تازہ ترین

GB News

ینگ ڈاکٹرز کے مطالبات جائز، ہم حمایت کرتے ہیں، فتح اللہ خان

Share Button

پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے جنرل سیکریٹری فتح اللہ خان نے کہا ہے کہ کنٹریکٹ ڈاکٹروں کے مطالبات کوہم جائز سمجھتے ہیں اور ینگ ڈاکٹرز کے حق میں اسمبلی سے بل منظور ہونے کے بعد اور گورنر کے دستخط کے باوجود فائل کو فٹ بال بنانا انتہائی ظلم ہے اور اس ظلم کی ہم مزمت کرتے ہیں ،انہوں نے کے پی این سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے اپنے بھائی کے لئے کسی بھی قانون کو ملحوظ نہیں لایا گیا اور جو ینگ ڈاکٹرز ہیں ان کے لئے قوانین متعارف کر دیے گئے جو منظور بھی ہوگئے اس رویے سے ڈاکٹرز دوسرے صوبوں اور دیگر ممالک کا رخ کرینگے جو کہ ناکافی تلافی نقصان ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت صحت کے شعبے میں اصلاحات کا واویلا کرنے کے بجائے صحت کے شعبے سے منسلک ڈاکٹروں کے مطالبات بھی منظور کرے پہلے ہی گلگت بلتستان میں ڈاکٹروں کی کمی ہے ایسے میں ڈاکٹروں کو دیوار سے لگانا عوام کے ساتھ بھی زیادتی ہے اور ڈاکٹروں کے ساتھ بھی زیادتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں ڈاکٹروں کا فقدان ہے سپیشلسٹ ڈاکٹرز نہیں ہیں اور میڈیکل آفیسر ز کی کمی ہے صحت کی سہولیات کا فقدان اور بجٹ صحت کے شعبے میں نہیں رکھا گیا ہے ہسپتالوں میں ادویات نہیں ہے ایسے میں اب ینگ ڈاکٹرز جو اپنی پوری عمر ایک شعبے کے ساتھ منسلک ہو کر قوم کی خدمت کرنا چاہتے ہیں ان کو اس طرح دیوار سے لگانا بر داشت کے قابل نہیں ہے اور ہم یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ ینگ ڈاکٹرز کو فوری طور پر مستقل کیا جائے اور ان کے دیگر مطالبات کو پورا کیا جائے۔

Facebook Comments
Share Button