تازہ ترین

GB News

جعلی فلیگ آپریشن کےلئے بھارتی ڈرامہ پاک فوج نے بے نقاب کردیا

Share Button

جھوٹے فلیگ آپریشن کے لئے بھارت کی ایک اور کہانی بے نقاب ہوگئی۔ بھارتی فوج اور میڈیا نے ایل او سی پر 21 اگست کو 2 دہشتگرد پکڑنے کا جھوٹا دعوی کیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ 21 اگست کو حاجی پیر سیکٹر میں 2 کسان غلطی سے لائن آف کنٹرول کراس کر گئے تھے، ایل او سی پار کرنے والوں میں 21 سالہ محمد ناظم اور 30 سالہ خلیل احمد شامل ہیں، اپنے علاقے میں گھاس کاٹتے ہوئے وہ غلطی سے ایل او سی کراس کر گئے۔میجر جنرل آصف غفور نے کہا غلطی سے 27 اگست کو دونوں ممالک کے حکام میں ہاٹ لائن پر اس معاملے پر بات کی گئی تھی، بھارتی حکام نے معمول کی قانونی کارروائی کے بعد جواب دینے کا کہا تھا، 2 ستمبر کو بھارتی میڈیا نے جھوٹا پراپیگنڈہ کرتے ہوئے ان دونوں افراد کو کالعدم تنظیموں کے رکن قرار دیا۔

Facebook Comments
Share Button