تازہ ترین

Marquee xml rss feed

چونیاں واقعہ:وزیراعلیٰ کا ملزمان کی نشاندہی کرنیوالےکونقد انعام دینےکا اعلان جوبھی ملزمان کی نشاندہی کرے گا اس کو 50 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا، معطل افسران کی پوسٹنگ ... مزید-تبدیلی کے نام نہاد دعویداروں نے کینسر کے مریضوں کی دوائیاںبند کردی‘پرویز ملک کینسر کی دوائی نہ ملنے کیوجہ سے مرنیوالے 4 مریضوں کے قتل کا مقدمہ وزیر صحت کیخلاف درج کیا ... مزید-آئی جی پنجاب سے کینیڈین ہائی کمیشن کے تین رکنی وفد کی سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات دوران ملاقات منشیات فروشوں کے نیٹ ورک کے خلاف آپریشنز کیلئے انفارمیشن شیئرنگ کو مزید ... مزید-آئی جی سندھ سے چین کے قونصل جنرل کی ملاقات ، سیکیورٹی اقدامات سمیت باہمی دلچسپی کے امورپرتفصیلی تبادلہ خیال-اثاثہ جات کیس، خورشید شاہ کو پولی کلینک ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا-مہنگائی کی صورتحال آئندہ دو سال تک ایسی ہی رہے گی، ڈپٹی گور نر اسٹیٹ بینک-وزیراعلی سندھ کا پوری صفائی کا کام دستاویزی طریقے سے کرنے کا حکم ہر ضلع صاف کرکے ڈی ایم سی کے حوالے کرنا ہے ، ڈیم ایم سی کو چاہیے پھر صفائی کو برقرار رکھیں،مراد علی شاہ ... مزید-Careem اور MicroEnsure کے باہمی اشتراک سے انشورنس ایپ متعارف کروا دی گئی کریم اور MicroEnsure کے اشتراک سے کریم ایپ کے تمام صارفین (بشمول کریم کپتان اور مسافر) کے لیے ایسی سہولیات متعارف ... مزید-سوشل میڈیا پر اپنے خاوند کے خلاف شکایت کرنے والی فیشن بلاگر آمنہ عتیق اگلے ہی روز مردہ حالت میں پائی گئی آمنہ عتیق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر اپنے شوہر کے ناروا ... مزید-حکومت اورعوام کو تیل اورگیس کے ذخائرکی بڑی خوشخبرمل گئی گولارچی میں خام تیل اورگیس کے 2 بڑے ذخائردریافت، تیل اورگیس کے ذخائرکی تعداد 8 ہوگئی، علاقے میں تیل اور گیس کے ... مزید

GB News

امریکہ سے مذاکرات کامیاب، 98 فیصد مطالبات مان لئے گئے، طالبان کا دعویٰ

Share Button

افغان طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ قطر میں امریکا کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں۔ طالبان ذرائع کے مطابق امریکا نے ان کے 98 فیصد مطالبات مان لیے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبان اور امریکا کے درمیان مکمل فائر بندی ہو گی، امریکی اور نیٹو افواج افغانستان میں اپنے آپریشنز روک دیں گی۔طالبان ذرائع کا کہنا ہے کہ معاہدے کا باضابطہ اعلان آج متوقع ہے اور اس اعلان کے بعد افغان انٹرا ڈائیلاگ شروع ہوں گے۔افغان طالبان کا کہنا ہے کہ ہم افغانستان کا نام اسلامی امارات افغانستان رکھنا چاہتے تھے اور امریکا مان گیا کہ طالبان حکومت بنانے کے بعد افغانستان کا نام اسلامی امارات افغانستان رکھ لیں۔ترجمان افغان طالبان کے مطابق انٹرا افغان مذاکرات افغان سیاسی نظام سے ہونگے۔ طالبان انٹرا افغان مذاکرات میں کوئی مطالبات نہیں رکھیں گے۔افغان فورسز اور سیاسی تنظیموں سے مذاکرات میں ناکامی پر افغان طالبان دوبارہ جنگ کرنے میں حق بجانب ہونگے۔

Facebook Comments
Share Button