تازہ ترین

Marquee xml rss feed

چونیاں واقعہ:وزیراعلیٰ کا ملزمان کی نشاندہی کرنیوالےکونقد انعام دینےکا اعلان جوبھی ملزمان کی نشاندہی کرے گا اس کو 50 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا، معطل افسران کی پوسٹنگ ... مزید-تبدیلی کے نام نہاد دعویداروں نے کینسر کے مریضوں کی دوائیاںبند کردی‘پرویز ملک کینسر کی دوائی نہ ملنے کیوجہ سے مرنیوالے 4 مریضوں کے قتل کا مقدمہ وزیر صحت کیخلاف درج کیا ... مزید-آئی جی پنجاب سے کینیڈین ہائی کمیشن کے تین رکنی وفد کی سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات دوران ملاقات منشیات فروشوں کے نیٹ ورک کے خلاف آپریشنز کیلئے انفارمیشن شیئرنگ کو مزید ... مزید-آئی جی سندھ سے چین کے قونصل جنرل کی ملاقات ، سیکیورٹی اقدامات سمیت باہمی دلچسپی کے امورپرتفصیلی تبادلہ خیال-اثاثہ جات کیس، خورشید شاہ کو پولی کلینک ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا-مہنگائی کی صورتحال آئندہ دو سال تک ایسی ہی رہے گی، ڈپٹی گور نر اسٹیٹ بینک-وزیراعلی سندھ کا پوری صفائی کا کام دستاویزی طریقے سے کرنے کا حکم ہر ضلع صاف کرکے ڈی ایم سی کے حوالے کرنا ہے ، ڈیم ایم سی کو چاہیے پھر صفائی کو برقرار رکھیں،مراد علی شاہ ... مزید-Careem اور MicroEnsure کے باہمی اشتراک سے انشورنس ایپ متعارف کروا دی گئی کریم اور MicroEnsure کے اشتراک سے کریم ایپ کے تمام صارفین (بشمول کریم کپتان اور مسافر) کے لیے ایسی سہولیات متعارف ... مزید-سوشل میڈیا پر اپنے خاوند کے خلاف شکایت کرنے والی فیشن بلاگر آمنہ عتیق اگلے ہی روز مردہ حالت میں پائی گئی آمنہ عتیق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر اپنے شوہر کے ناروا ... مزید-حکومت اورعوام کو تیل اورگیس کے ذخائرکی بڑی خوشخبرمل گئی گولارچی میں خام تیل اورگیس کے 2 بڑے ذخائردریافت، تیل اورگیس کے ذخائرکی تعداد 8 ہوگئی، علاقے میں تیل اور گیس کے ... مزید

GB News

شہداءکی قربانیاں کبھی نہیں بھولی جائینگی،جسٹس ارشد حسین شاہ

Share Button

سپریم اپیلیٹ کورٹ برانچ رجسٹری سکردو میں یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا ، تقریب میں سید ارشد حسین شاہ چیف جج سپریم اپیلٹ کورٹ گلگت بلتستان نے پرچم کشائی کی اس موقع پر سول انتظامیہ اور عدلیہ کے اعلیٰ حکام، وکلاءکی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر وطن کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداءکو خصوصی پر خراج عقیدت پیش کیا گیا ، اس تقریب سے چیف جج جسٹس سید ارشد حسین شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ شہداءکی یہ عظیم قربانی کبھی نہیں بھولی جائے گی اس موقع پر افواج پاکستان اور سول سوسائٹی کے شہداءکو بھی خراج عقیدت پیش کیا اور اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ اگر ملک و قوم کیلئے جب بھی ضرورت ہوئی ہر قسم کی جانی و مالی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا۔ تقریب سے محمد اقبال ایڈووکیٹ جنرل گلگت بلتستان، نثار قادر ایڈووکیٹ وائس پریزیڈنٹ سپریم اپیلٹ کورٹ بار ایسوسی ایشن اور یاسین ملک ایڈووکیٹ سینئر نائب صدر چیف کورٹ بار ایسوسی ایشن گلگت بلتستان نے اپنے جذبات کا اظہار کیا اس موقع پر مقررین نے اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے مودی حکومت کی ظالمانہ اور منصفانہ کارروائیوں کی بھرپور مذمت کی اور ایمنسٹی انٹرنیشنل اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ، اس موقع پر افواج پاکستان کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کیا گیا۔

Facebook Comments
Share Button