تازہ ترین

Marquee xml rss feed

چونیاں واقعہ:وزیراعلیٰ کا ملزمان کی نشاندہی کرنیوالےکونقد انعام دینےکا اعلان جوبھی ملزمان کی نشاندہی کرے گا اس کو 50 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا، معطل افسران کی پوسٹنگ ... مزید-تبدیلی کے نام نہاد دعویداروں نے کینسر کے مریضوں کی دوائیاںبند کردی‘پرویز ملک کینسر کی دوائی نہ ملنے کیوجہ سے مرنیوالے 4 مریضوں کے قتل کا مقدمہ وزیر صحت کیخلاف درج کیا ... مزید-آئی جی پنجاب سے کینیڈین ہائی کمیشن کے تین رکنی وفد کی سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات دوران ملاقات منشیات فروشوں کے نیٹ ورک کے خلاف آپریشنز کیلئے انفارمیشن شیئرنگ کو مزید ... مزید-آئی جی سندھ سے چین کے قونصل جنرل کی ملاقات ، سیکیورٹی اقدامات سمیت باہمی دلچسپی کے امورپرتفصیلی تبادلہ خیال-اثاثہ جات کیس، خورشید شاہ کو پولی کلینک ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا-مہنگائی کی صورتحال آئندہ دو سال تک ایسی ہی رہے گی، ڈپٹی گور نر اسٹیٹ بینک-وزیراعلی سندھ کا پوری صفائی کا کام دستاویزی طریقے سے کرنے کا حکم ہر ضلع صاف کرکے ڈی ایم سی کے حوالے کرنا ہے ، ڈیم ایم سی کو چاہیے پھر صفائی کو برقرار رکھیں،مراد علی شاہ ... مزید-Careem اور MicroEnsure کے باہمی اشتراک سے انشورنس ایپ متعارف کروا دی گئی کریم اور MicroEnsure کے اشتراک سے کریم ایپ کے تمام صارفین (بشمول کریم کپتان اور مسافر) کے لیے ایسی سہولیات متعارف ... مزید-سوشل میڈیا پر اپنے خاوند کے خلاف شکایت کرنے والی فیشن بلاگر آمنہ عتیق اگلے ہی روز مردہ حالت میں پائی گئی آمنہ عتیق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر اپنے شوہر کے ناروا ... مزید-حکومت اورعوام کو تیل اورگیس کے ذخائرکی بڑی خوشخبرمل گئی گولارچی میں خام تیل اورگیس کے 2 بڑے ذخائردریافت، تیل اورگیس کے ذخائرکی تعداد 8 ہوگئی، علاقے میں تیل اور گیس کے ... مزید

GB News

پولیس تشدد سے ملزم کی ہلاکت، پنجاب حکومت کا نئے ایس او پیز بنانے، قوانین میں تبدیلی کا فیصلہ

