تازہ ترین

Marquee xml rss feed

معشیت میں بہتری آ رہی ہے ، وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو-گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے آئی سی آئی میں مورینگاڈیری مصنوعات کے نئے پلانٹس کاافتتاح کر دیا-گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی ملاقات-کسی احتجاجی تحر یک سے کوئی خطر ہ نہیں، حکومت اپنی آئینی مدت پوری کر ے گی، ملکی اور معاشی مضبوطی کیلئے کر پشن کے کینسر کو ختم کر نا لازم ہو چکا ہے، کر نٹ اکائونٹس خسارے ... مزید-پاکستان ایک امن پسند ملک ہے‘مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم،بربریت اورسفاکیت کے ذریعے امن کو روند ڈالا ہے‘ بین الاقوامی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق ... مزید-وزیراعلیٰ سندھ کا ایک مہینہ طویل ’’کلین مائے کراچی‘‘ مہم شروع کرنے کا فیصلہ 600 سے زائد ڈمپرز ، شاولز ، ٹریکٹرز اور 400 ورکرز شہر بھر میں جاری مہم میں حصہ لیں گے-وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کی چونیاں آمد، مقتول بچوں کے اہل خانہ سے ملاقات، گلے لگا کر دلاسہ دیا سانحہ چونیاں کے ذمہ داروں کے بارے میں اطلاع دینے والے کیلئے حکومت ... مزید-تکنیکی تعلیم کی فراہمی سے ہیومن ریسورس کو بہتر بنایا جاسکتا ہے ،جام کمال خان پولی ٹیکنک کے شعبے میں بہتری سے ہم اپنی صنعت کو بہتر اور اعلی تعلیم یافتہ افرادی قوت فراہم ... مزید-سید مراد علی شاہ نے کراچی میں متعین چین کے سبکدوش ہونے والے قونصل جنرل وانگ یو Wang Yu سے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات ین کی حکومت کا پاکستان کے کشمیر کے حوالے سے مؤقف کی حمایت ... مزید-میجر عدیل شاہد اور سپاہی فراز حسین مادر وطن کی عزت اور حفاظت پر قربان ہوگئے ‘شہباز شریف ہمارے شہید قوم کے سر کی چادر ہیں ان کا شوق شہادت اور جذبہ ایمانی ہی ہماری اصل قوت ... مزید

GB News

ٹیسٹ رینکنگ:محمد عباس ٹاپ 10 بولرز میں

Share Button

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ کرکٹ کی تازہ ترین رینکنگ جاری کردی۔ پاکستان کے بابر اعظم اور یاسر شاہ کی رینکنگ میں بہتری آئی ہے۔

ابتدائی10 بیٹسمینوں میں کوئی پاکستانی کھلاڑی موجود نہیں جبکہ بولنگ میں صرف محمد عباس ٹاپ 10 بولرز میں جگہ بناسکے۔

بیٹسمینوں میں کوہلی اور بولرز کی رینکنگ میں پیٹ کمنز پہلے نمبر پر موجود ہیں، ابتدائی 5 ٹیسٹ آل راؤنڈرز میں کوئی پاکستانی موجود نہیں۔

ٹیم رینکنگ میں بھارت پہلے، نیوزی لینڈ دوسرے، جنوبی افریقا تیسرے اور پاکستان 7 ویں نمبر پر موجود ہے۔

نئی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق ایشز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں 92 رنز اسکور کرنے والے اسٹیو اسمتھ نے کیوی کپتان کین ولیمسن سے دوسری پوزیشن چھین لی ہے، وہ اب تک رواں سیریز میں 126 کی اوسط سے 378 رنز اسکور کرچکے ہیں اور ٹاپ پوزیشن پر فائز بھارت کے ویرات کوہلی سے محض 9 پوائنٹس پیچھے ہیں۔

عثمان خواجہ اور ڈیوڈ وارنر کی تنزلی کے بعد پاکستان کے بابر اعظم ایک درجہ ترقی کے ساتھ کیریئر کی بہترین 17 ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔

بیٹسمینوں کی رینکنگ میں کوہلی پہلے، اسمتھ دوسرے، کین ولیمسن تیسرے، چتیشور پجارا چوتھے، نک لوسن 5 ویں، ایڈین مارکرم چھٹے، ڈی کاک7ویں، کرونا رتنے 8 ویں، جوئے روٹ 9 ویں اور فاف ڈوپلیسی 10 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

پاکستان کے اسد شفیق 22 ویں، اظہرعلی 24، سرفراز احمد 39 ویں اور حارث سہیل 47 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

بولرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز نے اپنی پہلی پوزیشن مزید مستحکم کرلی ہے، ربادا دوسرے، اینڈرسن تیسرے، فلینڈر چوتھے، رویندرا جدیجہ 5 ویں، نیل ویگنر چھٹے، ٹرینٹ بولٹ 7 ویں، محمد عباس 8 ویں، جیسن ہولڈر 9 ویں اور ایشون 10 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

اپنے پہلے ٹیسٹ میں 5 وکٹیں لینے والے انگلینڈ کے فاسٹ بولر جوفرا آرچر نے 83 ویں پوزیشن کے ساتھ ٹیسٹ رینکنگ میں انٹری لی ہے۔

مچل اسٹارک اور نیتھن لیون کی تنزلی کا پاکستانی لیگ سپنر یاسر شاہ کو فائدہ ہوا ہے جو اب 17 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

ابتدائی5 ٹیسٹ آل راؤنڈرز میں کوئی پاکستانی موجود نہیں جبکہ جیسن ہولڈر پہلے، شکیب الحسن دوسرے، رویندرا جدیجہ تیسرے، بین اسٹوکس چوتھے اور پیٹ کمنز 5 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

ٹیم رینکنگ میں بھارت پہلے، نیوزی لینڈ دوسرے، جنوبی افریقا تیسرے اور پاکستان 84 پوائنٹس کے ساتھ 7 ویں نمبر پر موجود ہے۔

Facebook Comments
Share Button