تازہ ترین

GB News

کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلا کر رہیں گے، عارف علوی

Share Button

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے یوم دفاع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ 6ستمبر قومی ولولوں کی یاد تازہ کرنے کا یوم تجدید عہد ہے، 54سال پہلے پاک فوج نے قوم کے شانہ بشانہ دشمن کے عزائم کو ناکام بنایا۔صدر مملکت نے کہا کہ ہماری مسلح افواج جدت کے ساتھ ساتھ جذبہ حب الوطنی سے لیس ہیں، ہماری مسلح افواج ہرقسم کے چیلننجز سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاک فوج بیرونی مہم جوئی کو ناکام بنانے کی بھرپورصلاحیت رکھتی ہے پاک سرزمین کے چپے چپے کی حفاظت کے لئے پرعز م ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آج کے دن عہد کرتے ہیں کہ کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دلا کر رہیں گے۔

Facebook Comments
Share Button