نے 3 چھکوں کی مدد سے 43 رنز بنائے۔

Facebook Comments
Share Button