تازہ ترین

GB News

کرکٹ میں جدت لانے کے لیے اہم اقدام،اب گیند میں چپ نصب ہوگی

Share Button

کرکٹ میں جدت لانے کے لیے ایک انقلابی قدم اٹھایا گیا ہے، جلد میچز میں سمارٹ بال دکھائی دے گی۔تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ کرکٹ سے ٹی ٹونٹی تک کا سفر کامیابی سے طے کرنے والے اس کھیل میں جدت لانے کا سلسلہ جاری ہے۔اس ضمن میں ایک گیند تیار کی گئی ہے، جسے اسمارٹ بال کا نام دیا ہے،اس انوکھی گیند میں ایک چپ نصب ہوگی۔

یہ چپ گیند کو براہ راست کمپیوٹر سسٹم سے جوڑ دے گی اور یوں حاصل ہونے والے ڈیٹا کے تجزے اور اسے پرکھنے کا عمل زیادہ سہل اور موثر ہوجائے گا۔اس چپ کی مدد سے باآسانی تعین کیا جاسکے گا کہ گیند کی رفتار کی تھی، وہ کتنی سپن ہوئی، ساتھ ہی اس نے ہٹ لگنے کے بعد کتنے میٹر کا فاصلہ طے کیا۔آسٹریلیامیں ہونے والے کرکٹ کے مشہور مقابلے بگ بیش لیگ میں اس گیند کے استعمال ہونے کی امید کی جارہی تھی، البتہ اب اس کا امکان خاصا کم ہوگیا ہے۔ماہرین اس پر مزید ٹیسٹ کرنا چاہ رہے ہیں جس کے بعد شاید اسے بگ بیش کے اگلے سیزن میں متعارف کروایا جائے۔توقع کی جارہی ہے کہ اس سےکرکٹ کا کھیل مزید دل چسپ اور سنسنی خیز ہوجائے گا۔

Facebook Comments
Share Button