تازہ ترین

GB News

آصف زرداری، نواز شریف جلد رقم واپس کریں گے،شیخ رشید

Share Button

وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ اس میں شک نہیں کہ حالات اچھے نہیں لیکن لوگوں کو یقین ہے کہ وزیر اعظم عمران خان حالات بدلیں گے،قومیں اس وقت ترقی کرتی ہیں جب دشمن سے مقابلہ کرتی ہیں، بدعنوان سیاستدانوں نے پیسے واپس کرنے شروع کر دیے ہیں، آصف زرداری کے دوستوں نے پلی بارگین کی کوششیں شروع کر دی ہیں جبکہ نواز شریف کا بھی یہی ارادہ ہے، پاک بھارت جنگ ہوئی دنیا کی سائنسدان انگشت بدنداں ہو جائیں گے، کوریا میں بھی ایک صدر جیل میں ہے دوسراقتل ہو گیا ہے، جو بے ایمان ہو گا، دھوکا دے گا، عوام اور میڈیا اسے نہیں چھوڑیں گے۔شکار پور میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ سکھر سے ڈی جی خان تک ریلوے ٹریک کے معائنے کے لیے نکلا ہوں ،موجودہ حکومت نے ریلوے میں10 ہزار نوکریاں دی ہیں،ریلوے کاخسارہ جلد ختم کردیں گے، ایم ایل 1 سے ایک لاکھ لوگوں کو روزگار ملے گا۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اس میں شک نہیں کہ حالات اچھے نہیں لیکن لوگوں کو یقین ہے کہ وزیر اعظم عمران خان حالات بدلیں گے، جس جس نے گاجریں کھائی ہیں انہیں نیب کا چورن ملے گا۔ آصف زرداری کے دوستوں نے پیسے دینے شروع کردیئے ہیں،آصف زرداری اور نواز شریف جلد رقم واپس کریں گے۔شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان حق خودارادیت کے حصول میں کشمیریوں کےساتھ کھڑا ہے، قومیں اس وقت ترقی کرتی ہیں جب دشمن سے مقابلہ کرتی ہیں، مودی سے غلطی ہوگئی ہے لیکن اب ہم اسے جانے نہیں دیں گے، بھارت نے جارحیت کی تو منہ توڑ جواب دیں گے اور آخری حد تک لڑیں گے۔

Facebook Comments
Share Button