تازہ ترین

Marquee xml rss feed

چونیاں واقعہ:وزیراعلیٰ کا ملزمان کی نشاندہی کرنیوالےکونقد انعام دینےکا اعلان جوبھی ملزمان کی نشاندہی کرے گا اس کو 50 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا، معطل افسران کی پوسٹنگ ... مزید-تبدیلی کے نام نہاد دعویداروں نے کینسر کے مریضوں کی دوائیاںبند کردی‘پرویز ملک کینسر کی دوائی نہ ملنے کیوجہ سے مرنیوالے 4 مریضوں کے قتل کا مقدمہ وزیر صحت کیخلاف درج کیا ... مزید-آئی جی پنجاب سے کینیڈین ہائی کمیشن کے تین رکنی وفد کی سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات دوران ملاقات منشیات فروشوں کے نیٹ ورک کے خلاف آپریشنز کیلئے انفارمیشن شیئرنگ کو مزید ... مزید-آئی جی سندھ سے چین کے قونصل جنرل کی ملاقات ، سیکیورٹی اقدامات سمیت باہمی دلچسپی کے امورپرتفصیلی تبادلہ خیال-اثاثہ جات کیس، خورشید شاہ کو پولی کلینک ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا-مہنگائی کی صورتحال آئندہ دو سال تک ایسی ہی رہے گی، ڈپٹی گور نر اسٹیٹ بینک-وزیراعلی سندھ کا پوری صفائی کا کام دستاویزی طریقے سے کرنے کا حکم ہر ضلع صاف کرکے ڈی ایم سی کے حوالے کرنا ہے ، ڈیم ایم سی کو چاہیے پھر صفائی کو برقرار رکھیں،مراد علی شاہ ... مزید-Careem اور MicroEnsure کے باہمی اشتراک سے انشورنس ایپ متعارف کروا دی گئی کریم اور MicroEnsure کے اشتراک سے کریم ایپ کے تمام صارفین (بشمول کریم کپتان اور مسافر) کے لیے ایسی سہولیات متعارف ... مزید-سوشل میڈیا پر اپنے خاوند کے خلاف شکایت کرنے والی فیشن بلاگر آمنہ عتیق اگلے ہی روز مردہ حالت میں پائی گئی آمنہ عتیق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر اپنے شوہر کے ناروا ... مزید-حکومت اورعوام کو تیل اورگیس کے ذخائرکی بڑی خوشخبرمل گئی گولارچی میں خام تیل اورگیس کے 2 بڑے ذخائردریافت، تیل اورگیس کے ذخائرکی تعداد 8 ہوگئی، علاقے میں تیل اور گیس کے ... مزید

