تازہ ترین

Marquee xml rss feed

چونیاں واقعہ:وزیراعلیٰ کا ملزمان کی نشاندہی کرنیوالےکونقد انعام دینےکا اعلان جوبھی ملزمان کی نشاندہی کرے گا اس کو 50 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا، معطل افسران کی پوسٹنگ ... مزید-تبدیلی کے نام نہاد دعویداروں نے کینسر کے مریضوں کی دوائیاںبند کردی‘پرویز ملک کینسر کی دوائی نہ ملنے کیوجہ سے مرنیوالے 4 مریضوں کے قتل کا مقدمہ وزیر صحت کیخلاف درج کیا ... مزید-آئی جی پنجاب سے کینیڈین ہائی کمیشن کے تین رکنی وفد کی سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات دوران ملاقات منشیات فروشوں کے نیٹ ورک کے خلاف آپریشنز کیلئے انفارمیشن شیئرنگ کو مزید ... مزید-آئی جی سندھ سے چین کے قونصل جنرل کی ملاقات ، سیکیورٹی اقدامات سمیت باہمی دلچسپی کے امورپرتفصیلی تبادلہ خیال-اثاثہ جات کیس، خورشید شاہ کو پولی کلینک ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا-مہنگائی کی صورتحال آئندہ دو سال تک ایسی ہی رہے گی، ڈپٹی گور نر اسٹیٹ بینک-وزیراعلی سندھ کا پوری صفائی کا کام دستاویزی طریقے سے کرنے کا حکم ہر ضلع صاف کرکے ڈی ایم سی کے حوالے کرنا ہے ، ڈیم ایم سی کو چاہیے پھر صفائی کو برقرار رکھیں،مراد علی شاہ ... مزید-Careem اور MicroEnsure کے باہمی اشتراک سے انشورنس ایپ متعارف کروا دی گئی کریم اور MicroEnsure کے اشتراک سے کریم ایپ کے تمام صارفین (بشمول کریم کپتان اور مسافر) کے لیے ایسی سہولیات متعارف ... مزید-سوشل میڈیا پر اپنے خاوند کے خلاف شکایت کرنے والی فیشن بلاگر آمنہ عتیق اگلے ہی روز مردہ حالت میں پائی گئی آمنہ عتیق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر اپنے شوہر کے ناروا ... مزید-حکومت اورعوام کو تیل اورگیس کے ذخائرکی بڑی خوشخبرمل گئی گولارچی میں خام تیل اورگیس کے 2 بڑے ذخائردریافت، تیل اورگیس کے ذخائرکی تعداد 8 ہوگئی، علاقے میں تیل اور گیس کے ... مزید

GB News

حسن علی نے بھارت سے تعلق رکھنے والی دوشیزہ سامعہ خان سے نکاح کر لیا

Share Button

قومی کرکٹر حسن علی اور بھارتی دوشیزہ سامعہ خان کے نکاح کی رسم انجام پا گئی

نکاح کی تقریب کا انعقاد دبئی میں ہوا، تقریب میں بڑی تعداد میں دلہا اور دلہن دونوں کے دوست احباب نے شرکت کی

قومی کرکٹر حسن علی اور بھارتی دوشیزہ سامعہ خان کے نکاح کی رسم انجام پا گئی، نکاح کی تقریب کا انعقاد دبئی میں ہوا، تقریب میں بڑی تعداد میں دلہا اور دلہن دونوں کے دوست احباب نے شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر حسن علی رشتہ ازدواج میں بندھ گئے ہیں۔ حسن علی نے بھارت سے تعلق رکھنے والی دوشیزہ سامعہ خان سے نکاح کر لیا ہے۔حسن علی اور سامعہ خان کے نکاح کی تقریب کا انعقاد دبئی میں کیا گیا۔

نکاح کی تقریب میں حسن علی اور سامعہ خان کے قریبی عزیزوں اور دوستوں نے شرکت کی۔ نکاح کی تقریب میں حسن علی کے دوست قومی کرکٹر شاداب خان سمیت دیگر قومی کرکٹرز نے بھی شرکت کی۔ اس سے قبل حسن علی نے گزشتہ روز بھارت سے تعلق رکھنے والی اپنی ہونے والی اہلیہ کی تصویر جاری کی تھی۔

حسن علی نے نکاح سے قبل اپنی اہلیہ کے ساتھ خصوصی فوٹو شوٹ بھی کروایا۔ نکاح کے بعد بتایا گیا ہے کہ رخصتی نکاح کے تین ماہ بعد ہوگی۔ واضح رہے کہ حسن علی نے 2اگست کو بھارتی لڑکی سے شادی کی تصدیق کرتے ہوئے اپنی ہونے والی دلہن کا نام سامعہ بتایا تھا۔گوجرانوالہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 20 اگست کو ان کی سادگی سے شادی ہونے جارہی ہے۔حسن علی کا کہنا تھا کہ دبئی میں رات کے کھانے کی ایک تقریب پر ان کی سامعہ سے ملاقات ہوئی، اس وقت اپنے بھائی سے کہا میں اس سے شادی کرنا چاہتا ہوں۔انہوں نے بتایا تھا کہ نکاح دبئی جبکہ رخصتی اور ولیمہ پاکستان میں ہوگا۔ جبکہ سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی ان کی ہونے والی اہلیہ کی تصاویر کو انہوں نے جعلی قرار دیا تھا۔

Facebook Comments
Share Button