تازہ ترین

GB News

مودی کی دھمکیوں کا جواب دینے کیلئے قوم تیار ہے، ابراہیم ثنائی

Share Button

صوبائی وزیر تعلیم ابراہیم ثنائی نے کہا ہے کہ پاکستان کی سالمیت و استحکام ہمیں اپنی جان سے بھی زیادہ عزیز ہے ہم ملکی حفاظت کے لیے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریخ نہیں کریں گے پاکستان بھارت سے زیادہ طاقت اور جدید ٹیکنالوجی کے ہتھیار موجود ہے انڈیا کے سو افراد کے مقابلے میں ہمارا ایک جوان کافی ہے ،یوم دفاع پاکستان کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام بوائز ڈگری کالج خپلو میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے ہمارے اندر جذبہ ہے بھارت کبھی نہیں چاہتا کہ ساو¿تھ ایشیاء میں ہندو کے علاوہ اور کوئی قوم رہے ہمیں کبھی بھارت سے اچھائی کی توقع نہیں کرنا چاہیے ہمیں بھارت کو جواب دینے کے لئے ہر وقت تیار رہنا چاہئے اس ملک کو زندہ اور قائم رکھنا ہے۔ ہمیں مرنے سے خوف نہیں ہے مودی پاکستان کو دھمکی نہ دیں ہم جنگ کی طرف جانے سے نہیں ڈرتے ہم اپنی زندگی پاکستان پر قربان کرنے کے لئے تیار ہیں آج ہم اپنے شہیدوں کو خراج عقیدت اور غازیوں کو سلام پیش کرنے کے لئے جمع ہوئے ہیں دشمن نے میلی آنکھ سے دیکھا تو منہ توڑ جواب دیں گے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کمال خان نے کہا کہ آج کا دن ان شہداءکو خراج عقیدت پیش کرنا ہے اور تجدید عہد کا دن بھی ہے اس کے علاوہ آج کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا دن بھی ہے ہم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں قائد اعظم نے فرمایا تھا کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے ملک کی سرحدوں کی حفاظت ہمارے پاک فوج کر رہے ہیں فکری جنگ ہمارے نوجوانوں نے لڑنا ہے ہر تعلیمی میدان میں آگے بڑھنا ہے طلبہ قائد کے فرمان ایمان اتحاد اور تنظیم پر یقین رکھنا ہے اس پر عمل کرنا ہے ہم نے اپنی صفوں میں اتحاد رکھنا ہے ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ڈگری کالج خپلو میں یوم دفاع اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں تقریب منعقد ہوئی اس سے پہلے پرچم کشائی کی تقریب ہوئی ج میں صوبائی وزیر تعلیم ابراہیم ثنائی اور ڈپٹی کمشنر کمال خان نے پرچم کشائی کی۔

Facebook Comments
Share Button