تازہ ترین

Marquee xml rss feed

چونیاں واقعہ:وزیراعلیٰ کا ملزمان کی نشاندہی کرنیوالےکونقد انعام دینےکا اعلان جوبھی ملزمان کی نشاندہی کرے گا اس کو 50 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا، معطل افسران کی پوسٹنگ ... مزید-تبدیلی کے نام نہاد دعویداروں نے کینسر کے مریضوں کی دوائیاںبند کردی‘پرویز ملک کینسر کی دوائی نہ ملنے کیوجہ سے مرنیوالے 4 مریضوں کے قتل کا مقدمہ وزیر صحت کیخلاف درج کیا ... مزید-آئی جی پنجاب سے کینیڈین ہائی کمیشن کے تین رکنی وفد کی سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات دوران ملاقات منشیات فروشوں کے نیٹ ورک کے خلاف آپریشنز کیلئے انفارمیشن شیئرنگ کو مزید ... مزید-آئی جی سندھ سے چین کے قونصل جنرل کی ملاقات ، سیکیورٹی اقدامات سمیت باہمی دلچسپی کے امورپرتفصیلی تبادلہ خیال-اثاثہ جات کیس، خورشید شاہ کو پولی کلینک ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا-مہنگائی کی صورتحال آئندہ دو سال تک ایسی ہی رہے گی، ڈپٹی گور نر اسٹیٹ بینک-وزیراعلی سندھ کا پوری صفائی کا کام دستاویزی طریقے سے کرنے کا حکم ہر ضلع صاف کرکے ڈی ایم سی کے حوالے کرنا ہے ، ڈیم ایم سی کو چاہیے پھر صفائی کو برقرار رکھیں،مراد علی شاہ ... مزید-Careem اور MicroEnsure کے باہمی اشتراک سے انشورنس ایپ متعارف کروا دی گئی کریم اور MicroEnsure کے اشتراک سے کریم ایپ کے تمام صارفین (بشمول کریم کپتان اور مسافر) کے لیے ایسی سہولیات متعارف ... مزید-سوشل میڈیا پر اپنے خاوند کے خلاف شکایت کرنے والی فیشن بلاگر آمنہ عتیق اگلے ہی روز مردہ حالت میں پائی گئی آمنہ عتیق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر اپنے شوہر کے ناروا ... مزید-حکومت اورعوام کو تیل اورگیس کے ذخائرکی بڑی خوشخبرمل گئی گولارچی میں خام تیل اورگیس کے 2 بڑے ذخائردریافت، تیل اورگیس کے ذخائرکی تعداد 8 ہوگئی، علاقے میں تیل اور گیس کے ... مزید

GB News

مقبوضہ کشمیر : پوری وادی اور جموں کے 5 اضلاع میں تاحال کرفیو نافذ

Share Button

سرینگر(مانیٹرنگ ڈیسک)مقبوضہ کشمیر میں پوری وادی اور جموں کے 5 اضلاع میں تاحال کرفیو نافذ ہے جس کے باعث شہریوں کو غذائی قلت اور ادویہ کی کمی کا سامنا ہے جب کہ کئی علاقوں میں کشمیری نوجوانوں نے کرفیو توڑ کر بھارتی جارحیت کے خلاف احتجاج کیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ ہوئے آج 22 دن ہو گئے ، جگہ جگہ بھارتی فوج کے اہلکار تعینات ہیں جب کہ دکانیں بند ہونے کے باعث رہائشیوں کا راشن اور ادویہ ختم ہوگئی ہیں۔ذرائع آمد ورفت معطل ہونے کے سبب مقبوضہ کشمیر میں اجناس کی ترسیل بھی رکی ہوئی ہے اور ہول سیل مارکیٹس بھی بند ہیں، کاروباری حضرات کا کہنا ہے کہ بچا کھچا اسٹاک بھی ختم ہوگیا ہے لیکن قابض فورسز علاقے سے باہر نکلنے نہیں دے رہیں۔نیٹ اور موبائل سروس بند ہونے کے باعث مقبوضہ کشمیر سے باہر مقیم کشمیریوں کو اپنے اہل خانہ سے رابطہ کرنے میں دشواری کا سامنا ہے جب کہ بیماری کی صورت میں ایمبولینس منگوانا بھی ناممکن ہوگیا ہے۔ وادی مکمل طور ایک قید خانے میں تبدیل ہوگئی ہے۔ان تمام تر دگرگوں حالات کے باوجود کئی علاقوں میں بہادر کشمیری نوجوان بھارت کے جبری تسلط اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے اور بھارت کے خلاف نعرے بازی کی۔ قابض بھارتی فوج نے مظاہرین پر پیلٹ گن کا بے دریغ استعمال کیا۔بھارتی فوج کی آنسو گیس شیلنگ، ییلٹ گن اور ہوائی فائرنگ کے باعث درجنوں مظاہرین زخمی ہوگئے جنہیں قابض فوج نے اسپتال لے جانے کی اجازت نہیں دی، کشمیریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت طبی امداد فراہم کی۔ انسانی حقوق کے کارکنان نے کرفیو میں نرمی اور مریضوں کو اسپتال منتقلی کی عام اجازت دینے کا مطالبہ بھی کیا۔سورہ میں رہائشیوں نے تمام راستے بند کر کے قابض فوج کا داخلہ روک رکھا ہے۔

Facebook Comments
Share Button