تازہ ترین

GB News

ویڈیو سکینڈل، ملزمان کی بریت سے بلیک میلنگ ثابت ہوگئی، ن لیگ

Share Button

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے جج وڈیو اسکینڈل میں ملوث ملزمان کی بریت پر حکومت خاص طور پر وزیراعظم عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ مریم اورنگزیب کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ”عمران صاحب !آج ایک بارپھر آپ کا جھوٹ، جعلسازی اور سیاسی انتقام ثابت ہوگیا،آج ثابت ہوگیا کہ آپ نے اپنے سیاسی انتقام کے لئے ایف آئی اے کو استعمال کیا۔ “انہوں نے کہا ’آج پھر ثابت ہوگیا کہ محمد نوازشریف کے خلاف جج کو بلیک میل کرکے فیصلہ لیاگیا۔عمران صاحب آپ کی ایک اور سازش اور کوشش ناکام ہوگئی ہے۔ “مسلم لیگ ن کی ترجمان نے کہا ”عمران صاحب آپ کا رانا ثناءاللہ، شاہد خاقان عباسی، مریم نواز، حمزہ شہباز، سعد رفیق، سلمان رفیق سمیت دیگر سیاسی اسیران کے خلاف جھوٹ بھی آخر بے نقاب ہوکر رہے گا۔ “مریم اورنگزیب نے کہا”عمران صاحب اب آپ مزید کسی جھوٹ، جھوٹے مقدمے اور جعلی جذباتی مکالموں کے پیچھے نہیں چھپ سکتے۔ آپ کی نااہلی، نالائقی اور جھوٹ دن کی روشنی کی طرح قوم کے سامنے آچکا ہے۔ “انہوں نے کہا کہآج ایک بارپھر وقت نے گواہی دی ہے کہ نوازشریف بے گناہ ہیں انہیں رہا کیاجائے۔

Facebook Comments
Share Button