تازہ ترین

Marquee xml rss feed

چونیاں واقعہ:وزیراعلیٰ کا ملزمان کی نشاندہی کرنیوالےکونقد انعام دینےکا اعلان جوبھی ملزمان کی نشاندہی کرے گا اس کو 50 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا، معطل افسران کی پوسٹنگ ... مزید-تبدیلی کے نام نہاد دعویداروں نے کینسر کے مریضوں کی دوائیاںبند کردی‘پرویز ملک کینسر کی دوائی نہ ملنے کیوجہ سے مرنیوالے 4 مریضوں کے قتل کا مقدمہ وزیر صحت کیخلاف درج کیا ... مزید-آئی جی پنجاب سے کینیڈین ہائی کمیشن کے تین رکنی وفد کی سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات دوران ملاقات منشیات فروشوں کے نیٹ ورک کے خلاف آپریشنز کیلئے انفارمیشن شیئرنگ کو مزید ... مزید-آئی جی سندھ سے چین کے قونصل جنرل کی ملاقات ، سیکیورٹی اقدامات سمیت باہمی دلچسپی کے امورپرتفصیلی تبادلہ خیال-اثاثہ جات کیس، خورشید شاہ کو پولی کلینک ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا-مہنگائی کی صورتحال آئندہ دو سال تک ایسی ہی رہے گی، ڈپٹی گور نر اسٹیٹ بینک-وزیراعلی سندھ کا پوری صفائی کا کام دستاویزی طریقے سے کرنے کا حکم ہر ضلع صاف کرکے ڈی ایم سی کے حوالے کرنا ہے ، ڈیم ایم سی کو چاہیے پھر صفائی کو برقرار رکھیں،مراد علی شاہ ... مزید-Careem اور MicroEnsure کے باہمی اشتراک سے انشورنس ایپ متعارف کروا دی گئی کریم اور MicroEnsure کے اشتراک سے کریم ایپ کے تمام صارفین (بشمول کریم کپتان اور مسافر) کے لیے ایسی سہولیات متعارف ... مزید-سوشل میڈیا پر اپنے خاوند کے خلاف شکایت کرنے والی فیشن بلاگر آمنہ عتیق اگلے ہی روز مردہ حالت میں پائی گئی آمنہ عتیق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر اپنے شوہر کے ناروا ... مزید-حکومت اورعوام کو تیل اورگیس کے ذخائرکی بڑی خوشخبرمل گئی گولارچی میں خام تیل اورگیس کے 2 بڑے ذخائردریافت، تیل اورگیس کے ذخائرکی تعداد 8 ہوگئی، علاقے میں تیل اور گیس کے ... مزید

GB News

سرفراز احمد نے 9 کلو تک وزن کم کرکے سب کو حیران کردیا

Share Button

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے پری سیزن کیمپ میں اپنی فٹنس سے سب کو متاثر کردیا۔

ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق بھی سرفراز احمد کی تعریف کیئے بنا نہ رہ سکے لیکن ساتھ یہ بھی کہہ دیا کہ کپتانی ‘ریویو’ ہو رہی ہے۔

انگلینڈ میں کھیلے جانے والے ورلڈ کپ اور اس سے پہلے سرفراز احمد کو اپنی فٹنس کی وجہ سے بڑی باتیں سننا پڑی ہیں۔ کسی نے انہیں ‘اوور ویٹ’ کہا تو کسی نے ان فٹ قرار دے دیا اور کارکردگی میں تسلسل نہ ہونے کی وجہ بھی فٹنس کو قرار دے دیا۔

لیکن پری سیزن کیمپ جو لاہور میں شدید گرم اور حبس والے موسم میں جاری رہا اس میں کپتان سرفراز احمد نے خوب محنت کی اور اپنے وزن کو حیران کن طور پر کم کرتے ہو ئے فٹنس کو بہتر بنایا۔

بتایا گیا ہے کہ سرفراز احمد نے 7 سے 9 کلو گرام تک وزن کم کیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق سے جب سرفراز احمد کی کپتانی کے حوالے سے سوال کیا گیا تو انہوں نے سرفراز احمد کی فٹنس کی تعریف تو کی لیکن کپتانی کے حوالے سے کہا کہ اس پر سوچ بچار ہورہی ہے۔

Facebook Comments
Share Button