GB News

مقبوضہ کشمیر میں کرفیواور لاک ڈائون 26ویں روز بھی جاری

Share Button

سری نگر(آئی این پی،آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں کرفیواور لاک ڈائون 26ویں روز بھی جاری رہا، وادی میں خوراک اور ادویات ختم ہونے سے انسانی المیہ کے خطرات میں اضافہ ہوگیا ہے جبکہ بھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائی میں مزید دو نوجوان شہید کر دیئے ،مقبوضہ وادی میں کشمیریو ں کے قتل عام کا ویڈیو ثبوت سامنے آگیا ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سری نگر کی سڑکیں خون سے لت پت ہیں،برطانوی نشریاتی ادارے نے بھی اپنی رپورٹ میں مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کے بارے میں دل دہلا دینے والے انکشافات کئے ہیں ،جمعہ کو تمام تروحشیانہ مظالم کے باوجود کشمیریوں نے نماز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرے کئے اور سرینگر میدان جنگ بن گیا ۔بھارتی فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے فائرنگ اور پیلٹ گنز کا استعمال کیا جس سے درجنوں افراد زخمی ہوگئے مظاہرین نے جواب میں قابض فوجیوں پر پتھرائو کیا، بھارتی میڈیا کے مطابق بارہمولہ کے علاقہ سوپور میں بھارتی فوجیوں نے تلاشی اور سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو نوجوان شہید ہو گئے،نوجوانوں کی شہادت کیخلاف علاقے میں بڑے پیمانے پر احتجاج کیا گیا، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم اور قتل عام کی ایک ویڈیو سامنے آگئی ہیں جس میں کشمیر کی تمام سڑکوں پر خون ہی خون نظر آرہا ہے گزشتہ روز نئی دہلی کے ایک قانون ساز امانت اللہ خان کی سرینگر کی سڑکوں پر گاڑی چلاتے ہوئے ویڈیو بنانے اور سڑکیں خون سے لت پت ہونے کی نئی ویڈیو نے سب کے دل دہلا دیے جس نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ۔منظر عام پر آنے والی30سیکنڈ پر مبنی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سرینگر میں ہر جگہ سڑکوں پر خون ہی خون ہے جو بھارتی فوج کے کشمیری عوام کے قتل وغارت کا واضح ثبوت ہے جبکہ کشمیریوں کو کہتے سنا جاسکتا ہے کہ آزادی کی جنگ شروع ہو چکی ہے نصر من اللہ وفتح قریب کے نعرے بھی ویڈیو میں سنائی دیتے ہیںدوسری جانب برطانوی نشریاتی ادارے نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے متعلق تفصیلی رپورٹ جاری کر دی ہے۔بی بی سی کے رپورٹر نے مقبوضہ کشمیر کے جنوبی اضلاع کے علاقوں کا دورہ جہاں عوام نے انہیں بھارتی افواج کی جانب سے ڈھائے گئے مظالم کی داستانیں سنائیں۔رپورٹ کے مطابق کشمیریوں نے رات گئے بھارتی چھاپوں، مار پیٹ اور تشدد کی ملتی جلتی کہانیاں سنائیں اور بھارتی سیکیورٹی فورسز پر مارپیٹ اور تشدد کے الزامات لگائے۔بی بی سی کے مطابق مقبوضہ وادی کے محصور شہریوں نے یہ بھی بتایا کہ آرٹیکل 370 ختم کرنے کے متنازع فیصلے کے چند گھنٹوں بعد ہی فوج گھر گھر گئی، بھارتی فوج نے راتوں میں چھاپے مار کر گھروں سے لوگوں کو اٹھایا اور سب کو ایک جگہ پر جمع کیا۔شہریوں نے بتایا کہ بھارتی فوج نے ہمیں مارا پیٹا، ہم پوچھتے رہے ہم نے کیا کیا ہے لیکن وہ کچھ بھی سننا نہیں چاہتے تھے، انہوں نے کچھ بھی نہیں کہا اور بس ہمیں مارتے رہے۔بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق شہریوں نے بتایا کہ بھارتی فوج نے ہمیں لاتیں ماریں، ڈنڈوں سے مارا، بجلی کے جھٹکے دیئے، تاروں سے پیٹا، جب بیہوش ہو گئے تو انہوں نے ہمیں ہوش میں لانے کے لیے بجلی کے جھٹکے دیئے، بھارتی فورسز نے ہمیں ڈنڈوں سے مارا اور ہم چیخے تو انہوں نے ہمارے منہ مٹی سے بھر دیئے۔ایک کشمیری شہری نے بی بی سی کے رپورٹر کو بتایا کہ میں خدا سے موت کی دعا کر رہا تھا کیونکہ یہ تشدد ناقابلِ برداشت تھا، بھارتی فورسز سے کہا کہ ہم پر تشدد نہ کریں، بس گولی مار دیں۔رپورٹ کے مطابق شہری نے بتایا کہ سیکیورٹی اہلکار پوچھتے رہے کہ پتھرا کرنے والوں کے نام بتا اور وارننگ دی کہ کوئی بھی بھارت مخالف مظاہروں میں شرکت نہ کرے۔بی بی سی کے مطابق کشمری شہریوں نے کہا کہ مظالم جاری رہے تو گھر چھوڑ دینے کے سوا کوئی چارہ نہیں رہے گا، وہ ہمیں ایسے مارتے ہیں جیسے جانوروں کو مارا جاتا ہے، بھارتی فوجی ہمیں انسان ہی نہیں سمجھتے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے باوجود مقبوضہ وادی کے ڈاکٹرز صحافیوں سے کسی بھی مریض کے بارے میں بات نہیں کرنا چاہتے۔ ادھر جمعہ کو بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی کی مرکزی مساجد میں نماز کی ادائیگی پر پابندی برقرار رکھی،نماز جمعہ کے بعد ہزاروں لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور بھارتی قبضے کے خلاف احتجاج کیامظاہرین پر بھارتی فوج نے گولیاں برسائیں ،آنسو گیس کی شیلنگ کی اور پیلٹ گنز استعمال کیں جس سے درجنوں افراد زخمی ہوگئے کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وادی میں بھارتی فوج کی حراست میں 8ہزار نوجوان لاپتہ ہوچکے ہیں ۔

Facebook Comments
Share Button