تازہ ترین

Marquee xml rss feed

چونیاں واقعہ:وزیراعلیٰ کا ملزمان کی نشاندہی کرنیوالےکونقد انعام دینےکا اعلان جوبھی ملزمان کی نشاندہی کرے گا اس کو 50 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا، معطل افسران کی پوسٹنگ ... مزید-تبدیلی کے نام نہاد دعویداروں نے کینسر کے مریضوں کی دوائیاںبند کردی‘پرویز ملک کینسر کی دوائی نہ ملنے کیوجہ سے مرنیوالے 4 مریضوں کے قتل کا مقدمہ وزیر صحت کیخلاف درج کیا ... مزید-آئی جی پنجاب سے کینیڈین ہائی کمیشن کے تین رکنی وفد کی سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات دوران ملاقات منشیات فروشوں کے نیٹ ورک کے خلاف آپریشنز کیلئے انفارمیشن شیئرنگ کو مزید ... مزید-آئی جی سندھ سے چین کے قونصل جنرل کی ملاقات ، سیکیورٹی اقدامات سمیت باہمی دلچسپی کے امورپرتفصیلی تبادلہ خیال-اثاثہ جات کیس، خورشید شاہ کو پولی کلینک ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا-مہنگائی کی صورتحال آئندہ دو سال تک ایسی ہی رہے گی، ڈپٹی گور نر اسٹیٹ بینک-وزیراعلی سندھ کا پوری صفائی کا کام دستاویزی طریقے سے کرنے کا حکم ہر ضلع صاف کرکے ڈی ایم سی کے حوالے کرنا ہے ، ڈیم ایم سی کو چاہیے پھر صفائی کو برقرار رکھیں،مراد علی شاہ ... مزید-Careem اور MicroEnsure کے باہمی اشتراک سے انشورنس ایپ متعارف کروا دی گئی کریم اور MicroEnsure کے اشتراک سے کریم ایپ کے تمام صارفین (بشمول کریم کپتان اور مسافر) کے لیے ایسی سہولیات متعارف ... مزید-سوشل میڈیا پر اپنے خاوند کے خلاف شکایت کرنے والی فیشن بلاگر آمنہ عتیق اگلے ہی روز مردہ حالت میں پائی گئی آمنہ عتیق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر اپنے شوہر کے ناروا ... مزید-حکومت اورعوام کو تیل اورگیس کے ذخائرکی بڑی خوشخبرمل گئی گولارچی میں خام تیل اورگیس کے 2 بڑے ذخائردریافت، تیل اورگیس کے ذخائرکی تعداد 8 ہوگئی، علاقے میں تیل اور گیس کے ... مزید