Share Button

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزےراعلیٰ آفس مےں رحیم یار خان میں پولیس تشدد سے جاں بحق صلاح الدین کے والد محمد افضال، دیگر اہل خانہ اور وکلاءنے ملاقات کی ۔وزیراعلیٰ نے غمزدہ والد محمد افضال سے بیٹے کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہارکےا اورصلاح الدین کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائے مغفرت کی ۔ وزےراعلیٰ نے صلاح الدےن کے والد اوراہل خانہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے بیٹے کی پولیس تشدد سے ہلاکت کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے اور ایسا واقعہ مستقبل میں کسی صورت برداشت نہیں کروں گا۔آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے نئے ایس او پیز بنائے جائیں گے اوررولز اور قوانین میں ضروری تبدیلیاں کریں گے۔اس ضمن مےں محکمہ داخلہ کو ہداےات جاری کردی گئی ہےں۔وزےراعلیٰ نے کہا کہ پراسیکیوشن کے ہر مرحلے میں آپ سے پورا تعاون کریں گے کےونکہ آپ کو انصاف دلانا میری ذمہ داری ہے۔ میں اور پنجاب حکومت آپ کے ساتھ کھڑے ہیںاور حکومت آپ کی ہرممکن مدد کرے گی اورآپ کے خاندان کا پورا خیال رکھا جائے گا۔یہ آپ کا کیس نہیں بلکہ ہمارا کیس ہے اور اس کیس کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ آپ کو انصاف دیں گے اور انصاف ہوتا ہوا بھی نظر آئے گا۔ قصور وار کو اس کے کئے کی کڑی سزا ملے گی۔ وزیراعلیٰ نے صلاح الدین کے والد اور دیگر اہل خانہ کے مطالبے پر کیس کی انکوائری ڈی آئی جی کے عہدے کے افسر سے کرانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انکوائری رپورٹ کے بعد انسداد دہشت گردی کی دفعات لگانے کا فیصلہ کیا جائے گاجبکہ دو بارہ پوسٹ مارٹم کرانے کے حوالے سے حکومت آپ سے تعاون کرے گی اوراس ضمن مےں فوری طورپر ضروری اقدامات کےے جائےںگے۔ انہوںنے کہا کہ میں نے اس واقعہ پر فوری نوٹس لیا اور انکوائری کا حکم دیا۔ افسوسناک واقعہ کے بارے میں مزید شواہد سامنے آنے پر عدالتی انکوائری کرانے کا فیصلہ کیا ہے اوراس ضمن میں لاہور ہائی کورٹ کے رجسٹرارکو باقاعدہ درخواست کر دی گئی ہے۔ یہ فیصلہ انصاف کے تمام تقاضوں کو پورا کرنے کیلئے کیا گیا ہے۔ آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ آپ کی بیٹے کی موت کا جو بھی ذمہ دار ہے، وہ سزا سے نہیں بچ پائے گا۔ ڈی پی او رحیم یار خان کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ یہ اقدام بھی اس لئے اٹھایا گیا ہے کہ انصاف کی راہ میں کوئی حائل نہ ہو۔ جوڈیشل کمیشن کی تحقیقات کے نتیجہ میں جو بھی قصوار پایا گیا ، اس کے خلاف بلاتفریق قانونی کارروائی ہوگی۔عدالتی کمیشن کی غیر جانبدارانہ تحقیقات سے آپ کے بیٹے کی موت کے حقائق سامنے آئیں گے۔انہوںنے کہا کہ عدالتی کمیشن کے فیصلے سے عدل و انصاف کے تقاضے پورے ہوں گے۔واقعہ کے ذمہ داروں کو قانو ن کے کٹہرے میں لا کر قرار واقعی سزا دی جائے گی۔میری اور پنجاب حکومت کی تمام تر ہمدردیاں آپ کے ساتھ ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں صوبائی وزیر قانون وپارلیمانی امور محمد بشارت راجہ نے ملاقات کی۔ محمد بشارت راجہ نے محکمہ قانون و پارلیمانی امور کی ایک سالہ کارکردگی کی رپورٹ وزیراعلیٰ کو پیش کی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے محکمہ قانو ن و پارلیمانی امورکی شاندار کارکردگی پر محمد بشارت راجہ اور ان کی ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے ایک سال میں وہ کام کئے ہیں جو سابق حکومتیں کئی کئی سال نہیں کر سکیں۔ پنجاب اسمبلی نے پہلے سال ریکارڈ قانون سازی کی۔ پنجاب اسمبلی نے ایک سال میں انتہائی اہمیت کے 19 بل منظور کئے اورتقریبا 32اہم بل تیاری کے مراحل میں ہیں۔ رواں سال بھی اہم نوعیت کے بل پنجاب اسمبلی میں پیش کئے جائیں گے۔اسی طرح محکمہ قانون و پارلیمانی امور کی جانب سے نئی ویب سائٹ کا اجراءخوش آئند ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبے کو ایک ٹیم کے طور پر چلا رہے ہیں جبکہ ماضی میں ون مین شو تھا اور کسی سے مشاورت کئے بغیر فیصلے کئے جاتے تھے۔ سابق دور میں کابینہ کو یکسر نظر انداز کیا گیا۔ انہوںنے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت مشاورت کے ساتھ فیصلے کر رہی ہے۔ باتیں کم اور کام زیادہ کرتے ہیں۔

Facebook Comments
Share Button