تازہ ترین

Marquee xml rss feed

چونیاں واقعہ:وزیراعلیٰ کا ملزمان کی نشاندہی کرنیوالےکونقد انعام دینےکا اعلان جوبھی ملزمان کی نشاندہی کرے گا اس کو 50 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا، معطل افسران کی پوسٹنگ ... مزید-تبدیلی کے نام نہاد دعویداروں نے کینسر کے مریضوں کی دوائیاںبند کردی‘پرویز ملک کینسر کی دوائی نہ ملنے کیوجہ سے مرنیوالے 4 مریضوں کے قتل کا مقدمہ وزیر صحت کیخلاف درج کیا ... مزید-آئی جی پنجاب سے کینیڈین ہائی کمیشن کے تین رکنی وفد کی سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات دوران ملاقات منشیات فروشوں کے نیٹ ورک کے خلاف آپریشنز کیلئے انفارمیشن شیئرنگ کو مزید ... مزید-آئی جی سندھ سے چین کے قونصل جنرل کی ملاقات ، سیکیورٹی اقدامات سمیت باہمی دلچسپی کے امورپرتفصیلی تبادلہ خیال-اثاثہ جات کیس، خورشید شاہ کو پولی کلینک ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا-مہنگائی کی صورتحال آئندہ دو سال تک ایسی ہی رہے گی، ڈپٹی گور نر اسٹیٹ بینک-وزیراعلی سندھ کا پوری صفائی کا کام دستاویزی طریقے سے کرنے کا حکم ہر ضلع صاف کرکے ڈی ایم سی کے حوالے کرنا ہے ، ڈیم ایم سی کو چاہیے پھر صفائی کو برقرار رکھیں،مراد علی شاہ ... مزید-Careem اور MicroEnsure کے باہمی اشتراک سے انشورنس ایپ متعارف کروا دی گئی کریم اور MicroEnsure کے اشتراک سے کریم ایپ کے تمام صارفین (بشمول کریم کپتان اور مسافر) کے لیے ایسی سہولیات متعارف ... مزید-سوشل میڈیا پر اپنے خاوند کے خلاف شکایت کرنے والی فیشن بلاگر آمنہ عتیق اگلے ہی روز مردہ حالت میں پائی گئی آمنہ عتیق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر اپنے شوہر کے ناروا ... مزید-حکومت اورعوام کو تیل اورگیس کے ذخائرکی بڑی خوشخبرمل گئی گولارچی میں خام تیل اورگیس کے 2 بڑے ذخائردریافت، تیل اورگیس کے ذخائرکی تعداد 8 ہوگئی، علاقے میں تیل اور گیس کے ... مزید

GB News

بھارت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کچھ نہیں کررہا،ٹرمپ

Share Button

امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ بھارت نے انسداد دہشت گردی کی جنگ میں کچھ بھی نہیں کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ امریکا افغانستان سے نکلنے کے لیے مذاکرات کر رہا ہے، شدت پسندی کے خلاف جنگ کی ذمہ داری دیگر ممالک اٹھائیں۔ عراق میں داعش کے دوبارہ ابھرنے کے سوال پر صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے ریکارڈ مدت میں داعش کی خلافت کا 100 فیصد خاتمہ کر دیا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے داعش کے گرفتار یورپی جنگجوؤں کو واپس نہ لینے پر فرانس اور جرمنی سمیت دیگر یورپی ممالک کو تنقید کا نشانہ بنایا۔انہوں نے کہا کہ اگر یہ ممالک اپنے جنگجوؤں کو واپس نہیں لیں گے تو امریکا انہیں رہا کرکے ان کے ملکوں میں بھیج دے گا۔ان کا کہنا تھا کہ روس، افغانستان، ایران، عراق اور ترکی کسی نہ کسی حد تک یہ جنگ لڑ رہے ہیں لیکن فرنٹ لائن ممالک کے طور پر بھارت اور پاکستان جہادی گروپوں کے خلاف کچھ زیادہ نہیں کر رہے۔امریکی صدر نے مزید کہا کہ بھارت جہادی گروپوں سے جنگ نہیں کررہا، پاکستان جہادی گروپوں سے لڑ رہا ہے لیکن بہت کم، یہ غیر منصفانہ ہے کیونکہ امریکا سات ہزار میل دور ہے۔امریکی صدر کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہوں نے اسرائیل کی جتنی مدد کی ہے وہ کسی امریکی صدر نے نہیں کی۔ڈیموکریٹس پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا ڈیموکریٹس کو ووٹ دینا اسرائیل کے خلاف ووٹ دینا ہے۔

Facebook Comments
Share Button