GB News

دشمن کے خلاف متحد ہیں، فورس کمانڈر، ڈٹ کر لڑیں گے، وزیراعلیٰ

Share Button

فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل احسا ن محمود خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے 22 کروڑ عوام فوج ہے، یہ فوج بڑے سے بڑے طوفان کیخلاف اور پاکستان کی سلامتی کیلئے سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوگی، ایف سی این اے میں یوم دفاع کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈر ایف سی این اے کا کہنا تھا کہ آج تجدید عہد وفا کا دن ہے،پاک فوج کشمیریوں کیساتھ ہے، کشمیر کیلئے پاکستانی عوام خون کے آخری قطرے تک اور پاک فوج آخری سپاہی تک لڑے گی،انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کو اگر جغرافیائی طور پر دیکھا جائے تو پاکستان گلگت بلتستان سے شروع ہوتا ہے، کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے تو گلگت بلتستان پاکستان کا سر ہے۔ ۔پاکستان کو پاک سرزمین کہتے ہیں اگر پاکستان کا کوئی تیسرا نام ہوتا تو شہداءکی سرزمین ہوتا پاکستان کے چپے چپے پر قربانیوں کی داستانیں رقم ہیں اور پاکستان کا ہر کونہ مقدس ہے انہوں نے کہا بلتی، غزری، ہنزائی، گلگتی،دیامری، نگری،کشمیری،سرائیکی،پنجابی،سندھی،پشتون سب پاکستان کے مختلف رنگ ہیں پاکستان پامیرسے ہندوکش قراقرم ہمالیہ کی بلندیوںسے لیکر بحیرہ عرب کی گہرائی تک ایک جغرافیائی،سیاسی اور سماجی حقیقت ہے پاکستان کے تمام رنگ آپس میں جڑے ہیں اور اندورنی اور بیرونی دشمن اور خطرات کے خلاف اکھٹے ہیں شیعہ،سنی اسماعیلی،نوربخشی سارے کے سارے دریا سمندر میں گرتے ہیں اور اس سمندر کا نام اسلام ہے اور اسلام پاکستان کی بنیاد ہے اسلام کے معنی امن اور سلامتی کے ہیں۔فورس کمانڈر نے کہا پاک آرمی کشمیریوں کے ساتھ ہے کشمیر کے لئے پاکستانی عوام خون کے آخری قطرے تک لڑے گی اور پاک فوج آخری سپاہی تک لڑے گی اور ہر سپاہی لہو کے آخری قطرے تک لڑے گی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ یوم دفاع اس عزم سے منانا ہے کہ وطن عزیز کے ستحکام کے لئے سب مل کرذمہ داریاں نبھائیں گے جس طرح شہداءنے اپنی زمہ داریاںنبھائی ہیں یوم شہداءمنانا قابل سعادت ہے شہداءکے لواحقین کے ساتھ شہداءکی یاد میں بیٹھنا باعث سعادت ہے جب بھی ملک کو ضرورت پڑے ہم سب مل کر ملک عزیز کی حفاظت کے لئے قربانیاں دینے کے لئے تیار ہیں۔وزیر اعلی گلگت بلتستان نے کہا آج ہمارے دشمن نے کشمیر میں ایک ماہ سے کرفیو نافذ کررکھاہے اور ظلم اور بربریت 70سال سے لاگو ہے اور اس میں اضافہ ہوچکا ہے اور بھارت اتنا خوف زدہ ہے کہ کرفیو میں ایک لمحہ کے لئے وقفہ نہیں دے رہا ہے قائد اعظم نے فرمایا کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے یہ آزمائش کا وقت ہے مسئلہ کشمیر کا حل نکالا جائے لیکن اگر ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو عہد کرتے ہیں خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے شہادت انبیاءاور اولیاءکا شیوہ ہے انہوں نے کہا خوش قسمت وہ ہے جس کو شہادت نصیب ہوتی ہے ہماری قوم اور فوج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑی جس میں وطن عزیز کے تما م طبقات نے قربانیاں دی سیاسی لوگ، پولیس، سول ایڈمنسٹریشن سب پاک فوج کے سپاہی ہیںجن کی بدولت آج ملک میں امن قائم ہے اوروطن عزیز روشن ہے آج قوم آزمائش کی جانب جارہی ہے جنگ آزمائش ہے اور جو جنگ کو دعوت دیتے ہیںوہ ہمیشہ ناکام رہتے ہیں ہم جنگ نہیں چاہتے ہیں اور اگر دشمن نے ہم پر جنگ مسلط کی توپاکستان اور گلگت بلتستان کا ہر بچہ اور بزرگ شہادت کو اپنے لئے سعادت سمجھ کر لڑے گا وزیر اعلی گلگت بلتستان نے کہا مسلہ کشمیر کو 70سال سے جھیل رہے ہیں اور اس مسلے کو پاک فوج کی مد د سے ہمیشہ کے لئے ختم کریں گے ۔