تازہ ترین

Marquee xml rss feed

چونیاں واقعہ:وزیراعلیٰ کا ملزمان کی نشاندہی کرنیوالےکونقد انعام دینےکا اعلان جوبھی ملزمان کی نشاندہی کرے گا اس کو 50 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا، معطل افسران کی پوسٹنگ ... مزید-تبدیلی کے نام نہاد دعویداروں نے کینسر کے مریضوں کی دوائیاںبند کردی‘پرویز ملک کینسر کی دوائی نہ ملنے کیوجہ سے مرنیوالے 4 مریضوں کے قتل کا مقدمہ وزیر صحت کیخلاف درج کیا ... مزید-آئی جی پنجاب سے کینیڈین ہائی کمیشن کے تین رکنی وفد کی سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات دوران ملاقات منشیات فروشوں کے نیٹ ورک کے خلاف آپریشنز کیلئے انفارمیشن شیئرنگ کو مزید ... مزید-آئی جی سندھ سے چین کے قونصل جنرل کی ملاقات ، سیکیورٹی اقدامات سمیت باہمی دلچسپی کے امورپرتفصیلی تبادلہ خیال-اثاثہ جات کیس، خورشید شاہ کو پولی کلینک ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا-مہنگائی کی صورتحال آئندہ دو سال تک ایسی ہی رہے گی، ڈپٹی گور نر اسٹیٹ بینک-وزیراعلی سندھ کا پوری صفائی کا کام دستاویزی طریقے سے کرنے کا حکم ہر ضلع صاف کرکے ڈی ایم سی کے حوالے کرنا ہے ، ڈیم ایم سی کو چاہیے پھر صفائی کو برقرار رکھیں،مراد علی شاہ ... مزید-Careem اور MicroEnsure کے باہمی اشتراک سے انشورنس ایپ متعارف کروا دی گئی کریم اور MicroEnsure کے اشتراک سے کریم ایپ کے تمام صارفین (بشمول کریم کپتان اور مسافر) کے لیے ایسی سہولیات متعارف ... مزید-سوشل میڈیا پر اپنے خاوند کے خلاف شکایت کرنے والی فیشن بلاگر آمنہ عتیق اگلے ہی روز مردہ حالت میں پائی گئی آمنہ عتیق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر اپنے شوہر کے ناروا ... مزید-حکومت اورعوام کو تیل اورگیس کے ذخائرکی بڑی خوشخبرمل گئی گولارچی میں خام تیل اورگیس کے 2 بڑے ذخائردریافت، تیل اورگیس کے ذخائرکی تعداد 8 ہوگئی، علاقے میں تیل اور گیس کے ... مزید

GB News

مسئلہ کشمیر پُرامن طریقے سے حل ہونا چاہیے: سونم کپور

Share Button

بالی وڈ اداکارہ سونم کپور نے اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ مسئلہ کشمیر پُر امن طریقے سے حل ہونا چاہیے لیکن ساتھ ہی اداکارہ نے مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر کسی قسم کا تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے۔

نامور اداکار انیل کپور کی صاحبزادی سونم کپور نے بی بی سی کو حال ہی میں انٹرویو دیا جس میں انہوں نے خطے میں کشیدہ صورتحال پر اظہار افسوس کیا۔

اداکارہ سونم کپور کا پاک بھارت کشیدہ صورتحال پر کہنا تھا کہ میں بہت محب وطن ہوں اور اس وقت جہاں حالات پہنچ چکے ہیں اسے دیکھ کر کافی دکھ ہوتا ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ 70 برس پہلے دونوں ممالک ایک تھے اور حقیقت یہ ہے کہ تفرقہ انگیز سیاست کھیلی جاتی ہے جس سے دل ٹوٹتا ہے تاہم مجھے لگتا ہے میرے لیے بہتر ہے کہ میں اس وقت خاموش رہوں اور اسے گزرنے دوں کیونکہ یہ وقت بھی گزر جائے گا۔

خیال رہے کہ بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا رواں برس فروری میں بھارت کے پلوامہ حملے پر جنگ کو بڑھاوا دینے پر تنقید کا شکار بنیں اور اسی وجہ سے چند روز قبل لاس اینجلس میں منعقد ایک بیوٹی ایونٹ میں بھی انہیں پاکستان نژاد امریکی خاتون نے منافق کہا تھا۔

مسئلہ کشمیر سے متعلق سونم کپور نے کہا کہ یہ بہت مشکل ہے اور میں اسے اتنا زیادہ نہیں جانتی کیونکہ اس حوالے سے مختلف اور سچ کے برعکس خبریں پھیلی ہوئی ہیں جس کی وجہ سے مجھے واقعی نہیں پتا سچ کیا ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں یہ سمجھتی ہوں کہ جو کچھ بھی چل رہا ہے اس پر سکون سے بات چیت ہو اور سمجھا جائے، جب اس بارے میں میرے پاس مکمل معلومات ہو گی تب میں اس پر اپنی رائے دے سکتی ہوں۔

سونم کپور نے بتایا کہ میرے والدین نے میرا نام اس وقت رکھا جب وہ کشمیر کی سیر کر کے آئے تھے لیکن جب سے وہاں تناؤ ہے میں تب سے وہاں نہیں جا سکی ہوں۔

اداکارہ نے مقبوضہ کشمیر کے لیے امن کی امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں پتا سب کیسے ٹھیک ہوگا لیکن وہاں امن ہونا چاہیے کشمیر ایک خوبصورت جگہ ہے جو بہت زیادہ خوف کی فضا میں ہے۔

دوسری جانب پاکستان میں بالی وڈ فلموں، اشتہارات اور ڈراموں پر عائد پابندی سے متعلق سونم کپور نے کہا کہ ‘بحیثیت فنکار آپ چاہتے ہیں کہ آپ ہر جگہ اپنا کام پیش کریں اور اسے نمایاں کریں’۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ فلم ‘نیرج’ پاکستان میں نہیں ریلیز کی گئی جب کہ وہ ایک کراچی کی سچی کہانی تھی جس میں کہیں بھی پاکستان کو منفی نہیں دکھایا گیا جس پر بےحد دکھ ہے۔

سونم کپور نے مزید بتایا کہ میرے پاس تو پاکستانی فالوورز کی بڑی تعداد ہے ساتھ ہی میرے دو مسلمان دوست پاکستان سے تعلق رکھتے ہیں۔

Facebook Comments
Share Button