تازہ ترین

GB News

وزیراعلظم، آرمی چیف کنٹرول لائن پر پہنچ گئے، اگلے مورچوں کا دورہ

Share Button

پاک فوج کے جوانوں اور افسروں سے یکجہتی کیلئے وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ لائن آف کنٹرول پہنچ گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کنٹرول لائن پہنچ گئے جہاں انہوں نے قوم کیلئے جانیں قربان کرنیوالوں کے لواحقین سے ملاقات کی،وزیراعظم اور آرمی چیف نے بھارت کی جارحیت سے زخمی ہونے والوں سے بھی بات چیت کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم اور آرمی چیف نے اگلے مورچوں پر موجود جوانوں کے جذبوں کو بھی سراہا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر دفاع پرویز خٹک کے ساتھ ساتھ چیئرمین کشمیر کمیٹی بھی ان کے ہمراہ تھے۔وزیراعظم کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاک فوج کے جوانوں اور افسروں کے بلند حوصلے قابل تعریف ہیں،دفاع وطن کے لئے پا ک فو ج کی قربانیوں کو ہمیشہ یادرکھا جائے گا،مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو جیل میں تبدیل کردیا ہے ،کرفیو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے ،حکومت مودی سرکار کو بے نقاب کرنے کی کوششیں جاری رکھے گی،انھوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے توجہ ہٹانے کے لئے کوئی مس ایڈونچر کرسکتا ہے لیکن پاک فوج کسی بھی مہم جوئی کا جواب دینے کے لئے تیار ہے،کنٹرول لائن پر آباد لوگوں کی دفاع وطن کے لئے قربانیوں کے حوالے سے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کنٹرول لائن پر بسنے والوں کی قربانیوں اور مشکلات کا حکومت کو احساس ہے مشکلات کو کم کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

Facebook Comments
Share Button