ملک کے دیگر حصوں کی طرح گلگت بلتستان میں 6ستمبر یوم دفاع کو کشمیری عوام سے یکجہتی کے طور پر منایا گیا اس موقع پر مختلف اضلاع میں تقریبات اور ریلیاں نکالی گئیں،گلگت میںیوم دفاع کے حوالے سے ہیلی پیڈ پر حالت جنگ اور امن کے دوران استعمال ہونے والے سامان حرب کی نمائش کی گئی نمائش میں ملکی دفاع اور سرحدوں کی حفاظت میں استعمال ہونے والے بھاری توپ خانے سمیت چھوٹے بڑے ہتھیاروں کے علاوہ ہنگامی صوتحال سے نمٹنے والے آلات بھی رکھے گئے تھے ،نمائش میں رکھے گئے آلات میںشہریوںنے دلچسپی کا اظہار کیا نمائش میں پاک فوج ، جی بی سکاوٹس اور ریسکیو 1122کی جانب سے سٹال لگائے گئے۔ ادھر سکردو میں بھی یوم دفاع پاکستان کے موقع پر میونسپل سٹیڈیم سکردو میں دفاعی سازوسامان کی نمائش کی گئی جس میں جدید ہتھیاروں کے نمونے رکھے گئے تھے پاک فوج کے اعلی آفیسران نوجوانوں منتخب نمائندوں اور عام لوگوں کی بڑی تعداد نے پاک فوج کی طرف سے منعقد کی گئی دفاعی سازوسامان کی نمائش کا دورہ کیا اور لطف اندوز ہوئے دفاعی نمائش میں لوگوں کی دلچسپی قابل دید رہی لوگوں نے یوم دفاع کے موقع پر دفاعی نمائش کے انعقاد کے فیصلے کو بے حد سراہا اور کہاکہ اس طرح کی نمائش سے لوگوں میں دفاعی سازوسامان سے متعلق شعور اجاگر ہوگا سینئر وزیر اکبر تابان اکبر تابان نے کہاکہ یوم دفاع ہمیں وطن کے ساتھ وفادار کا درس دیتا ہے رواں سال یوم دفاع کی اہمیت کشمیر پر بھارتی مظالم کے باعث پہلے سے زیادہ بڑھ گئی ہے صوبائی اسمبلی کی پبلک اکاونٹس کمیٹی کے چیرمین کیپٹن(ر)سکندر علی نے کہاکہ بھارت نے کشمیر کی مخصوص حثیت کو ختم کرکے دنیا کو بتادیا کہ بھارت پورے جنوبی ایشیائ کیلئے خطرہ بن گیا ہے ہم وطن کیلئے اپنی جانیں قربان کرینگے پاک فوج کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی جب تک کشمیر آزاد نہیں ہوگا ہم خاموش نہیں رہیں گے گلگت بلتستان کونسل کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین اشرف صدا نے کہاہےکہ یوم دفاع ہمیں وطن سے تجدید عہد وفا کا درس دیتا ہے بھارت یہ نہ سوچے کہ وہ اپنے مظالم کے بل بوتے پر دنیا پر رعب جمائےگا پاکستان کا بچہ بچہ کشمیری بھائیوں کے دکھ درد میں شریک ہوگا پی ٹی کے رہنماءغلام حیدر نے کہاہےکہ بھارت اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہے ورنہ اس کا گھیرا تنگ ہمیں آتا ہے کرگل جنگ کی یاد دلانے کیلئے گلگت بلتستان کے عوام ایک بار کمر بستہ ہوگئے ہیں۔ضلع دیامر کی تینوں تحصیلوں میں یوم دفاع و شہداءبھر پور جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔چلاس،داریل اور تانگیر کے مختلف تعلیمی اداروں میں یوم دفاع کے موقع پر خصوصی تقریبات منعقد کی گئےں ،یوم دفاع کی مرکزی تقریب ہائی سکول چلاس میں منعقد ہوئی، ،تقریب میں ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ اور معززین علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ۶ ستمبر 1965کا دن ہم سے تقاضا کرتا ہے کہ ہم اپنے صفوں میں اتحاد پیدا کریں اور دشمن کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر اپنے ملک و ملت کی تحفظ اور حفاظت کرنے کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں۔تقریب کے بعد یوم دفاع و اظہار یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ہائی سکول چلاس سے ریسٹ ہاوس چوک تک ایک ریلی بھی نکالی گئی جس کی قیادت کمشنر دیامر ڈویژن فہیم خان آفریدی نے کی ۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے کہا کہ ۶ ستمبر کا دن ہم سے تقاضا کرتا ہے کہ ہم اپنے اسلاف کی قربانیوں کو دھراتے ہوئے دشمن کے خلاف برسر پیکار ہوں اور وطن عزیز کی ایک ایک انچ کی دفاع کیلئے آگے بڑھیں ۔اس سے قبل داریل ،تھک،اور تانگیر کے مختلف تعلیمی اداروں کے اندر بھی یوم دفاع کی مناسبت سے تقاریب اور ریلیاں نکالی گئیں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی ،اس موقع پر پاک فوج زندہ باد اور کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں سے فضا گھونجتی رہی،تانگیر ہائی سکول میں منعقد یوم دفاع کی تقریب میں وزیر جنگلات عمران وکیل نے بھی شرکت کی ۔