تازہ ترین

GB News

بھارتی فورسز کشمیری نوجوانوں کو غائب کررہی ہیں، چیئرمین کشمیر کمیٹی

Share Button

چئیرمین کشمیر کمیٹی سینئر سیاستدان سید فخر امام نے کہا ہے کہ نریندرمودی کے مقبوضہ کشمیر میں غیر آئینی اقدامات اور لاک ڈاو¿ن تاریخ کے بدترین اقدامات ہیں جس سے نہ صرف بھارت کو بلکہ پورے خطے کو نقصانات ہوسکتے ہیں کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور پاکستان پوری طرح سے کشمیر کے ساتھ کھڑا ہے بھارتءوزیر اعظم کے اقدامات پر دنیا کے اہم راہنما مذمتیں کررہے ہیں اس وقت مقبوضہ میں مکمل لاک ڈاو¿ن کے باعث لوگ گھروں میں محصور ہونے کے ساتھ ساتھ خوراک ، ادویات سمیت تمام بنیادی انسانی حقوق سے محروم ہوچکے ہیں لوگوں کو پانچ جمعے کی نمازوں کے لئے مساجد تک نہیں جانے دیا گیا ، مریض ہسپتالوں تک نہیں پہنچ پارہے ہیں ،بھارتی فورسز اس وقت نئی نسل کو اٹھا کر غائب کر رہی ہے جو کہ خطرناک عمل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سرکاری ریڈیو کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیکورٹی کونسل نے بھی مقبوضہ کشمیر کو متنازعہ خطہ تسلیم کیا ہے بھارتی اقدامات کے بعد پاکستان بھر میں تاریخ میں پہلی مرتبہ اتنے بڑے مظاہرے ہوئے ہیں اس کے علاوہ دنیا کے مختلف ممالک میں پاکستانیوں نے کشمیریوں کے ساتھ ملکر مظاہرے کئے ہیں اور اس ایشو پر پاکستانی حکومت کا موقف دو ٹوک ہے۔انہوں نے کہا کہ مودی کے اقدامات نے آج ثابت کردیا کہ ہندوستان میں مسلمان محفوظ نہیں ہے۔

Facebook Comments
Share Button