ضلع گانچھے میں بھی یوم دفاع پاکستان کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے طور بھی منایا گیا ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام بوائز ماڈل ہائی سکول خپلو میں پرچم کشائی کی تقریب ہوئی صوبائی وزیر تعلیم ابراہیم ثنائی پرچم کشائی کی اس کے بعد بوائز ڈگری کالج خپلو میں یوم دفاع کے سلسلے میں تقریب منعقد ہوئی جس میں شہداءکے لواحقین، غازیوں، طلبہ اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ےوم دفاع کے حوالے سے ضلع غذر مےں رےلےوں اور تقرےب کا اہتمام کےا جس مےں سکول کالجز انتظامےہ سرکاری ملازمےن اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی اےک کثےر تعداد نے شرکت کی ےوم دفاع کے حوالے سے مرکزمی تقرےب سٹی پارک گاہکوچ مےں منعقد کی گئی جس کو ضلعی انتظامےہ کی جانب سے آرگنائز کےا گےا تھا تقرےب مےں تعلےمی اداروں کے طلباءطالبات کے علاوہ عوام کی اےک بڑی تعداد شرےک تھی۔تقرےبات مےں شرےک شرکاءنے مظلوم کشمےرےوں کی آزادی کے لئے اللہ کے حضور دعا کی اور ان کے ساتھ مکمل ےکجہتی کا بھی اظہار کےا اور بھارت کے خلاف شدےد نعرہ بازی کی اور بھارتی جارحےت اور ظلم و ستم کے خلاف بھارتی اقدامات کی مزمت کی ادھر اشکومن ہائی سکول مےں بھی ےوم دفاع کے حوالے سے بھی اےک تقرےب کا اہتمام کےا گےا تھا جس مےں شہدا اور غازےوں کے روثاءاور دےگر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی اےک کثےر تعداد نے شرکت کی تقرےب مےں تعلےمی اداروں کے بچوں نے ملی نغمے پےش کیے۔گری گرلز کالج گاہکوچ مےں بھی ےوم دفاع کے حوالے سے تقرےب منعقد کی گئی جس مےں کالج کے طالبات اور دےگر سول سوسائٹی کے افراد نے شرکت کی تقرےب مےں شہےدوں اور غازےوں کے قربانےوں کو خراج عقےدت پےش کےا گےا اور ملک کی سلامتی اور استحکام کے لئے دعائےں کی گئیں۔کھرمنگ میں بھی یوم دفاع اور یوم یکجہتی کشمیر پر جوش انداز سے منایا گیا جگہ جگہ ریلیاں اور تقاریب کے ذریعے کشمیر کے مظلوموں کے ساتھ ہمیشہ کھڑے رہنے کے عزم کا اظہار کیا گیا اور مودی سرکار کے خلاف شدید نعرہ بازی کی گئی جبکہ مختلف مقامات پر ائمہ جمعہ نے خطبہ جمعہ میں بھی کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا اظہار کیا اور کشمیر کی جلد آزادی کے لئے خصوصی دعائیں بھی مانگی گئیں مرکزی تقریب ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تعلیم کھرمنگ کے زیر اہتمام ہائی سکول مہدی آباد میں ہوئی جس میں ڈپٹی کمشنر کھرمنگ سمیت تمام سربراہان محکمہ جات اور لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس سے پہلے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے مہدی آباد بازار میں ڈپٹی کمشنر کھرمنگ عباس علی کی قیادت میں ایک ریلی کا بھی اہتمام کیا تھا جس میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔ ، یوم دفاع پاکستان اور یکجہتی کشمیر ملک کے دیگر حصوں کی طرح ضلع ہنزہ کے مختلف علاقوں میں ملکی جذبے کے ساتھ منایا گیا، جس کے تحت ڈپٹی کمشنر ہنزہ بابر صاحب الدین کے زیر نگرانی ضلع بھر میں شہید ہونے والے شہداءکے خاندانوں کے ساتھ ملاقات کرنے کے علا وہ شہداءکے قبرستان پر بھی حاضری دی جبکہ اس موقع ہنزہ پولیس کے چاقو چوبند دستوں کے علاوہ مقامی سکاﺅٹس نے شہیدوں کے مزار پر سلامی دی ، شہداءکے مزاروں پر ایس پی ہنزہ میڈم طاہرہ یعسوب الدین کے علاوہ اے سی ہنزہ کیپٹن (ر) اعجاز قاسم نے پھولوں کے چادر چڑھائی ۔ دوسری جانب گورنمنٹ سکول علی آباد گلمت میں یوم دفاع کے حوالے سے پر وقار تقریب کا اہتمام کیا جہاں پر علاقے کے عمائدین نے پاک فوج کے غازیوں اور شہداءکو خراج عقیدیت پیش کرتے ہوئے شہداءکے لواحقین کو پھولوں کا ہار پہنایا۔

Facebook Comments
Share Button